Damadam.pk
Mirh@_Ch's posts | Damadam

Mirh@_Ch's posts:

Mirh@_Ch
 

تم یہاں
فجر پری کے گلے لگتے ہوئے بولی
ہاں تو اس میں اتنا حیران ہوے والی کیا بات ہے میں کونسا زندگی میں پہلی بار یونی آئی ہوں
نہیں میں تو اس لیے کہہ رہی کہ کل تمہاری شادی ہوئی اور آج تم یونی آگئی
ہاں تو اب کیا میں پوری زندگی گھر ہی بیٹھی رہوں ظاہر سی بات ہے یونی تو آنا ہی تھا نہ اور تمہیں تو پتا ہی ہے نہ یہ شادی میرے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی
تم سعد بھائی کے ساتھ خوش تو ہونہ
فجر نے تھوڑی فکرمندی سے پوچھا
فجر پلیز اس ٹاپک کو چھوڑو چلو کلاس کا ٹائم ہو گیا ہے
❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤

Mirh@_Ch
 

اگر تمہاری یاداشت ٹھیک ہے تو تمہیں یاد ہوگا کہ میرے پاس تمہارا نمبر نہیں ہے
اچھا فون دو اپنا
سعد نے گہری سانس لے کر کہا تو پری نے اپنا فون سعد کی طرف بڑھا دیا
سعد نے اپنا نمبر سیو کرکے اپنے فون پر بیل دی اور فون لری کی طرف دیا
پری فون بیگ میں ڈال کر گاڑی سے اتر گئی اور سعد اس کے اندر جانے تک اسے دیکھتا رہا اور جیسے ہی وہ گیٹ میں اینٹر ہوئ سعد نے گاڑی آگے بڑھا لی
-------------------------------
عالیان کے کہنے پر فجر کو آج مجبورا یونی جانا پڑا
یونی پہنچتے ہی اسے پری مل گئ جسے دیکھ کر وہ خاصا حیران ہوئ کیونکہ اسے امید نہیں تھی کہ شادی کے اگلے دن ہی وہ یونی آ جائے گی

Mirh@_Ch
 

یونیورسٹی کے سامنے گاڑی روک کر سعد نے پوچھا
لینے کب آؤں
تم رہنے دو میں فجر کے ساتھ جاؤں گی ویسے بھی آج میں نے واپسی پر گھر جانا ہے
میرا گھر ہی اب تمہارا گھر ہے وہ گھر تمہارا تھا اگر تم جانا چاہتی ہو تو میں شام کو لے جاؤں گا اب چپ چاپ یہ بتاؤ کب لینے آؤں
جب کچھ دیر پری کچھ نہ بولی تو نے دوبارہ پوچھا
بتاؤ
تم نے ہی تو کہا ہے کہ چپ چاپ بتاؤ تو میں بول کیسے سکتی ہوں
پری نے معصومیت کے سارے ریکارڈ توڑتے ہوۓ کہا
تم میری کتنی فرماں بردار بیوی ہو نہ مجھے اچھی طرح پتا ہے جب آنا ہو مجھے فون کر دینا اب اترو
اب لیٹ نہیں ہو رہی

Mirh@_Ch
 

ماما آپ دیکھ رہی ہیں اسے
سعد نے بھی بچوں کی طرح شکایت کی
ہاں تو صحیح تو کہہ رہی ہے جاؤ
چھوڑ کر آؤ
سعد نے پہلے پری کو گھورا اور پھر کہا
پانچ منٹ میں باہر آؤ ورنہ چھوڑ کر چلا جاؤں گا
یہ کہہ کر سعد باہر نکل گیا اور پری فاتحانہ انداز میں مسکرا کر اپنا بیگ لینے چلی گئ
💖💖💖💖💖💖💖💖💖
پورے راستے سعد کا منہ بنا رہا جبکہ پری اپنی بات منوا کر بہت خوش تھی

