Damadam.pk
Mirh@_Ch's posts | Damadam

Mirh@_Ch's posts:

Mirh@_Ch
 

"یہ تو تم سب سے زیادہ طاقت ور چڑیل ہے۔۔اسی کی تو قید میں ہے تمھارا شہزادہ بھائی۔"
غزنوی نے بغور ایمان کیطرف دیکھا اور ہلکے پھلکے انداز میں بولا۔وہ سبھی ہنس دیئے لیکن یہ ہنسی ایمان کے لبوں پر نہ کِھل سکی لیکن ماتھے پہ بل ضرور لے آئی۔
"ہونہہ دیو کہیں کا۔۔۔مجھے چڑیل کہہ رہا ہے۔"
وہ صرف سوچ کر رہ گئی۔
"میں آپ سب کے لئے چائے لے کر آتی ہوں۔"
وہ اٹھ کر کچن میں آ گئی جبکہ غزنوی بلند آواز میں عقیلہ بیگم سے ایمان کو چڑانے کے لئے اسکی شکایتیں لگا رہا تھا۔جو اسے کچن میں چائے بناتے ہوئے صاف سنائی دے رہی تھیں۔
"میں مانتی ہی نہیں۔۔۔ایمان ایسا کر ہی نہیں سکتی۔الٹا تم نے ضرور میری بیٹی کو تنگ کیا ہو گا۔"

Mirh@_Ch
 

خیرن بوا خو خود کا اگنور کیا جانا ایک آنکھ نہ بھایا۔۔اس لئے بغیر لگی لپٹی رکھے بولیں تھیں۔ان کا نروٹھا انداز وہاں بیٹھے سبھی لوگوں کے لبوں پہ مسکراہٹ لے آیا۔
"ارے میری پیاری بوا۔۔آپ کے آنے سے تو رونق لگ گئی ہے میرے گھر میں۔۔"
غزنوی نے فورا ان کے آگے سر خم کیا۔خیرن بوا نے بھی ناراضگی بھلا کر اسکے سر پہ ہاتھ رکھا اور اسے دعا دی۔
"اور چڑیلو۔۔۔۔تم سب مزے میں ہو یا نہیں۔"
اب اسکا رخ سامنے صوفے پہ بیٹھیں فائقہ، ارفع، عنادل، ملائکہ اور لاریب کی جانب تھا۔وہ ساری اچھی خاصی اسکے رعب میں تھیں اسلئے اسکے اسطرح پوچھنے پر صرف مسکرا دیں۔
"ویسے غزنوی بھائی یہاں بیچ میں آپ کی مسز بھی براجمان ہیں۔۔"
فائقہ نے ایمان کی طرف اشارہ کیا۔

Mirh@_Ch
 

کیسا ہے میرا بچہ؟"
عقیلہ بیگم نے بہت محبت سے اسکی جانب دیکھا اور اسکے کشادہ سینے سے لگیں پوچھنے لگیں۔
"میں بالکل ٹھیک۔۔۔آپ کیسی ہیں، داجی نہیں آئے آپ لوگوں کے ساتھ؟"
"ہم سب ٹھیک ہیں۔۔اور تمھارے داجی تمھیں بہت یاد کرتے ہیں۔اداس ہیں تمھارے لئے۔۔جب سے تم یہاں آئے ہو، میں نے انھیں بہت بےچین دیکھا ہے۔"
عقیلہ بیگم نے اسے اعظم احمد کی ناراضگی کا بتایا۔وہ بھی ان کی ناراضگی کا سن کر اداس ہو گیا۔
"خیرن بوا۔۔۔!! خلاف معمول آپ کیوں اتنی خاموش ہیں؟"
ماحول کی سنجیدگی کا احساس ہوا تو وہ خیرن بوا کی طرف پلٹا۔
"ائے تمھیں اپنی شاہ گل سے فرصت ملے تو ہم کچھ بولیں۔"

