Damadam.pk
Mirh@_Ch's posts | Damadam

Mirh@_Ch's posts:

Mirh@_Ch
 

سائیں مجھے کردم شاہ کی خدمت کے لیے رکھا گیا ہے اور ان کی اجازت کے بغیر میں کچھ نہیں کروں گا اور بنا اس کی طرف دیکھے کردم کے کمرے کی طرف چلا گیا ۔
جبکہ اس کے اس حرکت پر مقدم کو اس سے زیادہ کردم پر غصہ آیا تھا
کردم سائیں کا چمچا وہ غصے سے بربڑایا
💕
دروازہ کھٹکنے کی آواز پر کردم نے غصے سے دروازے کی طرف دیکھا جبکہ اس کے غصے پر دھڑکن کی ہنسی نکل گئی ۔
کردم سائیں میں بہت مشکل سے اس کمرے تک پہنچی ہوں اب خبردار جو آپ نے مجھے یہاں سے نکالا میں نے بہت کچھ کیا ہے اس کمرے میں آنے کے لیے میں تو سیٹنگ چینج کرنے کے بارے میں بھی سوچ چکی ہوں ۔
اب خبردار جو کسی نے مجھے یہاں سے جانے کے لیے کہا میں نہیں جانے والی ایک تو اتنی دعائیں مانگنے کے یہ بڑا کمرا ملا ہے مجھے اور جب یہاں آتی ہوں کوئی نہ کوئی مصیبت آٹپکتی ہے

Mirh@_Ch
 

شاہ سائیں چوہدری نے ساری کی ساری دیواریں توڑ دی ہیں اور پورے گاؤں والوں کے کھیتوں میں آگ لگا دی ہے ۔
سب کچھ جل کر برباد ہوگیا چودھری نے سب کچھ برباد کردیا۔
اس نےپریشانی سے بتایا ۔
او مائی گارڈ جلدی گاڑی نکالو جنید ہمیں ابھی زمین پر جانا ہوگا مقدم نے جلدی سے اپنے پیروں میں جوتے ڈالے اور اس کے ساتھ باہر آنے لگا
پہلے میں کردم شاہ سائیں کو باخبر کر دوں سائیں ۔جنید نے کہا
نہیں اس کی ضرورت نہیں ہے میں سنبھال لوں گا مقدم نے اسے ٹوکا تھا
نہیں سائیں مجھے کردم شاہ کا حکم ہے کہ آپ کو زمین پر اکیلے نہ جانے دیا جائے ۔
چاہےجو بھی حالات ہوں جیسے بھی ہوں میں آپ کو وہاں اکیلے نہیں جانے دوں گا مجھے کردم شاہ کو باخبر کرنا ہوگا ۔
میری بات ماننے سے انکار کر رہے ہو مقدم کو غصہ آیا تھا ۔

Mirh@_Ch
 

دھڑکن اور میں تم سے بس یہی ایک اس کی امید رکھتا ہوں کہ تم زندگی کے کسی موڑ پر مجھ سے جھوٹ نہیں بولو گی ۔
اور میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ میں ہر ممکن طریقےسے تمہیں خوش رکھنے کی کوشش کروں گا ۔
کردم نے اس کے چہرے کو اپنے دونوں ہاتھوں میں تھامے ہوئے کہا تھا
لیکن اس سب باتوں میں آپ نے پھر بھی میری تعریف نہیں تھی دھڑکن نےصدمے سے کہا ۔
تعریف میں لفظوں سے نہیں عمل سے کرتا ہوں اگر تمہیں میری تعریف میں کوئی کمی محسوس ہو تو تم صبح بتا دینا وہ صبح پوری کرلیں گے
حوریہ کے ساتھ مشکل سے اس کے 20 منٹ گزرے تھے جب کسی نےدروازہ کھٹکھٹایا
اس طرح سے مقدم شاہ کےکمرے کے دروازہ کھٹکھٹانے کی ہمت کسی میں نہ تھی ۔
اس نے اٹھ کر دروازہ کھولا تو باہر جنید کھڑا تھا ۔

