Damadam.pk
Mirh@_Ch's posts | Damadam

Mirh@_Ch's posts:

Mirh@_Ch
 

سعد دیکھو پلیز فون مت بند کرنا پلیز تم کہہ دو کہ یہ سب جھوٹ ہے پلیز کہہ فو کہ تم نے شادی نہیں کی سعد میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں سعد میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتی سعد تم اسے چھوڑ دو میرے پاس واپس آجاؤ ہم شادی کر لیں گے اور بہت خوش رہیں گے پلیز سعد تم سن رہے ہو پلیز کچھ تو بولو
دوسری طرف سے ایک لڑکی کی روتی ہوئی آواز سن کر پری حقیقتاً حیران رہ گئی اور بنا کچھ بولے اس نے فون کاٹ دیا
تو کیا سعد کسی اور کو پسند کرتا ہے تو پھر مجھ سے شادی کیوں کی میری زندگی کیوں تباہ کی
پہلے حیرت اور پھر غصے سے پری نے سوچا
تھوڑی دیر بعد سعد پانی لے کر آچکا تھا اور اس کی طرف بڑھا رہا تھا لیکن پری کو اب ہوش ہی کہاں تھا اس نے گم صم دی ہو کر پانی کے دو گھونٹ لیے اور پانی کی بوتل واپس رکھ دی

Mirh@_Ch
 

یہ پیاس بھی نہ تمہاری وجہ سے ہی لگ رہی ہے نہ تم بار بار مجھے غصہ دلاتے اور نہ غصے سے میرا حلق خشک ہوتا اور نہ مجھے پیاس لگتی اس لیے چپ چاپ مجھے ابھی پانی پلادو
پری کی غصے بھری آواز سن کر سعد نے گاڑی کی سپیڈ آئستہ کرتے ہوئے گاڑی سائیڈ پر روکی اور پانی لینے کے لیے گاڑی سے اتر گیا
ابھی سعد گیا ہی تھا کہ گاڑی میں فون بجنے کی آواز آئی پری نے اپنے فون کی طرف دیکھا تو وہ اس کے پرس میں تھا پھر پری نے آس پاس نظریں دوڑائیں تو اسے پتا چلا کہ یہ سعد کا فون ہے جو وہ گاڑی میں بھول گیا ہے
پری نے فون اٹھا کر اس کی سکرین کی طرف دیکھا تو سنایا کالینگ کا لنک جگمگا رہا تھا پہلے تو پری نے اگنور کیا لیکن جب فون مسلسل بجتا رہا تو تجسس کے ہاتھوں مجبور ہو کر پری نے فون اٹھا کر کان سے لگا لیا جبکہ خود وہ خاموش رہی

Mirh@_Ch
 

پری کا لال چہرہ دیکھ کر اپنی ہنسی دباتے ہوئے سعد نے سنجیدگی سے کہا اور پوز کے مطابق مسکراتی نظروں سے پری کا ہاتھ پکڑ کر اس پر اپنے ہونٹ رکھ دیئے
سمائل پلیز
فوٹوگرافر کے کہنے پر پری نے اپنا غصہ ضبط کرتے ہوئے بامشکل مسکرائی اور پھر ایسے بہت سے پوزز کے بعد فوٹوسیشن ختم ہوا تو پری نے سکھ کا سانس لیا
💖💖💖💖💖💖💖💖
ہال سے واپسی پر پری کو پیاس کا احساس ہوا تو اس نے سعد کی طرف دیکھا جو سنجیدگی سے ڈرائیونگ کر رہا تھا
مجھے پانی پینا ہے
پری کے کہنے پر سعد نے ایک نظر اس کی طرف دیکھا اور کہا
تمہیں بھی ابھی پیاس لگنی تھی اب کچھ دیر ویٹ کرو گھر آنے والا ہے
سعد کے کہنے پر پری نے اسے گھورا

