Damadam.pk
Mishii28's posts | Damadam

Mishii28's posts:

Mishii28
 

کبھی گھنٹوں ہوتی تھی باتیں
اب عرصے سے اجنبی ہیں ہم.

Mishii28
 

بزدلی ہو گی خود کشی کرنا _
میںں اداسی کا حل نکالوں گی

Mishii28
 

تمہیں کس نے کہا تھا
دوپہر کے گرم سورج کی طرف دیکھو
اور اتنی دیر تک دیکھو
کہ بینائی پگھل جائے
تمہیں کس نے کہا تھا
آسماں سے ٹوٹتی اندھی الجھتی بجلیوں سے دوستی کر لو
اور اتنی دوستی کر لو
کہ گھر کا گھر ہی جل جائے.
تمہیں کس نے کہا تھا
ایک انجانے سفر میں
اجنبی رہرو کے ہمرا دور تک جاؤ
اور اتنی دور تک جاؤ
کہ وہ رستہ بدل جائے.

Mishii28
 

عظیم لوگ تھے ٹوٹے تو اک وقار کے ساتھ
کسی سے کچھ نہ کہا بس اداس رہنے لگے

Mishii28
 

اپنی نظر میں ذلیل ہونے سے بڑھ کر دنیا میں کوئی ذلت نہیں کیونکہ خود سے چھپنے کے لئے کوئی اوٹ نہیں ہوتی سب کچھ ایسا صاف ہوتا ہے جیسے کانچ کی شفاف دیوار کے ایک طرف بیٹھ کر دوسری طرف کا منظر دیکھ رہے ہوں...😥

Mishii28
 


اس مطلبی دنیا سے اب میرا جی بھر گیا ہے
مان تھا جو میرا مجھ سے وہی دھوکہ کر گیا ہے
میں نے ہمیشہ اسی کا سوچا اور اس نے فقط اپنا
ضمیر سو گیا ہے اسکا یا پھر احساس مر گیا ہے
میں اسے بھول پاونگی یا نہیں یہ تو وقت بتائے گا
اسے آذاد کر دیا اب وہ میرے دل سے اتر گیا ہے

Mishii28
 


بے لوث محبت کی جزا ہم سے پوچھیئے۔
کیا کیا ملتی ہے سزا ہم سے پوچھیئے۔
جب راہ میں چھوڑ گئے میرے اپنے مجھے۔
کیسے کٹی یہ ذندگی تنہا ہم سے پوچھیئے۔
محبت کر بیٹھو اور راس نہ آئے پھر کیسے۔
برستی ہے آنکھوں سے گھٹا ہم سے پوچھیئے۔
ممکن ہی نہیں علاج دردِ بے وفائی کا انور۔
کہاں کہاں ڈھونڈی ہے دوا ہم سے پوچھیئے

Mishii28
 

Good ni8
bye.a6
Allah Hafiz

Mishii28
 

بہت روکا دل کو______مگر کہاں روکتا ہے!!
محبت بڑھتی گئی __تیرے نخروں کی طرح!!

Mishii28
 

دو خاندانوں میں رشتے کی بات چل رہی تھی
لڑکی والے: باقی تو سب ٹھیک ہے لیکن ہمیں اپنی بیٹی کے لیے بہت ہی صبر والا لڑکا چاہیے
لڑکے والے: جی ہمارا لڑکا لاہور قلندر کا سپورٹر ہے
لڑکی والے: ماشاءاللہ, اس سے زیادہ صبر کیا ہوسکتا ہے، ہماری طرف سے ہاں سمجھیں 😂😂😂

Mishii28
 

کوئی ایسا پل بھی ہوا کرے
میں کہوں تو بس وہ سنا کرے 💗
میری فرصتیں میرے مشغلے
سبھی اپنے نام کیا کرے
کوئی بات ہو کسی شام کی
کوئی زکر ہو کسی رات کا
جو سنانے بیٹھوں اسے کبھی
وہ سنے تو سن کے ہنسا کرے
جو میں کہوں چلو اس نگر
جہاں جگنئوں کا ہجوم ہو
وہ پلٹ کے دیکھے میری طرف
اور مجھ کو پاگل کہا کرے

???🤔🤔🤔
M  : ???🤔🤔🤔 - 
Mishii28
 

لوگ اپنی بوریت دور کرنے کیلئے آپکو عزیز رکھیں تو اسے محبت سمجھنے کی غلطی نہ کیجئے

Mishii28
 

مارچ اپریل کے دن بھی
کتنے عجیب ہوتے ہیں
جب جب پھول کھلتے ہیں
دل مرجھانے لگتے ہیں
کچھ بچھڑے لوگ یاد آ نے لگتے ہیں
یوں تو ہری بہار میں
ہر طرف خوشبو ہوتی ہے
دل کو نہ جانے کس کی جستجو ہوتی ہے
جب بھی یہ مہکی فضائیں آ تی ہیں
گزرا وقت یاد دلاتی ہیں
یہ جو ہر وقت گل کھلے ہوتے ہیں
دل میں یادوں کے نشتر چبھوتے ہیں
کون کہتا ہے
کہ بہاریں خوشیاں لاتی ہیں
یہ تو اداسیوں سے دامن بھر جاتی ہیں .......

Mishii28
 

🤣🙈دل کر رہا ہے جو پوسٹ پر نہیں آتے اُن کو ایسے دھکا دوں 🙄😂
😂
|\👐
/ \_
━━━━━┓ \\
┓┓┓┓┓┃ \\
┓┓┓┓┓┃ ヽ😫ノ
┓┓┓┓┓┃   /
┓┓┓┓┓┃ ノ)
┓┓┓┓┓┃
┓┓┓┓┓┃
┓┓┓┓┓┃
┓┓┓┓┓┃
_________|
😜😜😜

Mishii28
 

زار لوگوں میں اپنی طرف اشارہ ہوا
پر اس منافع سے نقصان جو ہمارا ہوا۔۔؟
ہمیں حیات ملی ہے کسی پہ بیتی ہوئی!
ہمیں شکار ملا ہےکسی کا مارا ہوا ۔۔!!

Mishii28
 

یعنی تم وہ ہو، واقعی؟ حد ہے
میں تو سچ مچ سبھی کو بھول گیا

Mishii28
 

چاہت تو آج بھی تھی اُنکے لئیے
پر وقت کے ہا تھوں مجبور ہو گئے!!
دیکھی جو اُن میں اپنے لیئے بے رُخی
ہم اُن کی خوشی کے لئیے اُن سے دور ہو گے!!

Mishii28
 


محبت کانچ کا سودا
محبت آگ کا دریا
محبت جون جیسی ہے
محبت برف جیسی ہے
محبت رات کالی ہے
محبت نیلا موسم ہے
محبت کچا آنگن ہے
محبت تتلیوں کا گھر۔۔۔۔
مگر پھر بھی۔۔۔۔
محبت ہو ہی جاتی ہے
کسی نامعلوم بستی سے
کسی انجان ہستی سے
کسی کاغذ کی کشتی سے
کسی کھڑکی کے منظر سے
کسی دھندلی سی حسرت سے۔۔۔۔
محبت ہو ہی جاتی ہے
محبت ہو ہی جاتی ہے

Mishii28
 

کیسے ہو جاتے ___ ہیں لوگ.🍀🌸
کبھی اِس کے، کبھی اُس کے"!