Damadam.pk
Mirh@_Ch's posts | Damadam

Mirh@_Ch's posts:

Mirh@_Ch
 

ارے منان تو کہاں چلا ...
منان جو وہاں سے جارہا تھا ریان نے اس کے گلے میں بازو ڈالتے اسے روکا ...
نہیں کہیں بھی نہیں 💔 اس نے بڑی مشکل سے ضبط کرتے اپنے بے اختیار آنے والے آنسؤوں کو پیچھے دھکیلا تھا 🙃
اس کی نظریں دوبارہ سے اسٹیج کی طرف اٹھیں جہاں اب عاشر ہاتھ میں رِنگ لئے اپنا ہاتھ فاریہ کے سامنے پھیلاۓ بیٹھا تھا 💍اور پھر چند لمحوں کے فاریہ نے اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ پر رکھ دیا اور ہنوز سر جھکاۓ بیٹھی رہی 😔
اب عاشر اس کے ہاتھ میں رِنگ پہنانے لگا ...
منان کا صبر اب جواب دے مزید وہاں کھڑے رہنا اب وہ افورڈ نہیں کر سکتا تھا ... اس سے آگے وہ دیکھ ہی نہیں سکتا تھا 💔سو ہال سے باہر نکلتا چلا گیا 😢

Mirh@_Ch
 

اس نے ایک نظر اس دشمنِ جاں کو دیکھنے کے لئے دوڑائی ...
وہ اسے سامنے ہی اسٹیج کے قریب کھڑا دکھائی دیا اور آنکھوں میں کئی شکوے لئے مسلسل اسے ہی دیکھ رہا تھا ...
کیا کچھ نہیں تھا ان نظروں میں ...
اس کا دل ڈوب کر ابھرا تھا ...
وہ جیسے ہی اسٹیج کے قریب آئی عاشر نے اپنا ہاتھ اس کے آگے پھیلایا ...
May i ...
اور فاریہ نے نہ چاہتے ہوۓ بھی اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ پر رکھ دیا ...
اور اس سے زیادہ کچھ دیکھنا منان کے بس سے باہر ہوگیا ...
وہ بے دردی سے اپنے آنسو پونچھتا وہاں سے نکل گیا ...

Mirh@_Ch
 

تمام رسمیں ہو چکی تھیں اور پھر عاشر کے گھر والوں کی آمد کا شور اٹھا ...
تو فاریہ زارا کے ہمراہ فوراً ویٹنگ روم کی جانب بڑھ گئی ...
ان کی فیملی کا بھی وارم ویلکم کیا گیا ...
اور اب فاریہ کو سب باہر بلارہے تھے ...
حریم نے فاریی کا دوپٹہ جو اس نے شانوں پر پھیلایا ہوا تھا اٹھا کر اسکے سر پر سلیقے سے اوڑھایا اور اسے لئے باہر کی جانب بڑھ گئیں ...
جہاں عاشر پہلے سے ہی اسٹیج پر موجود تھا ..
فاریہ جوں جوں اسٹیج کی طرف بڑھ رہی تھی اس کا دل ڈوبتا جارہا تھا ...
ہتھیلیاں پسینے میں بھیگ چکی تھیں ...
لیکن وہ پھر بھی اسٹیج کی طرف بڑھ رہی تھی کہ اسے اپنے ماما بابا کا مان رکھنا تھا ...