Mirh@_Ch
 

سعد ماتھے پر بل ڈال کر بولا
یونیورسٹی چھوڑ کر آؤ اس کی پہلے ہی اس کی پڑھائی کا بہت حرج ہو گیا گیا ہے
کیا ہو گیا ہے ماما آپکو ابھی کل ہی تو اس کی شادی ہو گئی اور محترمہ کو آج ہی یونیورسٹی جانے کا شوق چڑھ گیا ہے
سعد نے سامنے سے آتی پری کی طرف اشارہ کر کے کہا
میں یونیورسٹی میں پڑھنے جا رہی ہوں کوئی موج مستی کرنے نہیں جا رہی جو میں شوق پورے کرنے کے لیے جا رہی ہوں پھپھو اس سے کہیں میری پہلے ہی بہت چھٹیاں ہو گئیں ہیں مجھے چھوڑ کے آۓ
ورنہ میں خود چلی جاؤں گی
پری نے پہلے سعد سے کہا اور پھر فائزہ بیگم سے مدد مانگی

Mirh@_Ch
 

یہ کہہ کر وہ چلا گیا اور فجر وہیں گمصم کھڑی رہی
💖💖💖💖💖💖💖💖💖
سعد کی جب آنکھ کھلی تو پری کمرے میں نہیں تھی وہ بھی فریش ہو کر باہر آگیا
ماما ناشتہ دے دیں بہت بھوک لگی ہے
اونچی ہانک لگاتے ہوۓ سعد صوفے پر بیٹھ گیا
کچھ دیر بعد فائزہ بیگم ناشتے کے ساتھ حاضر ہوئیں اور سعد رغبت
سے کھانے لگا
جب فائزہ بیگم برتن اٹھنے آئیں تو سعد سے بولیں
سعد ایک کام کرو تم پری کو چھوڑ آؤ پہلے
کہاں چھوڑ آؤں

Mirh@_Ch
 

عالیان پیچھے ہٹو
فجر نے گھبرا کر کہا
کیوں
یہ کہتے ہوئے عالیان ایک قدم اور آگے آیا
عالیان پلیز کوئی آ جائے گا
تو آجاۓ میں کسی سے ڈرتا ہوں کیا
عالیان فجر کو دلچسپی سے دیکھتے ہوئے بولا اور اس کے چہرے پر آئی لٹ کو پیچھے کیا جس پر ڈر کر فجر نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لیں اور کھولیں تو ان میں آنسو تھے جنھیں دیکھ کر عالیان پیچھے ہٹ گیا
شادی ختم ہو گئی نہ اب تم کل سے یونی آ رہی ہو
نہیں میں بہت تھک گئی ہوں ریسٹ کروں گی
آج رات ریسٹ کرنا اور کل تم مجھے یونی میں ملو

Mirh@_Ch
 

عالیان نے ہال کا نام پوچھا اور کہا پانچ منٹ میں باہر آؤ
کہاں باہر
فجر نے حیران ہو کر پوچھ
ہال سے بار
لیکن....
اس سے پہلے فجر کچھ کہتی عالیان فون بند کر چکا تھا
فجر بھی منہ بناتی باہر کی طرف چل دی
وہ باہر جا کر ادھر ادھر دیکھنے لگی کہ اسے اپنے بلکل پیچھے سے کسی کی سرگوشی سنائی دی
میں یہاں ہوں
عالیان کی آواز پر وہ اچھلی اور فجر جس کا ایک کندھا دیواد کے ساتھ لگا تھا اور وہ سامنے دیکھ رہی تھی تو عالیان کے آنے سے وہ دیوار کے ساتھ لگ گئی اور عالیان نے اس کے دونوں طرف ہاتھ رکھ کر اس کا راستہ روک لیا