Mirh@_Ch
 

میں تمہیں اتنا پیار دونگا جتنا تم نے ٹام کروز سے بھی نہیں کیا
جب دھڑکن نے اپنا منہ پھیر لیا کردم سائیں میں اتنی پیاری لگ رہی ہوں آپ نے میری تعریف نہیں کی آج تو سارا دن ہی دھڑکن سب کی واہ واہی لوٹتی رہی اور جس کے لئے یہ سارا بناؤ سنگھار کیا ہے وہ اس کی تعریف نہ کرے تو دھڑکن کو کھانا ہضم کیسے ہو ۔۔۔جب اتنے انتظار کے بعد بھی کردم نے تعریف نہ کی تو اسے مجبورا خود ہی اسے کہنا پڑا ۔
صبح تعریف کر دوں تو چلے گا کردم اسی طرح اس پر جھکے ہوئے بولا تھا جب اس نےنفی میں سر ہلایا ۔
دھڑکن میں تمہاری خوبصورتی سے متاثر نہیں ہوں مجھے اپنی زندگی میں بس ایک ایسی لڑکی چاہیے جو میری پرواہ کرتی ہو۔ میں جیسا بھی ہوں مجھے قبول کرے مجھ سے جھوٹ نہ بولے ۔مجھے جھوٹ سے سخت نفرت ہے

Mirh@_Ch
 

یہ صرف تم ہی ہو دھڑکن شاہ جو اتنا بولنے کی ہمت کرتی ہو اگر تمہاری جگہ کوئی اور ہوتا تو اب تک اس کی سات نسلیں معافی مانگ رہی ہوتی ۔
اب یہ نسل کیا ہوتا ہے۔۔۔۔دھڑکن نے کنفیوز ہو کر پوچھا یہ لفظ اس نے پہلے کبھی نہیں سنا تھا ۔
جبکہ اس کے پوچھنے پر کردم بے اختیار مسکرا یا ۔اب تو اسے ساری زندگی دھڑکن کو اپنی باتیں کامطلب سمجھانا تھا
نسل مطلب دادا سائیں ان کے بیٹے میرے بابا عالم شاہ انکا بیٹا میں اس کے بعد میرا بیٹا پھر اس کا بیٹا مطلب نسل در نسل ۔کردم نے سمجھایا تھا ۔
لیکن آپ کا تو کوئی بیٹا ہی نہیں ہے دھڑکن نے جلدی سے کہا ۔
ہوجائے گا دھڑکن سائیں تمہیں تو مجھ سے بھی زیادہ جلدی ہے کردم نے اس کا ہاتھ کھینچ کر اسے اپنے قریب کیا تھا ۔
تمہارے نصیب میں ٹام کروز تو نہیں ہے لیکن میں وعدہ کرتا ہوں

Mirh@_Ch
 

اس میں نہ سمجھنے والی کونسی بات ہے دھڑکن میں تم سے جانا چاہتا ہوں کہ کیا تم اس شادی سے خوش ہو ۔کردم کو اس کے اس حد تک انجان بننے پر غصہ آنے لگا تھا ۔
آپ کو نہیں لگتا کہ یہ سوال آپ نے ضرورت سے زیادہ جلدی پوچھ لیا ہے اگر میرا جواب نہ ہو تو کیا کریں گے آپ ۔
خیر چھوڑیں ان باتوں کو اب تو آپ کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہے ۔کونسا ٹام کروز مل جانا ہے مجھے دھڑکن نے منہ بنا کر کہا ۔
شکل ہے تمہاری ٹام کروز والی اس کے انداز نے کردم کو کافی ہلکا پھلکا کردیا تھا اس نے یہ تو نہیں کہا تھا کہ وہ اسے پسند کرتی ہے
مگر جسے وہ پسند کرتی تھی اس کے ساتھ اس کی شادی ناممکن تھی ۔
شکل تو میری کردم شاہ والی بھی نہیں تھی لیکن پھر بھی آپ گلے پر گئے ہونا ۔۔۔دھڑکن نے اسی کے انداز میں حساب برابر کیا ۔