Mirh@_Ch
 

ہم گھر جاکر دودھ پی لیں گی اب ہم کیا بھلا پاگل ہیں جو انہیں ایک گلاس کے لئے اتنے پیسے دیں ...
بھائی آپ سے کوئی نہیں پوچھ رہا .. اسلئے چپ کر کے بیٹھیں .. زارا اس کو پچکارتی ہوئی بولی ...
اور پھر شایان نے انکو بنا تنگ کئے دودھ پلائی کے پیسے دئیے اور گلاس اٹھا کر لبوں سے لگا لیا ...
کیونکہ جانتا تھا ان بھوتنیوں نے ایسے جان نہیں چھوڑنی 😂
ارے بھائی اپنا جوٹھا منان کو پلاؤ اسکی بھی جلدی جلدی شادی ہو ...
ہاۓ پی تو لیتا مگر شادی کون کافر کرنا چاہتا ہے ..
اسکی بات پر فاریہ نے فوراً نظر اٹھا کر اسکو دیکھا👀
بھئی ممانی جان مجھے اپنی آزادی بڑی عزیز ہے اسلئے میں تو کنوارا ہی ٹھیک ہوں ...
وہ بہاہر تو مسکرا کر کہہ رہا تھا مگر اس کے لہجے میں بسا درر وہ اچھے سے محسوس کر سکتی تھی ..

Mirh@_Ch
 

حریم زارا اور فاریہ اسٹیج پر آئیں اور دودھ پلائی کی رسم کرنے لگیں ...
ارے بھئی یہ کیا ہے ...
شایان ان کے ہاتھ میں پکڑی ٹرے کی طرف دیکھتا بولا ...
جس میں انہوں نے ایک چھوٹو سے فیڈر میں دودھ ڈال کر رکھا ہوا تھا اور اس کے آگے ایک چٹھ لگائی ہوئی تھی جس پر لکھا ہوا تھا 20،000 ...
اور ساتھ میں ایک گلاس میں دودھ تھا جس پر آگے چِٹھ پر لکھا ہوا تھا 50،000 ...
بھئی اب لوگ پیسے کم کرواتے ہیں ..
اسلئے ہم نے کیا کیا نہ ریٹ کے حساب سے اپنے پاس آئیٹم رکھ لئے ...
اب آپ فیڈر لینا چاہیں یا گلاس آپکی مرضی ...
وہ کندھے اچکاتی ہوئی بولیں گویا احسان کر رہی ہوں 😂😂
رہنے دیں

Mirh@_Ch
 

ہر ایک نظر نے ان کی جوڑی کو سراہا ...
آج اتنی کانفیڈنٹ اور ٹر ٹر بولنے والی نشرح بلکل خاموش بیٹھی تھی ..
ایک پل کے لئے نظریں اٹھا کر شایان کو دیکھا تھا ...
اور اسکی پر شوق نگاہوں کی تاب نہ لاسکی تھی اور اسی وقت اپنی پلکیں جھکا گئی تھی ...
جبکہ شایان اسکی حالت سے محفوظ ہوتا مسکرا دیا تھا...
شایان آج تو تیری جنگلی بلی بلکل بھیگی بلی بنی ہوئی ہے ...🙊
وہ سوچتے ہوۓ مسکرا دیا تھا 😂
بلاشبہ وہ دونوں اس وقت ایک کمپلیٹ کپل لگ رہے تھے ...
حدیقہ بیگم نے ان دونوں کو بلائیں لی اور دل میں ان کی دائمی خوشیوں کے لئے دعائیں کی
اور پھر نکاح تو پہلے سے ہی ہوا وا تھا اسلئے اب جلدی سے رسمیں شروع کر دی گئیں ..

Mirh@_Ch
 

لایا کہاں مجھ کو یہ موہ تیرا😍
راتیں نہ اب میری، نہ میرا سویرا😋
جان لے گا میری یہ عشق میرا🖤
عشق میں نگاہوں کو ملتی ہیں بارشیں👀
پھر بھی کیوں کر رہا دل تیری خواہشیں⁦❤️⁩
دل میری نہ سُنے .... دل کی میں نہ سُنوں⁦💖
دل میری نہ سُنے ....دل کا میں کیا کروں💞
وہ ایکدوسرے کا ہاتھ تھامے ہوۓ تھے
اور پورے ہال میں بہت سی تالیاں گونجیں ⁦❤️⁩