Mirh@_Ch
 

گھر تو بہت پیارا ہے۔"
فائقہ نے اردگرد نظر دوڑاتے ہوئے کہا۔
"ہاں واقعی۔"
ارفع نے بھی اسکی ہاں میں ہاں ملائی۔
"آپ لوگ سحرش آپی اور پرخہ آپی کو نہیں لائے ساتھ؟"
اس نے عقیلہ بیگم سے پوچھا۔
"کہا تو تھا بیٹا۔۔لیکن وہ دونوں اب تمھاری طرح گھربار والی ہیں۔"
وہ سیڑھیوں سے اترتے غزنوی کو دیکھ کر بولیں۔ایمان جو ان کے ساتھ جڑی بیٹھی تھی جھٹ ان سے الگ ہوئی۔
"السلام علیکم۔۔!!"
غزنوی با آواز بلند سلام کرتا عقیلہ بیگم کی طرف آیا۔وہ بھی اسے سینے سے لگانے کے لئے اٹھ کھڑیں ہوئی۔

Mirh@_Ch
 

کیسی ہو ایمان۔۔۔اور غزنوی بھائی کہاں ہیں؟"
ملائکہ نے اس کے گلے لگتے ہوئے پوچھا۔
"میں بالکل ٹھیک ہوں اور غزنوی اوپر اسٹڈی میں ہیں۔"
وہ اب خیرن بوا سے مل رہی تھی۔
"اچھا۔۔۔میں بلا کر لاتی ہوں۔۔اتنے دن ہو گئے میں نے اپنے بھائی کو نہیں دیکھا۔"
ملائکہ سیڑھیوں کی طرف بڑھ گئی۔
"شاہ گل میں بتا نہیں سکتی۔۔آپ سب کو یہاں دیکھکر مجھے کتنی خوشی ہوئی ہے۔مجھے آپ سب کی بہت یاد آتی ہے۔"
ایمان عقیلہ بیگم کے سینے سے لگی تھی۔
"لو اور سنو۔۔۔تو بی بی ایک مہینہ ہونے کو آیا اور تم نے ایک چکر تک نہیں لگایا۔"
خیرن بوا اس کی بات سن کر اپنے مخصوص انداز میں بولیں۔

Mirh@_Ch
 

جب سے یہاں آئی تھی وہزندگی کو بھولتی جا رہی تھی۔اوپر سے غزنوی کا رویہ۔۔۔وہ ایک بارپھر سے اپنے خول میں بند ہو گیا تھا۔خود میں مگن اور ایمان سےلاپرواہ۔۔
آج بھی وہ معمول کے مطابق کچن میں رات کے کھانے کی تیاری کر رہی تھی کہ باہر کچھ شور سا سنائی دیا۔وہ پریشر کے نیچے آنچ کو آہستہ کرتی کچن سے باہر آئی۔غزنوی آج معمول سے جلدی گھر آ گیا تھا اور اس وقت اسٹڈی میں تھا۔آوازیں لاونج سے آ رہیں تھیں۔وہ حیران ہوتی لاونج میں آئی اور ان سب کو دیکھکر حیران رہ گئی۔
"یہ میں کیا دیکھ رہی ہوں۔۔۔"
وہ عقیلہ بیگم، خیرن بوا اور باقی سب کو دیکھ کر خوشی کے عالم میں ان کیطرف بڑھی۔وہ سب سے یوں مل رہی جیسے کافی عرصے بعد مل رہی ہو۔۔

Mirh@_Ch
 

"مم۔۔میں یہیں ٹھیک ہوں۔۔۔"
اس نے اپنا بازو چھڑانا چاہا۔۔وہ اسکی آنکھوں میں دیکھنے سے گریز کر رہی تھی۔
"اس کا فیصلہ میں کروں گا۔"
غزنوی نے اسکے بازو کو جھٹکا دیا لیکن چھوڑا نہیں۔۔۔پھر زبردستی اپنے کمرے میں لا کر اسے اپنی گرفت سے آزاد کیا۔
"لائٹ آف کرو۔۔"
وہ بارعب لہجے میں کہتا بیڈ کی طرف بڑھا۔۔ایک تو غزنوی کا خوف اوپر سے کمرے میں اے۔سی کی ٹھنڈک۔۔۔ایمان پہ کپکپی طاری ہو گئی تھی۔جی چاہ رہا تھا کہ ابھی یہاں سے بھاگ جائے لیکن پھر مرتا کیا نہ کرتا کے مصداق وہ لائٹ آف کرتی بیڈ پہ آ گئی۔کچھ دیر تو یونہی لیٹی اے۔سی کی ٹھنڈک برادشت کرتی رہی مگر پھر ہاتھ بڑھا کر کمبل سر تک تان کر رخ پھیر گئی۔
جاری ہے۔۔۔۔🌺۔۔

