Damadam.pk
Mirh@_Ch's posts | Damadam

Mirh@_Ch's posts:

Mirh@_Ch
 

اگلے دن فجر یونی جا رہی تهی
جب وہ تهوڑے سنسان راستے پر پہنچی تو ایک گاڑی اچانک اس کے آگے آ کے رکی تو فجر نے اچانک گاڑی کی بریک دبائی تو گاڑی ایک جهٹکے سے رکی
ابهی وہ ٹهیک سے سنبهلی بهی نہ تهی کہ ایک شخص نے اس کی گاڑی کا دروازہ کهولا اور فجر کو کچه بهی سوچنے دمجهنے کا موقع دئیے بغیر اس کے منہ کر رومال رکه دیا اور کچه ہی پل میں وہ ہوش و ہواس سے بیگانہ ہو گئی
💖💖💖💖💖💖💖💖
پری کی جب صبح آنکه کهلی تو اس خود کو وہیں زمین پر لیٹے پایا
اس کا سر بهاری ہو رها تها اور جب اسے رات کو ہونے والا واقعہ یاد آیا تو اس کی آنکهیں ایک بار پهر نم ہوگئیں

Mirh@_Ch
 

اسے اب سعد کے الفاظ یاد آرہے تهے
پری کے تعارف پر اس کی آنکهوں آنے والا غرور
تمہیں تو اپنی پہچان بهی نہیں پتا
پری پر ہمیشہ اس کا حکم چلانا جس پر پری کو ہمیشہ غصہ آتا تها کہ آخر وہ ہوتا کون ہے مجه پر حکم چلانے والا
ہمیشہ اپنی بات منوانا آج اسے پتا چل رہا تها کہ وہ کس حق سے ایسا کرتا تها
یعنی کے سعد بهی جانتا تها بس ایک اسی کو لاعلم رکها گیا تها
بس ایک اسے ہی
آخر کیوں اس کہ ساته ہی ایسا کیا ہوا اور آخر ایسی کیا مجبوری تهی جس کے تحت اسے ایک قابل نفرت شخص کے ساته بانده دیا
اسے پتا ہی نہیں چلا کب روتے روتے وہ وہیں زمین پربیٹهے بیٹهے نیند کی وادیوں مین چلی گئی

Mirh@_Ch
 

اس نے دیکها تو کسی ان نون نمبر دے میسج تها یہ وہ نمبر نہیں تها جس سے شاہ اسے فون کرتا تها
اس نے میسج پڑا تو لکها تها
مجهے لگتا ہے کہ تم سے ملنا اب بہت ضروری ہو گیا ہے اس لیے بہت جلد تم سے روبرو ملاقات ہوگی .فقط تمہارا شاہ
یہ تحریر پڑهتے ہی فجر کو غصہ آگیا اور وہ غصے میں فون اوف کر کے سو گئی
______________________
پری نے کمرے میں آ کر دروازہ لاک کر لیا اور زمین پر بیٹهتی چلی گئی
اسے اب تک یقین ہی نہیں آ رہا تها کہ یہ کیا ہوا ہے
آنسو ٹپ ٹپ اس کی آنکهوں سے گر رہے تهے
اسے جیسے سانس لینے میں بهی تکلیف ہو رہی تهی

Mirh@_Ch
 

پری نے باپ کی باتوں سے پریشان ہو کر پوچها
بیٹا دراصل کچه وجوحات کی بناہ پر آپ کا نکاح بچپن میں سعد کے ساته کر دیا گیا تها
زاہد صاحب نے گویا پری کی سماعتوں میں بم پهوڑا
پری بے یقینی سے انهیں دیکهنے لگی یہاں تک کہ اس کے ہاته میں موجود چائے کا کپ زمین پر لڑهک گیا اور پری کا چہرہ آنسوءوں سے بهیگ گیا اور بهاگتے یوئه اپنے کمرے میں گئی اور کمرے کا دروازہ لاک کر دیا
عابدہ بیگم نے اسے روکنا چاہا تو زاہد صاحب نے انهیں یہ کہہ کر چپ کروا دیا کہ اسے کچه ٹائم دینا چاہیے
💖💖💖💖💖💖💖💖
رات کو فجر نہا کر نکلی تو اس کے موبائل کی میسج رنگ ٹون بجی