Mirh@_Ch
 

اگرمیں دور ہو کر بیٹھوں گا تو باقی سب جو پکچرز کھنچوانے کے لیے آ رہے ہیں وہ کہاں بیٹھیں گے
سعد نے معصومیت سے جواب دیا
اچھی طرح سے پتا ہے مجھے تمہارا
پکچرز سب نے کھنچوا لی ہیں اب مہربانی فرماں کر تم دور ہو کر بیٹھو
یہ کہتے ہوئے پری نے خود بھی تھوڑا فاصلے پر ہونے کی کوشش کی کیونکہ بھاری میکسی کی وجہ سے اس کا اٹھنا مشکل تھا جبکہ سعد آسانی سے اِدھر ُادھر ہو سکتا تھا
اس کے بعد پری اور سعد کا فوٹو سیشن ہوا تھا جس میں فوٹوگرافر کے بتائے ہوئے مختلف پوزز بناتے ہوئے پری کو شدید غصہ آرہا تھا اور ہر دو منٹ بعد وہ فوٹوگرافر اور سعد کو گھورنا اپنا فرض سمجھتی تھی
فوٹوگرافر نے جب ایک اور پوز بنانے کا کہا تو پری نے پہلے اسے گھورا اور پھر سعد سے کہا
اس سے کہو کہ ہمیں اور پکچرز نہیں کھنچوانی
لیکن مجھے تو ابھی بہت سی پکچرز کھنچوانی ہے

Mirh@_Ch
 

جھنجلا کر کہتی پری اب اپنا دوپٹا ٹھیک کرنے لگی جبکہ سعد پر شائید پری کی باتوں کا اثر ہی ہو گیا تھا جو اب وہ گاڑی سٹارٹ کر چکا تھا
💖💖💖💖💖💖💖💖
ہال میں پہنچ کر سعد نے پری کا ہاتھ پکڑ لیا تھا اور سٹیج تک پہنچنے تک فلیش لائٹ ان دونوں پر رہی
فجر بھی ہال میں ہی موجود تھی وہ بھی پری سے ملی
فجر اور باقی سب کے ساتھ باری باری پکچرز کھنچوانے کے بعد پری نے سعد کو کہنی ماری جس پر سعد نے اسے گھورا اور کہا
کیاہے؟
دور ہو کر بیٹھو یہ کیا میرے اوپر چڑھ کر بیٹھ گئے ہو
پری کے غصے میں کہنے پر سعد نے اپنی مسکراہٹ دبائی اور کہا
میں اگر تمہارے اوپر چڑھ کر بیٹھا ہوتا نہ تو میرے وزن کی تاب نہ لاتے ہوئے تم اب تک بےہوش ہو چکی ہوتی اور یہاں تک دور ہو کر بیٹھنے کی بات ہے

Mirh@_Ch
 

آرہی ہوں دو منٹ صبر نہیں ہورہا تم سے
دوسری طرف پری نے جھنجلا کر کہا
اوکے لیکن دو منٹ کا مطلب دومنٹ ہوتا ہے
یہ کہہ کر وہ فون بند کر چکاتھا اور پھر ت
ٹھیک دو منٹ بعد وہ دشمنِ جاں کندھے پر شال ڈالے اور ایک لڑکی جس نے اس کی پنک کلر کی میکسی اٹھا رکھی تھی اس کے ساتھ باہر آتی نظر آئی اسے آتا دیکھ کر وہ مبہوت زدہ سادیکھتا ہی رہ گیا لیکن جب وہ گاڑی کے قریب آئی تو اس نے فوراً نظریں بدل لیں اور سامنے دیکھنے لگا
خود بھی وہ بلیک پینٹ کوٹ میں غضب ڈھا رہا تھا
پارلر کی اس لڑکی نے اسے بیٹھنے میں مدد دی
بیٹھنے کے بعد پری نے سعد کی طرف دیکھا جو گاڑی چلانے کی بجائے سامنے ونڈسکرین کو دیکھ رہا تھا
اب چلو بھی ویسے تو بڑی جلدی جلدی مچائی ہوئی تھی اب پتا نہیں کونسے مراقبے میں چلے گئے ہو

Mirh@_Ch
 

یونی نہ جانے کی وجہ سے پری نے آج لمبی نیند لینے کا سوچا اس لیےجب اس کی آنکھ کھلی تو گھڑی گیارہ بجا رہی تھی
جب تک اس نے ناشتہ کیا مہمان بھی آنا شروع ہوچکے تھے
ناشتے کے بعد وہ کچھ دیر مہمانوں کے پاس بیٹھی رہی اور مقررہ وقت پر سعد کے ساتھ پارلر چلی گئی
💖💖💖💖💖💖💖💖💖
فجر عالیان سے بات کرنے کے بعد بہت پرسکون ہوگئی تھی اور اب پری کے ولیمے میں جانے کے لیے تیار ہورہی تھی ائیررنگس پہننے کے بعد فجر نے اپنا تنقیدی جائزہ لیا اور پھر آخری نظر شیشے پر ڈال کر باہر نکل گئی جہاں ساجدہ اور محسن اسی کا انتظار کر رہے تھے
💖💖💖💖💖💖💖💖💖
پچھلے پانچ منٹ سے سعد پارلر کے باہر پری کا انتظار کر رہا تھا جو نکل کر ہی نہیں دے رہی تھی آخر تنگ آکر سعد نے پری کو فون کیا
تم آرہی ہو یامیں جاؤں
دوسری طرف سے فون اٹھاتے ہی سعد نے کہا