Mirh@_Ch
 

بھیگی_پلکوں_پر_نام_تمہارا_ہے
#قسط_50
اس نے کمرے میں قدم رکھا تو دھڑکن سامنے اس کے بیڈ پر بیٹھی اس کا انتظار کر رہی تھی وہ مسکراتے ہوئے آگے بڑھا اور اس کے بالکل قریب آ بیٹھا ۔
دھڑکن میں کوئی بہت لمبی لمبی باتیں نہیں کروں گا میں بس ایک بات جاننا چاہتا ہوں کیا تم بھی میرے لیے ویسے ہی جذبات رکھتی ہوجیسے کہ میں رکھتا ہوں ۔
یہ تو وہ جانتا تھا کہ وہ یہ شادی صرف اور صرف دادا سائیں اور احمد شاہ کے کہنے پر کر رہی ہے لیکن صرف اپنے بزرگوں کے کہنے پر اپنی زندگی اس طرح سے تو کسی کے حوالے نہیں کر سکتی تھی ۔
کیا اب بھی وہ کردم کو ویسا ہی سمجھتی ہے جیسا وہ اس کے آنے کے وقت تھا ۔
مطلب مجھے آپکی بات سمجھ نہیں آئی دھڑکن نےاسے دیکھتے ہوئے پوچھا ۔

Mirh@_Ch
 

جبکہ حوریہ کی بات سن کر مقدم کا قہقہ نکل گیا ۔
میں اندر جا رہا ہوں نا گڑیا اسے اس کا گفٹ مل جائے گا کردم نے یقین دلاتے ہوئے کہا ۔
حوریہ اور سویرہ دونوں اپنے اپنے کمرے کی طرف جانے لگی ۔
جبکہ مقدم ابھی بھی اس کے کمرے کے دروازے پر کھڑا مسکرائے جا رہا تھا ۔
خوش ہو ۔۔۔۔۔۔؟ مقدم نے دلکشی سے مسکراتے ہوئے پوچھا
تمہیں کیا لگتا ہے ۔۔۔۔؟کردم کا انداز بھی بالکل مقدم جیسا تھا
مجھے لگتا ہے کردم سائیں کے میں نے آج تک تمہیں اتنا خوش نہیں دیکھا ۔مقدم نے اس کے سینے سے لگتے ہوئے کہا تو کردم بے اختیار مسکرایا ۔
ہاں بہت خوش ہوں ایسا لگتا ہے جیسے زندگی کی سب سے بڑی خوشی پالی ۔
کردم نے اعتراف کیا ۔
اب جلدی سے کمرے میں جاؤ یہ نہ ہو کہ تمہاری زندگی کی سب سے بڑی خوشی سو چکی ہو۔مقدم نے اسے کمرے میں بیھجتے ہوئے کہا تو وہ مسکراتے ہوئے اندر چلا گیا

Mirh@_Ch
 

اور پلیز ہمہیں آنکھیں نہ دیکھیں آج ہم ان سے بالکل بھی ڈرنے والے نہیں حوریہ نے اس کی آنکھوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ۔
جبکہ مقدم ان کے قریب کھڑا بس مسکرائے جا رہا تھا کردم نے اسے گھور کر دیکھا
مقدم شاہ تمہارا کتنا حصہ ہے ان کے اس نیگ گیم میں جو تم میرا ساتھ دینے کی بجائے ان کا ساتھ دے رہے ہو ۔کردم نے گھورتے ہوئے پوچھا ۔
حصہ نہیں بس ایک نظر کرم چاہیے ۔کردم نے حوریہ کو دیکھتے ہوئے زو معنی انداز میں کہا ۔
جب کہ اس کے انداز پر حوریہ کی پوری آنکھیں کھل چکی تھی ۔
جب کردم نے مسکراتے ہوئے اپنی جیب سے ان دونوں کے لیے خریدے ہوئے لاکٹ نکال کر ان کے حوالے کئے ۔
اب نکلو دو دن تک مجھے اپنی شکل مت دکھانا ۔
کردم نے ان دونوں کو واڑن کیا
لیکن لالا دھڑکن کے لیے کہاں ہے اس نے کہا تھا میرا حصہ الگ سے رکھنا ۔حوریہ نے دانت دکھاتے ہوئے کہا ۔

Mirh@_Ch
 

نانا سائیں نےانہیں گھر پر بھی انوائٹ کرلیا تھا
گھر والوں کی باتوں سے یہی لگ رہا تھا کہ وہ سب اس رشتے کے لیے راضی ہیں۔
نہیں میں نے صرف کردم سائیں سے محبت کی ہے میں ان کی جگہ کبھی کسی کو نہیں دے سکتی ۔
میں نہیں کرسکتی ہوں اس سے شادی یہ میرے لئے ممکن نہیں ہے ۔
میں انکار کر دوں گی میں کردم سائیں کو احساس دلاؤں گی اپنی محبت کا انہیں بتاؤں گی کہ میں نے صرف ان کو چاہا ہے وہی میرا سب کچھ ہیں اور قیامت تک وہیں رہیں گے