Mirh@_Ch
 

پری ہمیں تم سے ضروری بات کرنی ہے
تو پری بهی ان کی طرف متوجہ ہوئی
جی کہیں
بیٹا آپ کو ہم پر بهروسہ ہے نہ
اب کے زاہد صاحب گویا ہوئے
مجهے خود سے زیادہ آپ دونوں پر بهروسہ ہے
تو پهر آپ کو
اس بات کا یقین ہوگا نہ کہ ہم آپ کے لیے کوئی غلط فیصلہ نہیں کریں گے
بابا آپ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں کیا ہوا ہے؟

Mirh@_Ch
 

تبهی کچه لوگوں عالیان کو سہارا
دے کر لے گئے
جبکہ فجر اپنا پورا ہو جانے پر بےحد خوش تهی اس نے عالیان کا لوگوں کے سامنے مزاق بنوا کر سہی معنوں میں اپنا بدلہ لے لیا تها
💖💖💖💖💖💖💖💖
گهر آنے کے بعد چونکہ بہت رات ہوگئی تهی اس لیے پری آتے ہی سو گئی یہ جانے بغیر کے اگلا دن پری کی زندگی کا بد ترین دن ہونے والا ہے
💖💖💖💖💖💖💖💖
اگلے دن یونی دے چهٹی تهی تاکہ
سب لوگ اپنی تهکاوٹ اتار لیں
پری بهی دیر سے اٹهی تهی شام کے وقت وہ عابدہ بیگم اور زاہد صاحب کے ساته لان میں بیٹه کر چائے پی رہی تهی جب عابدہ بیگم نے اسے مخاتب کر کے کہا

Mirh@_Ch
 

فجر اور پری پارٹی میں خوب انجوائے کر رہیں تهی
پری کے دل میں سعد کے خلاف جا کر پارٹی میں آنے کی خوشی تهی جبکہ فجر کے دل میں عالیان سے بدلا لینے لینے کی خوشی لیکن اس کا بدلہ ابهی مکمل طور پر پورا نہیں ہوا تها
وہ چاہتی تهی کہ اس حالت میں پوری یونی عالیان کو دیکهے اور فجر کے چہرے پر اس وقت فاتح مسکراہٹ ابهری جب ہر طرف شور سا اٹها اور کچه لوگ اس طرف بڑهنے لگے
جہاں فجر نے عالیان کو باندها تها اور پهر وہی ہوا جو وہ چاہتی تهی
کچه لوگ عالیان کی اس حالت پر
ہنس رہے هے تو کچه حیران تهے

Mirh@_Ch
 

ڈنر کے لیے جب سعد ٹیبل پر آیا تو اسے پری کہیں نظر نہیں آئی
اسے شک گزرا کہ کہیں پری اس کہ منع کرنے کے باوجود چلی تو نہیں گئی
اور اس کا شک تب یقین میں بدل گیا جب فائزہ بیگم کے پوچهنے پر عابدہ بیگم نے بتایا کہ وہ پارٹی میں گئی ہے تو غصے سے سعد کے ماتهے کی رگیں تن گئیں اور وہ ایکسکیوز کرتا ہوا اٹه کر اپنے غصے کو ضبط کر کے اپنے کمرے میں چلا گیا اور دل ہی دل میں اس نے ایک فیصلہ کر لیا تها
💖💖💖💖💖💖💖💖

