مکمل دو ہی دانوں پر یہ تسبیح محبت ہے جو آے تیسرا دانہ یہ ڈوری ٹوٹ جاتی ہے مقرر وقت ہوتا ہے محبت کی نمازوں کا ادا جن کی نکل جائے قضا بھی چھوٹ جاتی ہے محبت کی نمازوں میں امامت ایک کو سونپیں اِسے تکنے اُسے تکنے سے نیت ٹوٹ جاتی ہے محبت دل کا سجدہ ہے جو ہے توحید پر قائم نظر کی شرک والوں سے محبت روٹھ جاتی ہے..
ایک شہزادی جو تمام سپاہیوں کو ایک شخص کی تلاش میں بھیج دے اور جب سپاہی اس شخص کو تلاش کر کے لے آئیں تو شہزادی محل کے تمام آئینے چکنا چور کرنے کا فرمان جاری کرے کیونکہ شہزادی کو اپنا عکس دیکھنے کے لیے فقط اس شخص کی آنکھوں کے شیشے درکار تھے گر تاریخ میں ایسی کوئی کہانی ہوتی تو یقیناً شہزادی کا کردار میرا ہوتا اور میرے مدمقابل ہوتے "تم".....
جا بجا دل کو لگانے سے___ کہاں بھولے گا ہم کو وہ شخص بھلانے سے کہاں بھولے گا ہاں کئی روز سے____ وہ یاد نہیں آیا مگر وہ فقط یاد نہ آنے سے____ کہاں بھولے گا