Mirh@_Ch
 

"وہ جی میں صاحب کے لئے چائے بنا رہی ہوں۔۔آپ لیں گی؟"
شاہدہ نے اپنے آنے کا مقصد بیان کیا۔
"ہاں لے آؤ۔۔۔"
یہ کہہ کر وہ واش روم میں گھس گئی۔تھوڑی دیر بعد وہ فریش ہو کر باہر آئی تو شاہدہ اسکے لئے چائے رکھ کر جا چکی تھی۔گیلے بالوں کا جوڑا بناتی وہ ٹیبل سے کپ اٹھاتی بیڈ پہ آ گئی۔ابھی چائے ختم کر کے کپ سائیڈ ٹیبل پہ رکھا ہی تھا کہ غزنوی کمرے میں داخل ہوا۔وہ جو تکیے سے ٹیک لگائے نیم دراز تھی غزنوی کے یوں اچانک وارد ہونے پر سیدھی ہوئی۔
"تم کس کی اجازت سے یہاں سو رہی ہو؟"
وہ لڑنے کے انداز میں کمر پہ ہاتھ رکھے اس سے مخاطب تھا۔
"کیا مطلب؟"
وہ پیشانی پہ بل ڈالے بیڈ سے اتری۔
"مطلب یہ کہ میرا اور اپنا تماشا مت بنواؤ۔۔۔تم وہیں رہو گی میرے ساتھ، میرے روم میں۔"
غزنوی نے اسے بازو سے پکڑ کر قریب کیا۔

Mirh@_Ch
 

سارا راستہ اسی خاموشی کی نظر ہو گیا تھا۔وہ تقریبا گیارہ بجے اسلام آباد پہنچے تھے۔
غزنوی کے ہارن دینے پر شاہدہ نے دروازہ کھولا۔گل خان ایک دن مزید رک گیا تھا گاوں میں۔۔آہنی گیٹ کھلتے ہی گاڑی سیدھی پورچ میں جا رکی۔ایمان گاڑی سے نکل کر اندر کیطرف بڑھ گئی۔وہ سیدھی اپنے روم میں آئی تھی، لائٹ آن کی۔
"السلام علیکم بی بی۔۔!!"
وہ الماری سے اپنے کپڑے نکال رہی تھی کہ شاہدہ کمرے میں داخل ہوئی۔
"وعلیکم السلام۔۔!! کیسی ہو شاہدہ۔۔؟"
اس نے کپڑے نکال کر الماری بند کی۔
"میں ٹھیک ہوں بی بی۔۔۔آپ کیسی ہیں؟"
شاہدہ نے اس سے پوچھا۔
"میں بھی ٹھیک ہوں۔"
ایمان کپڑے لئے واش روم کیطرف بڑھ گئی

Mirh@_Ch
 

پھر اگلے ایک گھنٹے میں وہ حویلی سے نکل آئے تھے۔۔لیکن سفر پہ روانہ ہونے سے پہلے وہ ایمان کو رشید خان سے ملوانے لے گیا۔رشید خان غزنوی کو دیکھکر بہت خوش ہوا تھا۔کچھ دیر وہاں گزار کر وہ نکل آئے تھے۔غزنوی نہایت سنجیدگی سے ڈرائیو کر رہا تھا۔ساتھ ہی بیٹھی ایمان بھی خاموشی کے سارے ریکارڈ توڑے بیٹھی تھی مگر دل ہی دل وہ غزنوی کو خوب صلواتیں سنا رہی تھی۔
پھر اگلے ایک گھنٹے میں وہ حویلی سے نکل آئے تھے۔۔لیکن سفر پہ روانہ ہونے سے پہلے وہ ایمان کو رشید خان سے ملوانے لے گیا۔رشید خان غزنوی کو دیکھکر بہت خوش ہوا تھا۔کچھ دیر وہاں گزار کر وہ نکل آئے تھے۔غزنوی نہایت سنجیدگی سے ڈرائیو کر رہا تھا۔ساتھ ہی بیٹھی ایمان بھی خاموشی کے سارے ریکارڈ توڑے بیٹھی تھی مگر دل ہی دل میں وہ غزنوی کو صلواتیں سنانا نہیں بھولی تھی۔