بس کرو لڑکیوں کتنا کنگال کرو گی مجھے ۔آج کیلئے اتنا بہت ہے کردم اپنے کمرے کے دروازے کے باہر کھڑا تھا ۔
اورحوریہ اور سویرا اس کے کمرے کے دروازے کے باہر اسے روکے کھڑیں تھیں ۔
دیکھیں لالا بات صرف اتنی سی ہے کہ آپ اس کمرے کے اندر تب تک قدم نہیں رکھ سکتے جب تک آپ ہماری جیب نہ بھر دیں ۔

Mirh@_Ch
 

بس کرو سکون لینے دوآہانہ کی روح کو مت تڑپاؤ اسے مزید اماں سائیں سینے پر ہاتھ رکھے ہوئے وہیں زمین پر گرنے لگیں جب ملک نے انہیں تھامتے ہوئے خدیجہ کو پکارا

اس نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس کے ساتھ زندگی یہ کھیل کھیلے گی کیا نہیں کیا تھا اس نے اس شخص کو حاصل کرنے کے لئے ۔
ہاں اگر اس دن وہ سویرا کی بات نہ مانتی بلکہ وہی کرتی جو اس نے سوچا تھا تو آج کردم کسی اور کا نہ ہوتا ۔
اس نے تو ہمیشہ سے اپنے آپ کو صرف کردم شاہ ہی کاسوچا تھا
اور کیا ہوگیا آج شادی میں اس سے ملنے کے لیے وہ لوگ بھی آئے تھے جنہوں نے اس کا رشتہ ڈالا تھا
لڑکا امریکا میں پڑھا لکھا اپنا بزنس سنبھال رہا تھا شادی کے بعد تائشہ کو وہیں پر رکھنا چاہتا تھا ۔
تائشہ نے اس لڑکے کی آنکھوں میں اپنے لیے وہی احساس محسوس کیا جو وہ آج تک کردم کے لیے کرتی آئی تھی ۔

Mirh@_Ch
 

تم اتنے کیسے گر گئے ۔۔۔۔ اہانہ پے تم نے ستم ڈھائے اور ہم سے کہا کہ یہ تمہارا اور اس کا ذاتی معاملہ ہے اور اب تم اپنی بیٹی کے شوہر کو قتل کر دینا چاہتے ہو کیا یہ بھی تمہارا ذاتی معاملہ ہے تم اہانہ کو دن رات مارتےپیٹتے خود اپنی دشمنی نبھانے کے لیے ۔
لیکن اب جب سالوں سے وہ دشمنی کی راگ ٹھنڈی پڑی ہے تو تم نکل پڑے اس ٹھنڈی راگ سے جلتے کوئلے کی تلاش میں ۔
کیوں نہیں جینے دے رہے ہو انھیں سکون سے کیوں نہیں ختم کر دیتے یہ دشمنی ۔
بس کرو رحم کرو ان پر ارے ان کا پورا خاندان برباد کر چکے ہو اب کیا چاہتے ہو کہ ان کا نام و نشان مٹ جائے ۔
بد کردو خدا کے لئے بس کردو ہاتھ جوڑ رہی ہوں میں تمہارے سامنے ۔اماں سائیں نےاس کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے اپنے سینے پہ ہاتھ رکھا ۔

Mirh@_Ch
 

بھیگی_پلکوں_پر_نام_تمہارا_ہے
#قسط_49

اسے یقین نہیں آرہا تھا اس کی ماں جس نے کبھی اس سے اونچی آواز میں بھی بات نہ کی تھی وہ اسے اس طرح سے تھپڑ مارے گی ۔
وہ تو اپنے خاندان بھر کا لاڈلا اس خاندان کا اکلوتا چشم و چراغ تھا آج تک کسی میں اتنی ہمت نہ ہوئی تھی کہ کوئی اس پر ہاتھ اٹھاتا اور اس کی اماں سائیں ۔
جو پچھلے دو ہفتوں سے بہت بری حالت میں بستر پر پڑی تھی آج آکر اس کے نہ صرف سامنے کھڑی تھیں بلکہ اسے تھپڑ تک مارا
اماں سائیں ۔۔۔۔ اس سے آگے وہ کچھ نہ بول پایا
مت کہو مجھے ماں نہیں ہوں میں تمہاری ماں ایسا کیسے کرسکتے ہو تم احسن اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی بیٹی کا گھر تباہ کر رہے ہو اپنے ہی دمادکو قتل کرنے کی سازش ۔