Mirh@_Ch
 

فجر جو عالیان سے خوفزدہ ہوچکی تھی اسے دھکا دے کر دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہنے لگی
چلا جاؤں گا یار لیکن پہلے تمہیں میرے ساتھ میرے پیپرز ختم ہونے کی خوشی میں آئسکریم کھانے چلنا ہوگا
فجر سے دور ہوتے ہوئے عالیان کہنے لگا
نہیں عالیان ماما آ جائیں گی پلیز تم جاؤ
فجر روتے ہوئے کہنے لگی تو عالیان کو اس پر ترس آ گیا
میں جاتو رہا ہوں فجر لیکن اگر مجھے دھوکا دینے کی کوشش کی نہ تم نے تو اس کی بہت بری سزا ملے گی تمہیں
یہ کہتے ہوئے عالیان چینجنگ روم سے باہر نکل گیا
عالیان کے جانے کے بعد فجر بھی اپنے آنسو صاف کرکے باہر نکل گئی
💖

Mirh@_Ch
 

جبکہ عالیان کی بات پر تو فجر کو آگ ہی لگ گئی
میاں بیوی مائے فٹ تم کیا سمجھتے ہو کہ اس طرح بندوق کی نوک پر مجھ سے پیپرز سائن کرواؤ گے تو نکاح ہو جائے گا یا تم میرے
شوہر بن جاؤ گے تو اس خوش فہمی سے نکل آؤ میں اس زبردستی کے نکاح کو نہیں مانتی
عالیان کی گرفت میں بغیر ڈرے فجر اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بولی
تمہارے ماننے یا نہ ماننے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ نکاح تو ہو جکا ہے اور اس بات کا ثبوت میں ہر وقت اپنی جیب میں لیے گھومتا ہوں سویٹ ہارٹ تاکہ تم کبھی بھی کہیں بھی اپنی بات سے نہ مکر سکو
فجر کے چہرے پر آئی لٹ پیچھے کرتے ہوئے عالیان سنجیدگی سے بولا جس پر فجر اندر اندر تک کانپ گئی
عالیان پلیز تم جاؤ یہاں سے

Mirh@_Ch
 

آہستہ بولو فجر کیوں چیخ چیخ کر سب کو اکٹھا کرنا چاہتی ہو
یہ کہتے ہوئے عالیان پھر سے اس کی طرف بڑھا
عالیان اگر تم میرے پاس آئے نہ تو میں سچ میں چیخ چیخ کر سب کو بلا لوں گی
فجر کی دھمکی پر عالیان دلکشی سے مسکرایا اور کھینچ کر فجر کے گرد بازو حائل کیا
شوق سے بلاؤ اور تمہیں پتا ہے کہ سب تمہیں یہاں میرے ساتھ دیکھ کر کیا سوچیں گے
عالیان یہ کہہ کر اپنے دانتوں سے لبوں کو کاٹتے ہوئے سنجیدگی سے فجر کو دیکھنے لگا
سب سوچیں گے کہ تم میرے ساتھ بدتمیزی کر رہے
فجر کی بات کو بیچ میں کاٹ کر عالیان بولا
آں ہاں سب سوچیں گے کہ میاں بیوی رومینس فرما رہے ہیں

Mirh@_Ch
 

فجر میں ساتھ والی شاپ پر جا رہی ہوں تھوڑی دیر تک آتی ہوں تم تب تک اپنے لیے ڈریس سلیکٹ کرلو
اوکے ماما
فجر یہ کہہ کر پھر سے ڈریس دیکھنے لگی جبکہ ساجدہ بیگم شاپ سے باہر نکل گئیں
فجر ایک ڈریس اٹھا کر چینجنگ روم کی طرف بڑھ گئی
حیسے ہی وہ ڈریسنگ روم میں داخل ہوئی کسی نے اس کی کلائی پکڑ کر اندر کھینچا اور دروازہ بند کر دیا اوراس سے پہلے وہ چیختی اس شخص نے اپنے مضبوط ہاتھوں سے فجر کا چیخ کا گلا گھونٹ دیا
جبکہ فجر پوری آنکھیں کھولے سامنے کھڑے شخص کو گھور رہی تھی جسے دیکھ کر حقیقتاً اس کا غصہ عود آیا تھا
جیسے ہی عالیان نے اس کے منہ پر سے ہاتھ ہٹایا فجر عالیان کو دھکا دیتے ہوئے چیخی
عالیان کیا مسئلہ کیا ہے تمہارے ساتھ کیوں میرا سکون برباد کرنے کے لیے آجاتے ہو