Mirh@_Ch
 

کیونکہ فجر جو حرکت کرنے والی تهی اگر عالیان کو اس کا پتہ چل جاتا اور وہ فجر کی کمپلین کر دیتا تو فجر کو یونی سے نکالا بهی جا سکتا تها
عالیان تو بامشکل تهوڑا سا گهسیٹ کر فجر نے دتوار کے ساته لگایا اور اس کو رسیوں سے بانده دیا جس کا انتظام اس نے پہلے ہی کر رکها تها
اور پهر عالیان کا موبائیل نکال کر عالیان کے انداز میں دیوار میں مار کر توڑ دیا
اور مارکر سے عالیان کے چہرے پر کارٹون بنا دئیے جس سے وہ انتہائی مضحکہ خیز لگ رہا تها اور اپنے کام سے فارغ ہو کر وہ ہاته جهاڑ کر پارٹی میں شریک ہو گئ
اور عالیان کی حالت کا سوچ سوچ کر بار بار مسکراہٹ اس کے چہرے کو چهو رہی تهی آج وہ سچ میں بہت خوش تهی کیونکہ آج اس نے اپنا بدلا لے لیا تها لیکن وہ نہیں جانتی تهی کہ بہت جلد یہ مسکراہٹ اس سے روٹه جائے گی
________________________

Mirh@_Ch
 

تم سے برا کوئی ہو بهی نہیں سکتا
یہ کہتے ہی فجر نے فون بند کر دیا اور یہ نمبر بلاک کر دیا کیونکہ آج پہلی دفعہ صحیح معنوں میں اسے اس شخص سے خوف محسوس ہو رہا تها ورنہ اسے ہمیشہ یہ سب مزاق لگا اور آج پہلی دفعہ اسے اندازہ ہوا کہ یہ سب مزاق نہیں ہے
لیکن پهر وہ سر جهٹک کر ہال میں جانے لگی جہاں پارٹی تهی کہ اسے راستے میں عالیان کسی سے بات کرتا ہوا نظر آیا تو فجر دیوار کے ساته چهپ گئی
اس شخص کے جانے کے بعد عالیان کچه دیر کهڑا کچه سوچتا رہا اور پهر جیسے ہی جانے کے لیے پلٹا تو فجر نے اسے اپنے پرس میں موجود انجیکسن لگا دیا اور وہ بے ہوش ہو گیا اور چونکہ عالیان کی اس کی طرف پشت تهی تو وہ نہیں دیکه سکا کہ یہ کون ہے اور فجر بهی یہی چاہتی تهی

Mirh@_Ch
 

تم کون ہو اور یہ سب کیسے جانتے ہو
میری جان تمہیں یہ جاننے کا اتنا شوق کیوں ہے کہ میں کون ہوں
چلو آج میں تمہیں بتا ہی دیتا ہوں آخر کو تمہیں میرے ساته رہنا ہے تو میرے بارے میں جاننا بهی ضروری ہے بندے کو شاہ کہتے ہیں اور جہاں تک تمہارے بارے میں جاننے کی بات ہے تو اگر تمہیں جانوں گا نہیں تو تمہارے ساته ایڈجسٹ کرنے میں پرابلم ہو گی نہ
بکواس بند کرو اپنی میں کیوں تمہارے ساته رہوں گی
ظاہر سی بات ہے شادی کے بعد بیوی شوہر کے ساته ہی رہتی ہے نا
میں تم سے شادی نہیں کرو گی اس لیےنہ تمہیں میرے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے اور مجهے تمہارے بارے میں جاننے کا شوق ہے اس لیے میرا پیچها چهوڑ دو
شادی تو تمہاری مجه سے ہی ہو گی کیونکہ شاہ کو جو چیز پسند آجائے وہ اسے حاصل کر کے رہتا ہے یہ بات اپنے دماغ میں بٹها لو ورنہ مجه سے برا کوئی نہیں ہو گا