Mirh@_Ch
 

رخصتی کے بعد ہال خالی ہونا شروع ہوگیا تھا
فجر ابھی ہال میں ہی تھی کہ اس کے فون پر کسی ان نون نمبر سے فون آنے لگا
فجر نے کچھ سوچ کر فون اٹھا لیا
ہیلو سویٹ ہارٹ
دوسری طرف سے انتہائ شوخی سے کہا گیا
کیوں فون کیا ہے؟
فجر عالیان کی آواز پہچان جر اکتائے ہوئے انداز میں بولی
کہاں ہو؟
میں نے تمہیں بتایا تھا نہ کہ پری کی شادی ہے تومیں ابھی ہال میں ہوں

Mirh@_Ch
 

وہ نہیں جانتی تھی کہ اس کے اس عمل سے کیا ہوگا اس کا دل پسلیاں توڑ کر باہر آنے کو بے تاب تھا
💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖
گھر میں ہر طرف بھگدڑ مچی ہوئی تھی ہر کسی کو اپنی تیاری کی فکر تھی
سعد جب باہر کے انتظامات دیکھ کر آیا تو اسے تیار ہونے کے لیے کوئی جگہ نہ ملی تو عابدہ بیگم نے اسے پری کے کمرے میں بھیج دیا
وہ اپنے کپڑے اور ضروری سامان لے کر پری کے کمرے میں آگیا اس نے سفید شلوار قمیض پر کالی واسکوٹ پہنی
ساتھ میں کھسے پہن کر بالوں کو جیل سے سیٹ کیا اور ہاتھوں میں خوبصورت گھڑی پہنی
تیار ہونے کے بعد اس نے خود کو آئینے میں دیکھا اور جیسے ہی جانے لگا تو اس کی نظر ٹیبل پر پڑے کاغذ پرپڑی
اس نے کاغذ اٹھا کر پڑھا اور پڑھتے ہی حیرانی کے ساتھ ساتھ غصہ عود آیا اس نے غصے میں کاغذ کو سختی سے مڑوڑا اور باہر نکل گیا اب اس کا رخ پارلر کی طرف تھا

Mirh@_Ch
 

یہیں سے ان کے پلین کی شروعات ہونی تھی جس میں اگر انھیں کامیابی ہوئی تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا اور اگر ہار ہوئی تو سب کچھ تباہ
بیوٹیشن کے ماہر ہاتھوں نے کچھ ہی دیر میں پری کا میک اپ کر دیا
اور اس کے بالوں کو کرل کر بیچ سے مانگ نکالی گئی تھی اور بندیا لگائ گئ تھی پنک کلر کا لہنگا اور اورنج کلر کی چولی میں سر پر دوپٹہ سیٹ کیے وہ انتہا کی حسین لگ رہی تھی لہنگا چولی اس کے لمبے قد پر بہت جچ رہا تھا اور اس نے ہاتھوں میں بھر بھر کر چوریاں پہن رکھی تھیں
پری تیار ہو چکی تھی جبکہ ماہم اور فجر ابھی ہو رہے تھے
پری ویٹنگ ایریا میں ویٹ کرنے کا کہہ کر باہر نکل گئی جبکہ اندر ہی اندر وہ بہت گبھرا رہی تھی ایک گہری سانس لے کر پری نے چادر سے خود کو اچھی طرح ڈھانپا اور ٹیکسی لے کر پارلر سے نکل گئی

Mirh@_Ch
 

فجر کو اس وقت پری کی حالت قابلِ رحم لگی جو اندر سے بہت ڈری ہوئی تھی اپنی ہار کا ڈر اس کے اند ہچکولے لے رہا تھا اگر اس کا پلین فیل ہو گیا تو وہ اپنا سب کچھ ہار جائے گی
پری نے فجر کی گود میں سر رکھے رکھے اپنا پلین ریوائز کیا اور فجر پری سے گلے مل کر چلی گئی
💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖
آج مہندی تھی فجر بھی صبح ہی پری کے گھر آ گئی تھی اور تیاریوں میں مدد کر رہی تھی سب کو اتنا خوش دیکھ کر اس کا دل اداس ہوتا اس کا دل چاہتا وہ پری کو روک لے لیکن وہ ایسا نہیں کر سکتی تھی آخر کو اس کی بہن جیسی کزن کی خوشیوں کا سوال تھا
شام ہوتے ہی سب مہندی کے لیے تیاریوں میں جت گئے جبکہ فجر پری اور ماہم پارلر تیار ہونے چلے گئے