Mirh@_Ch
 

میں نے چھانی عِشق کی گَلی⁦❤️⁩
بَس تیری آہٹیں مِلی👣
میں نے چاہا چاہوں نہ تجھے🙊
پَر میری ایک نہ چَلی💞
عِشق میں نِگاہوں کو مِلتی ہیں بارشیں👀
پِھر بِھی کیوں کَر رَہا دِل تیری خواہشیں⁦❤️⁩
دِل میری نا سُنے .... دِل کی میں نا سُنوں💖
دِل میری نا سُنے .... دِل کا میں کیا کَروں💞

Mirh@_Ch
 

وہ اپنے پاپا بڑے پاپا اور دونوں بھائیوں کے ہمراہ کسی شہزادی کی طرح شان سے چلتی ہوئی آرہی تھی 💖
اور پھر جیسے ہی وہ لوگ اسٹیج تک پہنچے شایان اپنی جگہ سے اٹھ کر آگے آیا اور ہاتھ نشرح کی جانب پھیلایا ...
وہ دو منٹ کھڑی سوچتی رہی اور پھر احمد صاحب اور فہاد صاحب کی جانب باری باری دیکھا ان دونوں نے مسکرا کر اپنا ہاتھ اس کے سر پر رکھ دیا گویا اسے اجازت دی💞
تو اس نے مسکراتے ہوئے اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ پہ رکھ دیا ...
جیسے ہی اس نے اپنا ہاتھ شایان کے ہاتھ پر رکھق تو ایکدم ہال کی تمام لائیٹس آف ہوگئیں اور ایک فوکس لائیٹ نے ان دونوں کو فوکس کیا اور ساتھ ہی بیک گراؤنڈ میوزک پر عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں گانا چلنے لگا .... ⁦❤️

Mirh@_Ch
 

سب لوگ ہال میں موجود تھے اور اب بس نشرح کا انتظار ہو رہا تھا ...
اور پھر ہال میں یکایک نشرح کی آمد کا شور اٹھا ....
لیجئے بھائی آگئی آپ کی جنگلی بلی
منان اس کے کان میں سرگوشی کرتا ہوا بولا ...🙊
تبھی ہال کا اینٹرینس ڈور کھلا اور سامنے سے آتی نشرح دکھائی دی ...
جوکہ اپنے پاپا (احمد ملک) اور بڑے پاپا (فہاد ملک ) کا ہاتھ تھامے سہج چلتی آرہی تھی ...
اس کا ایک ہاتھ احمد صاحب کے ہاتھ میں تھا جبکہ احمد صاحب کے برابر میں آیان موجود تھا ...
اور ہاتھ فہاد صاحب کے ہاتھ میں موجود تھا جبکہ ان کے برابر میں ریان ساتھ ساتھ چلتا آرہا تھا ...

Mirh@_Ch
 

ارے نہیں نہیں میں دے رہا ہوں نہ ...
یہ لو جتنے چاہئے لے لو ..
وہ اپنا والٹ ان کی ھانب بڑھاتا ہوا بولا ..
ارے ارے یہ کیا کر رہے ہیں بھائی ... اس سے پہلے کہ منان اسکو روکتا والٹ دینے سے وہ موصوف پہلے ہی اپنی ساکءوں کے سامنے سرینڈر کر چکے تھے ...
یاہوووووووووووو 💞💖
والٹ ملنے پر ان سب نے ہووٹنگ کی اور شایان کو اندر آنے کا راستہ دیا 🙊
اور منان اسکا خوشی سے دمکتا چہرا یک ٹک دیکھے گیا اور پھر خیال آتے ہی اپنے آپ کو باور کرواتا اس سے نظریں ہٹا گیا ....🖤

Mirh@_Ch
 

جبکہ فاریہ اور زارا نے خونخوار نظروں سے اسے دیکھا تھا 😠
باقی بھابز بڑی ہیں ان کو 5 روپے دیں اچھا نہیں لگتا نہ...
حریم اس کی بات سن کر پوری طرح خوش بھی نہ ہوئی تھی کہ منان بولا ...
ایسا کریں بھابز کو 10 روپے دیں ...
او جان چھڑائیں
ٹھیک ہے شایان بھائی آپ کا مزید مشورے کرنے کا ارادہ ہے تو یہیں کھڑے رہیں ...
کیونکہ جیسے مشورے آپ جو مل رہے ہیں اس سے تو آپ کے اندر جانے کے کوئی آثار نظر ہی نہیں آرہے 🙄
فاریہ اسکو دھمکاتی ہوئی بولی ..