Mirh@_Ch
 

فجر انتہائی غصے میں گویا ہوئی
اب تم اس طرح کانٹوں سے لیس ہو کر آءو گی تو تعریف کیے بنا کیسے رہتا ویسے تو ہر کلر میں ہی تم پیاری لگتی ہو لیکن بلیو کلر میں تو سچ میں قیامت ڈها رہی ہو اب تم اسے ڈهیٹ پن کہو کیا محبت مجهے دل وجان سے تمہارا دیا ہوا ہر لقب منظور ہے اور مجهے یقین ہے کہ تم مستقبل میں میرے لیے بهی اسی طرح تیار ہوا کرو گی اور ہاں جلدی گهر چلی جانا رات کی پارٹی میں زیادہ دیر میں تمہارا رہنا افورڈ نہیں کر سکتا
جبکہ اس کی بات سن کر فجر حیران رہ گئی کہ اسے کیسے پتا کہ میں نے کس کلر کے کپڑے پہنے ہیں اور میں یہاں ہوں
کیا یہ شخص میرے بارے میں اس قدر باخبر ہے اور حیران هونے کے ساته اسے غصہ بهی آیا تها

Mirh@_Ch
 

فجر عالیان کو دیکه کر مسکرا ہی رہی تهی کہ پری اسے دوستوں سے ملوانے لے کر چلی گئی
ابهی فجر اپنی دوستوں کے ساته تصویریں کهنچوا ہی رہی تهی کہ اس کے فون پر پرائیویٹ نمبر سے کال آنے لگی جسے دیکهتے ہی پری سمجه گئی کہ کس کا فون ہے
اور غصے میں بڑبڑانے لگی
یہ بدتمیز انسان اپنے آپ کو سمجهتا کیا ہے لگتا ہے اس کی عقل ٹهکانے لگانی ہی پڑے گی
اور اس کے ساته ہی وہ پارٹی سے نکل کر یونی کی بیک سائیڈ پر آگئی اور فون اٹها لیا اور اٹهاتے ہی شروع ہو گئی
تم مجهے ایک بات بتاءو تم نے کیا ڈهیٹ پنے میں پی ایچ ڈی کی هوئی ہے ایک دفعہ کہی ہوئی بات تمہاری سمجه میں نہیں آتی میں نے تمہیں کہا تها نہ کہ آج کے بعد مجهے فون مت کرنا

Mirh@_Ch
 

جو گرے کلر کے پینٹ کوٹ میں بالوں کو جیل سے سیٹ کیے اور ہاتهوں میں قیمتی گهڑی پہنے کسی ریاست کے شہزادے سے کم نہیں لگ رہا تها
اسے دیکهتے ہی فجر کے چہرے پر مسکراہٹ آئی کیونکہ آج وہ عالیان سے سارے حساب بے باک کرنے کا ارادہ رکهتی تهی
_______

Mirh@_Ch
 

بہت پیاری لگ رہی ہو
تم بهی
پری نے بهی کهلے دل سے فجر کی تعریف کی جس نے رایل بلیو کلر کے شارٹ فراک کے نیچے کیپری پہنی تهی اور ہلکے میک اپ کے ساته بالوں کو کرل کر کے دونوں کندهوں پر ڈالا ہوا تها اور ساته میں جیولری پہنی ہوئی تهی جس میں فجر نظر لگ جانے کی حد تک پیاری لگ رہی تهی
پارٹی میں پہنچ کر فجر کی نظریں ادهر ادهر کسی کو تلاش کر رہی تهی اور بلآخر اس کی تلاش تب ختم ہوئی جب اسے سامنے سے آتا ہوا عالیان نظر آیا

Mirh@_Ch
 

یہ کہہ کر سعد نے ایک جهٹکے سے پری کی کلائی چهوڑی اور اندر بڑه گیا
یہ سمجهتا کیا ہے اپنے آپ کو مجه پر تو ایسے حکم چلاتا ہے جیسے میں اس کی زرخیز غلام ہوں میں بهی دیکهتی ہوں کیسے روکتا ہے مجهے
ابهی پری یہ سوچ ہی رہی تهی کہ چوکیدار نے آکر اسے بتایا کہ فجر آگئی ہے تو فجر نے باہر کی طرف قدم بڑها دئیے
یہ سوچے بغیر کے اس کا یہ قدم آگے جا کے اس کے لیے کتنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے
💜💜💜💜💜💜💜💜
پری فجر کے ساته گاڑی میں جا کربیٹهی تو فجر نے پری کو دیکهتے ہی کہا