Mirh@_Ch
 

تھوڑی دیر گلے لگے رہنے کے بعد وہ فجر سے علیحدہ ہوئی تو اس کی آنکھیں نم تھیں
فکر مت کرو پری سب ٹھیک ہو جائے گا
فجر نے اسے دلاسا دیا
مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے فجر نو ہم نے سوچا ہے اگر ایسا نہ ہوا تو
ایسا ہی ہوگا تم پریشان مت ہو چلو میں تمہیں لینے آئی ہوں نیچے سب تمہیں بلا رہے ہیں
یہ کہہ کر فجر پری کو اپنے ساتھ لے گئی اور اس کے کچھ ہی دیر بعد رسم شروع ہوئی پہلے سب نے باری باری پری کو ہلدی لگائی پھر ماہم کو اور پھر سعد کو جبکہ پری اس سب میں اکتائی بیٹھی تھی
کچھ دیر بعد پری سردرد کا بہانہ بنا کر فجرکے ساتھ کمرے میں چلی گئی
کمرے میں آتے ہی پری نے نوچ نوچ کے پھولوں کے زیور اتارے اور نہانے چلی گئی اور نہا کر سادہ سا لان کا سوٹ پہن کر آئی اور فجر جو اسی کے انتظار میں بیٹھی تھی اس کی گود میں سر رکھ کر آنکھیں موند لی

Mirh@_Ch
 

فجر کے یہ کہنے سے عالیان جسے ہوش میں آیا اور فجر کے کان میں سرگوشی کی
You looks beautiful
یہ کہہہ کر جیسے وہ کھڑکی سے آیا تھا ویسے ہی چلا گیا
فجر کچھ دیر تو وہیں کھڑی کھڑکی کو گھورتی رہی لیکن جب اسے یاد آیا کہ اسے جانا ہے تو اپنا بیگ اٹھا کر چلی گئی لیکن عالیان کی سرگوشی ابھی بھی اسے اپنے کان میں محسوس ہو رہی تھی
----------_---------_----------------------
فجر پری کے گھر آنے کے بعد سیدھا اس کے کمرے میں چلی گئی جہاں پری ییلو اور گرین کلر کی شرٹ اور گرارے میں موتیوں کے پھولوں سے بنے زیور پہنے نیچرل لپ سٹک لگائے کسی سوچ میں گم بیٹی تھی
فجر کو اندر داخل ہوتا دیکھ کر اس نے چونک کر اسے دیکھا اور اس کے گلے لگ گئی کیونکہ صرف فجر ہی تھی جس سے وہ اپنا دکھ بانٹ سکتی تھی

Mirh@_Ch
 

یہاں کیا کر رہے ہو اور اندر کیسے آئے
یہاں سے آیا ہوں
عالیان نے کھڑکی کی طرف اشارہ کر کے بتایا
اور اپنی زوجہ سے یہ پوچھنے آیا ہوں کہ آج پھر وہ یونی سے کس خوشی میں غیر حاضر تھیں
پری کی شادی ہے س لیے میں پورے ہفتے یونی نہیں آؤں گی اب کوئ اور سوال کیے بنا جیسے آئے ہو ویسے چلے جاؤ
چلا جاتا ہوں اتنی بھی کیا جلدی ہے تمہیں
یہ کہتے ہوئے عالیان نے دیوار پر ہاتھ رکھا اور ٹکٹکی باندھے فجر کو دیکھنے لگا جس سے فجر کو اپنی سانسیں رکتی ہوئ محسوس ہوئیں
پانچ منٹ تک جب وہ ایسے ہی دیکھتا رہا تو فجر ہمت کر کے بولی
عالیان پلیز جاؤ