Mirh@_Ch
 

جس پر وہ اس کی جی حضوری کرتا فون بند کر چکا تھا
ملک نے فون بند کرتے ہوئے جیسے ہی پلٹ کر دیکھا ایک زور دار تھپڑ اس کا منہ لال کر گیا ۔

Mirh@_Ch
 

اگر ہماری کوشش ناکام ہوگئی تو پھر ہم جس مقصد کے لئے مقدم شاہ کو ختم کر رہے ہیں ہو سکتا ہے آپ کا وہ مقصد بھی پورا نہ ہو ۔
ٹھیک ہے اس وقت تم کچھ مت کرو لیکن نظر رکھو جب بھی موقعہ ملے موقعے سے فائدہ اٹھاؤ مجھے مقدم شاہ کی لاش دیکھنی ہے ۔
مجھے کسی بھی حالت میں مقدم شاہ سے اپنی بیٹی کو آزاد کروانا ہے ۔
میری بیٹی میرے پاس بس ایک ہی طریقے سے آ سکتی ہے اگر مقدم شاہ مر جائے تو ۔
اور میں اپنی بیٹی کو اپنے پاس لانے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہوں ۔بس ایک بار تو مجھے مقدم شاہ کی موت کی خبر سنا دو میں تمہیں تمہاری مانگی قیمت ادا کروں گا ۔ملک نے آدمی کو لالچ دیتے ہوئے کہا

Mirh@_Ch
 

وہ پہلے بھی ایک بار کافی زیادہ رو چکی ہے اب مزید نہیں رونا چاہتی ۔
اور اس کے بات پر تقریبا سب نے عمل کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی ۔
لیکن پھر بھی احمدشاہ کی آنکھیں نم ہوگئی اور انہیں روتے ہوئے دیکھ کر دھڑکن رونے لگی ۔
اور ان دونوں کو ایک دوسرے کے گلے لگے روتا دیکھا کر سویرہ بھی ان سے آ لپٹی۔
جب کہ سب مہمانوں سے سلام دعا کرنے کے بعد تائشہ ایک بار پھر سے اپنے کمرے کی نذر ہو چکی تھی

ملک صاحب حویلی مہمانوں سے بھری ہوئی ہے ہم اندر نہیں جا سکتے ۔
اگر ہم اس طرح سے اندر گئے تو کسی کو بھی شک ہو جائے گا یہاں پر بہت سارے لوگ جانتے ہیں کہ ہم آپ کے گاؤں سے ہیں ۔
لگتا ہے اس وقت ہم مقدم شاہ کو ختم نہیں کر پائیں گے ۔
اس کے لیے ہمیں موقع دیکھنا ہوگا ۔
اگر اس وقت ہم نے یہ کرنے کی کوشش کی تو ہم بہت برے طریقے سے پھس سکتے ہیں

Mirh@_Ch
 

جبکہ اس کے بیٹھنے سے پہلے ہی حوریہ اور سویرا اس کی جگہ سنبھال چکیں تھیں ۔
کردم لالا اب آپ کو یہ جگہ تبھی نصیب ہوگی جب آپ ہمارا نیگ ہمارے حوالے کریں گے اس کو کہتے ہیں اصلی بہن اپنی بہنوں کی ہمدرد دلہن تو یہ بعد میں بنے گی پہلے یہ ہمیں ہمارا حق دلوائے گی سویرا اور حوریہ دونوں نے دھڑکن کے گال چومتے ہوئے کہا ۔
جبکہ کردم نے ایک نظر گھورکر مقدم کو دیکھا تھا جو اس ساری کارروائی سے باخبر ہونے کے باوجود بھی انجان ہونے کی ناکام ادکاری کر رہا تھا ۔
اوکے بابا سوری یار یہ سالیوں کا حق ہوتا ہے چلو دے دو مقدم نے اسے پیار سے پچکارتے ہوئے کہا تو کردم کو مجبوراً اپنی جیب ہلکی کرنی پڑی ۔

تھوڑی دیر کے بعد رخصتی کا شور اٹھا تھا ۔
جبکہ دھڑکن نے کہا تھا کہ کوئی نہ روئے وہ بالکل بھی رونے کے موڈ میں نہیں ہے