Mirh@_Ch
 

شایان بھائی باتیں چھوڑیں اور ہمارا نیگ نکالیں .. فاریہ جو کب کی چپ کھڑی تھی شایان کے سامنے اپنے ہاتھ پھیلاتی ہوئی بولی...
ارے ارے شکر ہے فاری تم بھی کچھ بولی ورنہ میں تو سمجھا تھا کہ خدانخواستہ گونگی ہوگئی
شٹ اپ آیان 🙄
جبکہ منان بس چپ چاپ اسے دیکھ رہا تھا ... ورنہ اگر اسکو ابھی عشق والا روگ نہ لگا ہوتا تو جو بات آیان نے بولی تھی وہ سب سے پہلے اسی نے بولنی تھی 😂
بھئی دے بھی دیں اب ...
کیا کہتا ہے منان دے دوں ...
ہاں بھائی بس 5 , 5 روپے اس زارا اور فاریہ کو دے دیں ...
منان اب اپنی ٹون میں آچکا تھا ..⁦❤️

Mirh@_Ch
 

فاریہ ، حریم اور زارا نے اس کا راستہ روک لیا ...
پہلے ہمارا نیگ نکالیں پھر ہی اندر انٹری ملے گی جی جا جی
اوہ بندریا یہ تو سالیوں کا نیگ ہوتا ہے اور جہاں تک میرا خیال ہے تم تو ان موصوف کی بہن ہو نہ تو پھر تمہیں کس خوشی میں نیگ لینا ہے 🙄
منان زارا کے سر پر چپت لگاتا ہوا بولا
بھئی بہن بنے رہنے میں اتنا فائدہ نہیں تھا تو میں نے سوچا کیوں نہ سالی بن جاؤں 🙊
وہ آنکھ دباتی ہوئی بولی ..
اللہ توبہ کتنی میسنی ہے تو زارو 😐
منان اسکو صدمے سے دیکھتا ہوا بولا ....
جو میں ہوں اسے میسنی نہیں smart کہتے مسٹر منان ...😎
وہ بال جھٹکتی ہوئی اک ادا سے بولی ⁦❤️⁩

Mirh@_Ch
 

بارات روانہ ہوچکی تھی ہال کی طرف ....
جبکہ راستے میں شایان کے لاکھ منا کرنے کے باوجود منان لوگوں نے خوب پٹاخے جلاۓ تھے ہاں لیکن فائرنگ سے باز رہے تھے ...🙊
اگر نہ رہتے تو شایان نے اس کا گلہ دبا دینا تھا
اللہ اللہ کر کے بارات ہال پہنچی ...
جہاں پر ان کا ویلکم کرنے کے لئے ملک فیملی پہلے سے موجود تھی ⁦❤️⁩
فاریہ بھی اس وقت بارات کا ویلکم کرنے کے لئے اینٹرینس پر حریم اور زارا کے ساتھ موجود تھی ...
بھلے ہی آج اسکی انگیجمنٹ تھی .. لیکن ساتھ میں اس کی نشرح آپی کی بارات بھی تو تھی ... تو وہ بھلا کیسے پیچھے پیچھے رہتی 💞
ہال میں ان کوگوں کا بہت وارن ویلکم کیا گیا ⁦❤️⁩
سب لوگ اندر کی طرف بڑھ گئے اب جیسے ہی شایان اندر جانے لگا ...