Mirh@_Ch
 

لیکن میں۔۔۔۔۔۔۔"
وہ رکی۔
"تم کیا۔۔۔۔؟"
غزنوی نے اسقدر سنجیدگی سے پوچھا کہ وہ آگے کچھ بول ہی نہ سکی۔
"میں جہاں رہوں گا۔۔۔تم بھی وہیں رہو گی۔۔ہم نے ایک گھنٹے میں اسلام آباد کے لئے نکلنا ہے۔۔تم اپنا سامان رکھ لو۔"
وہ دبے دبے رعب سے کہتا تیز تیز قدم اٹھاتا اندر کیطرف بڑھ گیا جبکہ ایمان دل مسوس کر رہ گئی۔کتنی خوش تھی وہ شاہ گل کی بات سن کر۔۔لیکن اب اسے اپنی بیچارگی پہ رونا آنے لگا۔وہ خود تو حکم سنا کر اندر چلا گیا تھا جبکہ وہ وہیں برآمدے کی سیڑھیوں پہ بیٹھ گئی۔

Mirh@_Ch
 

غزنوی نے اسے ساتھ آنے کا کہتے ہوئے قدم بڑھائے۔
"شاہ گل نے فون کیا تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم رمضان ان کے ساتھ گزاریں۔تمھارا کیا خیال ہے اس بارے میں۔۔؟"
وہ اسے شاہ گل کے فون اور ان کی خواہش کے بارے میں بتانے لگا۔
"میری بات بھی ہوئی تھی ان سے تو مجھ سے بھی یہی کہا تھا۔"
ایمان اس کے چہرے کے تاثرات سے اندازہ لگانے لگی کہ وہ کیا چاہتا ہے مگر وہاں سوائے سنجیدگی کے کچھ نہیں ملا۔
"ابھی تو بزنس سیٹ اپ ہوا ہے۔۔فلحال تو میں نے انھیں منع کر دیا ہے۔۔لیکن یہ کہا ہے کہ ہم عید ان کے ساتھ گزاریں گے۔۔۔ٹھیک ہے نا۔۔۔؟"
وہ رک کر اسکی جانب مڑا۔

Mirh@_Ch
 

اس مردوں کے معاشرے میں مجھے سر اٹھا کے جینا ہے مجھے اپنی کانچ سے زیادہ نازک عزت کی خفاظت کرنی ہے۔۔۔۔
اور مردوں کے اس معاشرے میں خود کو منوانا ہے مجھے لوگوں کی بیمار سوچ بدلنی ہے میں ایک “ لڑکی “ ہوں تو کیا ۔۔۔۔؟
میرے اپنے بھی کچھ خواب ، ارمان ، اور خواہشات ہیں۔۔۔
میں اللّہ کی بنائی ہوئی ایک خوبصورت مخلوق ہوں بحیثیت”ماں” اللّٰہ نےمیرے قدموں تلے جنت بنائی ہے تو پھر یہ معاشرہ میرا بھی اتنا ہی ہے جتنا کہ مردوں کا ہے۔۔۔۔۔ ❣️
میں ایک لڑکی ہوں ۔۔۔۔ 🎀
اور
میں کمزور نہیں ہوں۔۔۔✌️
کیونکہ میرے “ اللّٰہ “ نے مجھے کمزور نہیں بنایا❤️
الحمدللّٰہ💞

Mirh@_Ch
 

میرے خوابوں کو آنکھوں سے نوچنے والے اور میری صلاحیتوں کو دبانے والے نہیں۔۔۔۔
بلکہ ۔۔۔۔
میرے خوابوں کو آنکھوں میں سجانے والے اور صلاحیتوں کو ابھارنے والے بنو۔۔۔۔
کیونکہ۔۔۔۔
میں ایک لڑکی ہونے سے پہلے۔۔۔۔
ایک جیتی جاگتی انسان ہوں۔۔۔۔۔

Mirh@_Ch
 

اس دین نے دیا ہے اعلیٰ مقام مجھے۔۔۔۔۔
پھر کیوں لوگ میری پیدائش کی خوشی نہیں مناتے۔۔؟
غرض کہ جس کی جیسی سوچ۔۔۔۔
اس نے ویسا جانچا مجھے۔۔۔۔
میں ان سب رویوں کے ساتھ جیتی ہوں۔۔۔
کیونکہ میں ایک آزاد ملک کی قیدی لڑکی ہوں۔۔۔۔
میں اڑنا چاہتی ہوں۔۔۔۔
پر میرے پر اُڑنے سے پہلے کاٹ دیے جاتے ہیں۔۔۔
میں آزاد فضا میں سانس لینا چاہتی ہوں۔۔۔۔
پر یہاں کی فضا حبس زدہ ہے۔۔۔۔