Mirh@_Ch
 

حوریہ بڑی امید سے مقدم کو دیکھ رہی تھی کہ شاید وہ ان کا حق دلائے گا لیکن وہ تو کردم کے ساتھ کھڑا ہوگیا ۔
یہ کیا بات ہوئی بالکل بھی نہیں کردم لالہ آپ اٹھ کر کھڑے ہوں ہمیں نیگ دیں پہلے حوریہ نے کردم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا
جبکہ وہ نفی میں سر ہلاتا دھڑکن کے کندھے پر اپنا ہاتھ رکھ چکا تھا ۔
سوری گرلز اٹس ٹو لیٹ
کردم نے اسے اگنور کرتے ہوئے کہا ۔
جب دھڑکن نے حوریہ اور سویرہ کو خاموش رہنے کا اشارہ کیا ۔
وہ دونوں اسے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھنے لگی اب دھڑکن کیا کرنے والی تھی ۔
وہ ان کا حق دلوانے والی تھی یا شوہر کی جیب بچانے والی تھی ۔
کردم سائیں آپ کے نیچے میرا دوپٹہ پھس چکا ہے تھوڑی دیر کے بعد وہ کردم کے کان میں بولی ۔
کردم کو کچھ تو محسوس نہ ہوا لیکن وہ پھر بھی اٹھ کر اس کا دوپٹہ اپنے نیچے سے نکال چکا تھا

Mirh@_Ch
 

کردم اس کے جملے پر بے مزہ ہوا تھا اسے لگا تھا شاید وہ کہے گی کہ مجھے شرم آتی ہے ۔
بے شرم کہیں کی کردم زیرلب بڑبڑایا ۔
میں بے شرم نہیں ہوں آپ بہت فنی ہیں دھڑکن نے بتانا ضروری سمجھا جبکہ ان دونوں کی باتوں میں سویرا کو کوئی انٹرسٹ نہ تھا اس کو تو بس اپنے نیگ کی پڑی تھی ۔
جو کردم اسے دیے بنا ہی بیٹھ چکا تھا ۔
پر اب سویرا اس سے اپنا نیگ مانگ رہی تھی تو وہ منع کر چکا تھا ۔
دیکھو سویرا تم نے نیگ میرے بیٹھنے سے پہلے مانگنا تھا تم نے رسم ٹھیک سے نہیں نبھائی اس کا مطلب یہ ہوا کہ نیگ کینسل کردم نے ہاتھ جھاڑتے ہوئے کہا تب ہی مقدم وہاں پہنچا ۔
ہاں بالکل رسم اس طرح سے کی جاتی ہے جس طرح تم لوگ کر رہی ہو اگر رسم ہی ٹھیک طریقے سے نہیں کی گئی تو نیگ کیسا ۔
چلو لڑکیوں تم لوگوں کی چھٹی ہوگئی اب تم لوگوں کو کچھ نہیں ملے گا

Mirh@_Ch
 

لیکن مقدم کو اس کی آنکھوں کی بھی آج کوئی پروا نہ تھی ۔
وہ جب بھی اسے دیکھتی وہ اپنا دل تھام لیتا ۔جس پر نہ چاہتے ہوئے بھی حوریہ شرما دیتی ۔اور مقدم کے جذبات مزید بے لگام کر دیتی۔

میرا پٹاکا سائیں آج تو غضب ڈھا رہی ہو ۔کردم ابھی ابھی آکر دھڑکن کے پاس بیٹھا تھا جبکہ کردم کے جملے نے دھڑکن کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ۔
کردم نے اس کے کان میں اتنی کم آواز میں کہا تھا کہ سویرہ اور حوریہ بالکل نہ سن پائی ۔
دھڑکن شرم کرو تم دلہن ہو شرما سکتی ہو ایسے منہ کھول کے ہنس نہیں سکتی سویرا نے اسے دلہن بننے کا اصول بتایا تھا ۔سویرہ نے جو کچھ بھی کہنا تھا دھڑکن سے ہی کہنا تھا کردم تو اس کی نظر میں سخت اور انتہائی سنجیدہ انسان تھا
اوہو دیدہ تو ان سے کہیں کہ مجھ سے اس طرح سے بات نہ کریں ۔میری ہنسی نکل جاتی ہے ۔