Mirh@_Ch
 

شایان بیچارگی سے بولا
ہاہاہا واقعی اس چڑیل کا تو کوئی بھروسہ بھی نہیں ہے
منان نشرح کا مزاق اڑاتا ہوا بولا
تو نے پھر اسے چڑیل بولا منان کے بچے ..
ہاہاہا ہاں نہ بھائی آپکو پتہ ہے میں جب تک دن میں ایک آدھ بار آپکی بیوی کو چڑیل نہ بول لوں میرا دن ہی نہیں کٹتا
گدھا ہے پورا ...
وہ تو ہوں ...
اب کیا برات کل لے کے جانے کا ارادہ ہے آپ لوگوں کا ...
فرقان صاحب ان کے پاس آتے ہوئے بولے
ارے ڈیڈ کیسی باتیں کر رہے ہیں بھائی کا ابھی بس نہیں چل رہا کہ سب کو چھوڑ چھاڑ کر خود اڑتے ہوۓ بارات لے کے پہنچ جائیں 😁 اور آپ کل کی بات کر رہے ہیں ..🤣

Mirh@_Ch
 

بھئی اب تم لوگ ہی سوچو اگر میں اس رات اپنی بارات میں پہنچنے کے بجائے اگر جیل پہنچ جاتا تو کسی شریف انسان نے مجھے اپنی لڑکی دینی تھی
پوائینٹ ... منان ہنستا ہوا بولا 😁
اور میں ایسا بلکل نہیں چاہتا ... ویسے بھی میری لائف میں فرسٹ ٹائم شادی ہے 😁 اور میری والی تو مانی بھی اتنی مشکل سے ہے 🙊 اگر پھر مکر گئی تو ...
نہ بابا نہ ..
I could'nt take any risk 🤭

Mirh@_Ch
 

اس لئے اب برات روانہ ہونے لگی ...
منان ، آیان میری بات پہلے ہی سن لو...
اگر جو کسی نے راستے میں فائرنگ کی نہ تو مجھ سے برا کوئی نہیں ...😠
کیوں بھئی ..
ریان کی باری بھول گئے ہو کیسے پولیس نے پوری بارات کو روک لیا تھا ...
اور اگر وہ پولیس والے انکل ماموں جان کے دوست نہ ہوتے تو انہوں نے تو برات آگے لے جانے ہی نہیں دینی تھی...
ہاں بھئی بھلا ہو ان انکل کا ورنہ میں تو شاید اب تک کنوارا بیٹھا ہوتا ...🙄
ریان بیچارا سب ہاد کرتا صدمے سے بولا ...

Mirh@_Ch
 

اب چلیں دلہے میاں ...
چلیں چلیں ⁦❤️⁩
وہ دونوں چلتے ہوۓ نیچے لان میں آۓ ...
جہاں سہرا بندی کی رسم ہونی تھی 💖
پھر جیسے ہی وہ لوگ نیچے لان میں پہنچے ..
سیرا بندی کی رسم شروع کر دی گئی ...⁦❤️⁩
حدیقہ بیگم نے شایان کو دیکھتے ہی اس کی بلائیں لینے لگیں ..
پھر اس کو سہرا پہنایا ...
اور پھر حریم نے سرمہ لگانے کی رسم پوری کی اور شایان نے اس نیگ میں گولڈ کی چین گفٹ کی ...
اور چونکہ آج بارات کے فنکشن کی تمام ارینجمینٹس ہال میں کی گئی تھیں ...

Mirh@_Ch
 

ماشاءاللہ شہزادے لگ رہے ہیں آپ ..⁦❤️⁩
اللہ نظر بد سے بچاۓ ..
وہ آج واقعی بہت ڈیشنگ لگ رہا تھا ..
اسکن کلر کی شیروانی اور ساتھ شولڈر پر ریڈ کلر کی شال لے رکھی تھی ...
خوبصورت شہد رنگ آنکھوں میں خوشی سے آج الگ ہی چمک تھی ...💖
ہلکی سی Beard اسکی دلکشی میں مزید اضافہ کر رہی تھی ..
اس پر شایان ملک کا مغرورانہ انداز .. 😎
بلاشبہ وہ کسی سلطنت کا شہزادہ لگ رہا تھا 😍
Thnkuu thnkuuu😍