Mirh@_Ch
 

یہ کیا بدتمیزی ہے
سعد کی اس حرکت پر پری غصے سے چیخی
جتنا پوچهوں صرف اتنا ہی جواب دیا کرو اور میرے سامنے اپنی اس لمبی زبان کو کنٹرول میں رکها کرو اب بتاءو کہاں جا رہی ہو
میری مرضی میں جہاں مرضی
جاءوں
پری بهی بغیر ڈرے سعد کی آنکهوں میں آنکهیں ڈال کر بولی
اور پری کے اس نڈر انداز پر سعد بهی اشتعال میں آکر اسے دهمکی دی
اگر تم نے گهر سے ایک قدم بهی باہر نکالا نہ پری تو اپنے انجام کی ذمہ دار تم خود ہو گی

Mirh@_Ch
 

وہ ابهی فجر سے بات کرکے پلٹی ہی تهی جو کہہ رہی کہ وہ دس منٹ میں پہنچ رہی ہے
تو اس نے سعد کو اپنے بلکل پیچهے کهڑا پایا جبکہ اسے دیکهتے ہی ایک ناگواری کی لہر اس کے اندر سراہیت کر گئی اور پری نے دو قدم پیچهے ہٹ کر اپنے اور سعد کے درمیان فاصلہ بڑهایا اور منہ موڑ کر کهڑی ہوگئی
جبکہ سعد اس کا اوپر سے نیچے تک جائزہ لے رہا تها
اس وقت کہا جانے کی تیاری ہے محترمہ
پری کو بغور دیکهتے ہوئے سعد نے پوچها
پری نے بهی اس پر ایک اچٹکی نگاہ سعد پر ڈال کر کہا
میں جہاں مرضی جاءوں ایٹ لیسٹ تمہیں تو جواب دینا بلکل بهی ضروری نہیں سمجهتی
یہ کہہ کر پری آگے بڑهنے لگی کہ سعد نے ایک جهٹکے سے اس کی کلائی پکڑ کر واپس کهینچا

Mirh@_Ch
 

اگلے دن پری بہت خوش تهی
کیونکہ آج پارٹی تهی جس کے لیے پری بہت ایکسائیٹڈ تهی
پری نے پارٹی کے لیے پیچ کلر کے فراک کے نیچے کیپری پہنی تهی اور ہم رنگ دوپٹا کندهے پر ایک طرف جهول رہا تها
بالوں سٹریٹ کر کے کهلا چهوڑ کر ہلکا پهلکا میک اپ کر کے اور میچنگ جیولری پہن کر وہ بہت جاذب نظر لگ رہی تهی
پری تیار ہو کر لان میں جا کر فجر کا انتظارکرنے لگی کیونکہ اس نے فجر کے ساته جانا تها
پانچ منٹ انتظار کرنے کے بعد پری فجر کو فون کرنے لگی کہ تبهی گهر میں ایک گاڑی داخل ہوئی
چونک پری کی اس طرف پشت تهی اس لیے وہ نہیں دیکه سکی تهی کہ کون آیا ہے

Mirh@_Ch
 

اگلے دن فجر اور پری یونی کے گراوءنڈ میں بیٹه کر پارٹی کے بارے میں ڈسکس کر رہے تهے کہ پری نے فجر کے ہاته میں نیا فون دیکه کر کہا
فجر تمہارا وہ فون جو اس لڑکے کے پاس تها وہ اس نے واپس نہیں کیا
جبکہ عالیان کا ذکر سنتے ہی پری کو غصہ آ گیا
اس بدتمیز نے میرا فون توڑ دیا خیر تم یہ چهوڑو یہ بتاءو تمہاری تمہارے کزن سے دوستی ہوئی کہ نہیں
دوستی my foot اس کا تو میں نام بهی نہیں سننا چاہتی
نا چاہتے ہوئے بهی سعد کے ذکر پر پری کے لہجے میں تلخی گهل آئی تهی
خیر چهوڑو لیکچر کا ٹائم ہو رہا ہے
یہ کہتے ہی دونوں اٹه کر کلاس لینے چل پڑی
💜💜💜