Mirh@_Ch
 

میں گھر سے نکلوں تو اوور کانفیڈنٹ۔۔۔۔
میں گھر میں رہوں تو آئی ہیو نو کانفیڈینس۔۔۔۔
میں کچن میں ہی رہوں تو سگھڑ ۔۔۔۔
میں کرکٹ کھیلوں تو پھوہڑ۔۔۔۔۔
میں سوشل میڈیا یوز کروں تو ہاتھ سے نکل گئی۔۔۔۔
میں مدرسے جاؤں تو ٹیپکل دینی بن گئی۔۔۔۔۔
میں مردوں کے ساتھ کام کروں تو آزاد خیال۔۔۔۔
میں مردوں کے ساتھ کام سے انکار کروں تو بیک موڈد۔۔۔۔
میں خود ساختہ بنائی ہوئی روایات ، رسموں اور رواجوں میں جھکڑی ہوئی ہوں۔۔۔
کیونکہ میں لڑکا نہیں ایک “ لڑکی “ ہوں۔۔۔۔

Mirh@_Ch
 

میں ماں بہن بیوی اور بیٹی ہوں تو عزتوں کی امین۔۔۔۔۔
میں دوسروں کی ماں بہن بیوی اور بیٹی ہوں تو مفت کا مال۔۔۔۔
میں پینٹ پہنوں تو ماڈرن۔۔۔۔
میں عبایا پہنوں تو بیک ورڈ۔۔۔۔
میں ماڈرن ہوں تو “ بچی”۔۔۔۔۔۔۔
میں سادہ ہوں تو “ بہن جی”۔۔۔۔
میں میک اپ کروں تو آرٹیفشل۔۔۔۔
میں میک اپ نہ کروں تو پینڈو۔۔۔۔

Mirh@_Ch
 

میں ایک لڑکی ہوں 💜
میں زیادہ بولوں تو چالاک۔۔۔۔
چپ رہو تو دبو۔۔۔۔۔
میں پڑھوں تو تیز طرار۔۔۔۔
نہ پڑھوں تو جاہل۔۔۔۔۔
میں اپنے حق کے لئے لڑوں تو منہ پھٹ۔۔۔۔۔
اور اگر خاموش رہو تو اللّہ تعالیٰ کی گائے۔۔۔۔۔
میں ہمسفر کے لئے پسند بتاؤں تو بے شرم۔۔۔۔
اور اگر بڑوں کے فیصلوں پہ سر جھکا دوں تو بھیڑ بکری۔۔۔۔۔
۔

Mirh@_Ch
 

السّلامٌ علیکم 🌷
صبح بخیر 🔥
جمعہ مبارک💜
صبح کا آغاز اس ذات بابرکت کے نام سے جس کے دستِ قدرت میں تمام جہانوں کی سلطنت ہے،اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے...
☆۔ رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ -
اے ہمارے رب! اب ہمارے گناہ بخش دے اور ہماری خطاؤں کو ہمارے (نوشتۂ اعمال) سے محو فرما دے ۔اور ہمیں نیک لوگوں کی سنگت میں موت دے.وقت نزع کلمہ شہادت نصیب فرما ۔_____________ .آمین ۔ ☆ ۔ سورۃ آل عمران❤❤
..

Mirh@_Ch
 

"کیا ہو رہا ہے۔۔۔؟"
ایک مانوس سی آواز اسکے کانوں سے ٹکرائی تھی۔وہ فورا پلٹی اور سامنے والے کو دیکھ کر وہیں ساکت رہ گئی۔
غزنوی سنجیدہ تاثرات لئے اسے دیکھ رہا تھا۔
"آ۔۔۔آپ۔۔۔آپ کب آئے؟"
وہ اٹھ کھڑی ہوئی۔
"ابھی کچھ دیر پہلے۔۔تم ٹھیک ہو۔۔؟"
وہ پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے اسے بغور دیکھتے ہوئے بولا۔سبز رنگ کے پرنٹڈ سوٹ میں وہ ہمیشہ کیطرح اسے بہت منفرد لگی۔
"میں ٹھیک ہوں۔"
وہ نظریں جھکا گئی۔غزنوی کی نظروں سے لڑنا اس کے بس میں نہیں تھا۔
"چلیں۔۔۔۔"