Mirh@_Ch
 

فجر بھی تیار ہونے چلی گئی اور تیار ہو کر آئی تو اس نے لائٹ ییلو اور گولڈن سے مکسچر کی شرٹ اور اس کے نیچے گرارا پہنا تھا بالوں کا سٹائل بنا رکھا تھا اور ہلکے سے نیچرل میک اپ میں وہ انتہا کی حسین لگ رہی تھی
تیار ہونے کے بعد اس نے شیشے میں خود کو آخری نظر دیکھا اور جیسے ہی وہ اپنے کمرے سے نکلنے لگی کسی نے اس کو کھینچ کر دیوار کے ساتھ لگا دیا
ڈر کے مارے اس سے پہلے وہ چیختی مقابل نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اس کی چیخ کا گلہ گھونٹ دیا
شی چیخنا مت
یہ کہہ کر اس نے فجر کے چہرے سے ہاتھ ہٹا لیا
عالیان تم پاگل ہو کیا
فجر نے سانسیں ہموار کرتے ہوئے کہا

Mirh@_Ch
 

Of course تم کہو تو ابھی بارات لے کر آ جاؤں
بارات بھی لے آنا پہلے رشتہ تو لے آؤ
اوکے میں آج ہی ماما سے بات کرتا ہوں
Ok bye
فون بند کر کے فجر نے ایک گہری سانس لی اور بیڈ پر گر گئی
💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖
اگلے دن فجر یونی سے پھر چھٹی کر کے شاپبگ پر چلی گئی کیونکہ اس نے اب تک پری کی شادی کی بلکل شاپبگ نہیں کی تھی
واپسی تک اسے دیر ہوگئی تھی کیونکہ اس نے ساری شاپنگ آج ہی کی تھی
جب وہ گھر پہنچی تو ساجدہ بیگم اور ساجد صاحب تقریباً تیار تھے اس لیے وہ چلے گئے اور فجر کو بعد میں ڈرائیور کے ساتھ آنے کا کہا

Mirh@_Ch
 

آخر میں فجر نے جھنجلا کر کہا
اوہ سوری پر کیا ہوا اگر ہماری ملاقات نہیں ہوئی تم بتاؤ تمہیں کہنا تھا
وہ شاہ.. میں
کچھ توقف کے بعد فجر تیزی سے بولی
تم سے شادی کرنا چاہتی ہوں
دوسری طرف بلکل خاموشی چھا گئی
کیا ہوا شاہ تمہیں میری بات اچھی نہیں لگی
بات تو بہت اچھی لگی ہے بس یقین نہیں آرہا افi can't believe this fajar تم مذاق تو نہیں کر رہی
شاہ تم سچ میں کرو گے نہ مجھ سے شادی

Mirh@_Ch
 

فجر گھر آکر اپنے کمرے میں گئی تو اسے شاہ کا فون آنے لگا
فجر نے کچھ غصے میں فون اٹھایا
شاہ کہاں تھے تم ؟ میں تمہارا ویٹ کرتی رہی اور تم آئے ہی نہیں
ایم سوری میں10 منٹ لیٹ پہنچا تھا لیکن تم مجھے کیفے میں نہیں ملی لیکن پارکنگ میں تم کسی اور کے ساتھ تھی تو میں نے تمہیں ڈسٹرب نہیں کیا
اوف او شاہ وہ تو بابا اسی کیفے میں آگئے تھے تو میں باہر آگئی وہ تو.. آ میری یونی میں پڑھتا ہے اس سے تو میں بس ایسے ہی بات کر رہی تھی اور ایک تو میں نے تمہیں کبھی دیکھا نہیں ہوا تو میں کیسے پہچانتی

Mirh@_Ch
 

میں کسی سے نہیں ڈرتا اور یہ بات تم ا چھی طرح جانتی ہو اور چھوٹے بچوں کی شکایتوں سے تو بلکل بھی نہیں
سعد نے آخر پر مسکرا کر گاڑی گھر کے سامنے روکی اور ہارن دیا
گاڑی اند داخل ہوتے ہی پری گاڑی سے نکل کر اندر چلی گئی