Mirh@_Ch
 

میں خود سے بارہا پوچھ چکا ہوں لیکن ابھی بھی کنفیوز ہوں تم میری کنفیوژن دور کردو
اگر تم تھوڑا غور کرو تو تمہاری کنفیوژن خود دور ہو جائے گی
اور اگر پھر بھی دور نہ ہوئی تو
تو پھر میں دور کر دوں گی لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر تم خود غرض ہوئے بغیر سوچو گے تو تمہیں
ہوپ سو
یہ کہتے ہوئےسعد نے گہری سانس لی
💖💖💖💖💖💖💖💖
فجر اپنی شادی کی شاپنگ کے ساتھ ساتھ پری کے ولیمے کی شاپنگ بھی کرنے سسجدہ بیگم۔ کے ساتھ مال آئی تھی
پری
جی ماما

Mirh@_Ch
 

یعنی پہلے یقین تھا کہ جان چھوٹ جائے گی
ہاں تھا اور جان چھوٹ بھی جاتی اگر تم بیچ میں ٹانگ نہ اڑاتے
پری نے چڑنے کے انداز میں کہا
تو گویا اب کوئی خوشفہمی نہیں ہے تمہیں کہ اب کی بار میں ٹانگ نہیں اڑاؤں گا
یہ کہہ کر سعد دلکشی سے مسکرایا
اور اس سے پہلے پری کوئی جواب دیتی ویٹر کھانا سرو کرنے لگا
کھانا کھانے کے دوران سعد نے پھر بات شروع کی
ویسے ایک بات بتاؤ آخر تمہیں مجھ سے مسئلہ کیاہے
بہتر ہوگا کہ یہ بات تم خود سے پوچھو
پری نے تلخی سے جواب دیا

Mirh@_Ch
 

کچھ رہ تو نہیں گیا لینے والا
سعد نے سنجیدگی سے پری کی طرف دیکھتے ہوئے سوال کیا جس پر پری نے نفی میں سر ہلادیا
ہممم کہتے ہوئے سعد نے چیئر کی پشت سے ٹیک لگائی اور پری کو کچھ سوچتے ہوئے دیکھنے لگا
پھر آگے کو ہوا اور ٹیبل پر ہاتھ رکھ کر بغور پری کو دیکھتے ہوئے کہنے لگا
کل پھر سے بھاگنے کا ارادہ تو نہیں ہے
پری جو اپنی گود میں رکھے ہاتھ کے ناخنوں سے کھیلنے میں مصروف تھی سعد کی بات پر چونک کر سر اٹھا کر اسے دیکھا اور بولی
ضرور بھاگتی اگر یقین ہوتا کہ ایسا کرنے سے تم سے جان چھٹ جائے گی
پری کے تلخی سے کہنے پر سعد مسکرایا اور بولا

Mirh@_Ch
 

پری کے یہ کہنے پر سعد نے حیرت سے اس کی طرف دیکھا کیونکہ جب وہ شادی کا ڈریس لینے آئے
تھے تو اس نے سعد سے بلکل مشورا نہیں کیا تھاجبکہ پری پریشان تھی کیونکہ وہ کبھی اکیلی شاپنگ پر نہیں آئی تھی ہمیشہ کوئ نہ کوئ اس کے ساتھ ہوتا تھا جس سے وہ مشورا لیتی تھی شادی کے دن وہ صرف سعد کو ٹیز کرنے کے لیے سب ڈریسز ریجیکٹ کر دیے تھے اور دوسرا اس وقت اسے اس بات کا یقین بھی تو تھا کہ اسے یہ ڈریس پہننا نہیں ہے
پری کے پشند کیے کچھ ڈریسز میں سے سعد نے ایک ڈریس پسند کیا جسے فوراً پری نے پیک کرنے کا کہہ دیا جس پر سعد دوبارہ حیران ہوا
آخر سب چیزوں کی خریداری کے بعد جب وہ کافی تھک گئے تو گھر کے لیے نکل پڑے
---------------------------------------
سعد شاپنگ کے بعد پری کو ڈنر کروانے ریسٹرونٹ لے گیا
آخری ٹیبل پر بیٹھنے کے بعد سعد نے کھانا آرڈر کیا

Mirh@_Ch
 

اچھا ٹھیک ہے تم نہیں آ سکتی تو اٹس اوکے
تھینک یو شاہ مجھے سمجھنے کے لیے
مائے پلیئر
اس کے بعد تھوڑی دیر اور باتیں کر کے فجر نے فون رکھ دیا
💝💝💝💝💝💝💝💝
سعد اور پری ایک شاپ پر کھڑے تھے بلکہ سمجھو صرف پری ہی تھی کیونکہ سعد تو ایک سائیڈ پر کھڑا موبائل پر کسی سے باتیں کر رہا تھا اور پری اکیلی شاپ کیپر کا دماغ چاٹ رہی تھی
آخر جب پری کو کچھ سمجھ نہ آیا تو اس نے سعد کی طرف دیکھا جو اب فون بند کر کے پاکٹ میں ڈال رہا تھا
سعد
کہتے ہوئے پری اس طرف بڑھی اور سعد کا ہاتھ پکڑ کر لے کر آئی اور کاؤنٹر کے پاس رک کر کہنے لگی
پلیز میری ڈریس سلیلٹ کرنے میں مدد کرو نہ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی

Mirh@_Ch
 

تم اگر عائشہ بن کر مجھے بیواقوف بنانے کی کوشش کر سکتی ہو تو میں تو پھر شاہ ہوں میں تمہیں کیسے بیواقوف نہیں بنا سکتا
آج کے بعد تم مجھے کبھی بےوقوف نہیں بناؤ گے
میں تو نہیں بناؤں گا لیکن اگر اب تم ہو تو میں کیا کر سکتا ہوں
لیکن خیر یہ چھوڑو میں تم سے ملنا چاہتا ہوں
یہ سن کر فجر تذبذب کا شکار ہوگئی کہ آیا وہ شاہ کی بات مانے یا نہیں لیکن پھر اسے عالیان کی دھمکی یاد آئی اور اس نے ایک ہی پل میں فیصلہ کیا
ہیلو
فجر کے کچھ نہ بولنے پر شاہ نے پکارہ
شاہ وہ ماما بابا آئی میں میں انھیں کیا کہوں گی
فنر کوئی بھی بہانہ بنا دینا
نہی پلیز شاہ میں شادی سے پہلے نہیں مل سکتی تم پلیز مجھے فورس مت کرو

Mirh@_Ch
 

میں جاب کرتی ہوں
اچھا یہ بتاؤ کہ کہیں منگنی ونگنی تو نہیں ہوئی ہوئی تمہاری
نہیں لیکن تم کیوں پوچھ رہے ہو
کیونکہ میں نے سنا ہے کہ عائشہ نام کی لڑکیاں بہت پیاری ہوتی ہیں اور اگر غلطی سے میں کسی عائشہ نام کی لڑکی کو فون کر دوں تو اس سے شادی کرنے میں کیا برائی
ہےے
جیسے جیسےوہ کہہ رہا تھا فجر کے ماتھے پر بل بڑھتے جا رہے تھے اور اس کی بات ختم ہوتے ہی فجر چیخی
شاہ میں تمہارا سر پھاڑ دوں گی اگر تم نے ایسا سوچا بھی
فجر کے چیختے ہی دوسری طرف سے شاہ کا قہقہ گونجا
شاہ
فجر نے روہانسی سی شکل بنا کر بولا

Mirh@_Ch
 

ہیلو کون بات کر رہا ہے
فجر نے جانتے بوجھتے انجان بنتے ہوئے کہا
فجر میں ہوں شاہ
کون شاہ جہاں تک مجھے یاد ہے میں کسی شاہ کو نہیں جانتی اور میں عائشہ ہوں کوئی فجر وجر نہیں
فجر نے انتہائی سنجیدگی سے کہا
فجر مذاق مت کرو مجھے تم سے بات کرنی ہے
ارے میں کہہ رہی ہوں نہ کہ میں کوئی فجر وجر نہیں ہوں تم تو ہاتھ دھو کر پیچھے ہی پڑ گئے ہو
اچھا اچھا مان لیا کہ تم فجر نہیں عائشہ ہو تو یہ بتاؤ عائشہ کہ تم کیا کرتی ہو

Mirh@_Ch
 

سعد نے اکتائے ہوئے لہجے میں کہا
سوری وہ میرے سینڈلز نہیں مل رہے تھے
ہمم
ہنکارہ بھرتے ہوئے سعد نے گاڑی مین روڈ پر موڑی
💝💝💝💝💝💝💝💝💝
فجر اپنے کمرے میں کوئی بک پڑھ رہی تھی جب اس کا فون بجا
فون خر جگمگاتا نمبر دیکھ کر اس کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی
اس نے مسکراتے ہونٹوں کے ساتھ فون اٹھایا