میں نے کہا کہ ؛ جو میں چاہتی ہُوں وہ مُجھے نہیں مِلتا ، اِتنی شِدّت سے خواہش کرتی ہُوں ، کوشش بھی کرتی ہُوں ، دُعا کرتی ہوں مگر حاصل نہیں ہوتا!؟ ۔ " 💔 " اللّٰه پاک نے فرمایا کہ ؛ " وَعَسَى أَن تُحِبُّواْ شَيْئًا وَهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ " " شاید تم کِسی چیز کو پسند کرو اور تُمہاری مصلحت اُس میں نہ ہو! ۔ " 🖤🙂 " اور پھر بیشک اللہ پاک بہتر جاننے والے ہیں! ۔ " ❤🙂 " ( سورہ بقرہ/آیت 216 ) ۔ " ❤
جی چاہتا ہے اے زندگی تیرے کیے گٸے ہر ایک مذاق پر زور سے اک قہقہ لگاٶں اور سانس کی آخری ڈور بھی تیرے حوالے کروں اور دور کہیں بہت ہی دور تیری پیچھے بلاتی ہر آواز سے ہاتھ چھڑاکر کہیں گم ہو جاٶں۔ جی چاہتا ہے اے زندگی اب کی بار میں تجھ سے روٹھوں تو تیرے ہر اک فریب کو رد کر دوں میں جو تجھ سے بیگانگی برتوں تو فر اجنبیت کی حد کر دوں۔!!
اسے مجھ سے بڑی محبت تھی اب تو میں کوئی ثبوت بھی نہی دے سکتی .. لیکن پچھلے دو سال میں وہ مجھ سے بڑی شدت سے محبت کرتا تھا کبھی کبھی مجھے لگتا میرے بغیر وہ مرجاۓ گا.. یا شاید یہ بھی میرا وہم تھا۔
میری آنکھیں ادھار لے لو!!! اور ان میں صدیوں سے پڑے خوابوں کو جلا دو!! یا یوں کرو ۔۔۔ انہے ۔۔۔ کسی خوش رہنے والے انسان کہ پاس چھوڑ آؤ تا کہ یہ مجھے سکون لینے دیں! یا یوں کرو ان کو سُلا دو کچھ عرصے کیلے! 💖
کہتے ہیں____کسی بھی شخص کا دوسرا چہرہ تلاش کرنے کی کوشش نہ کرو۔۔ خواہ تم کو یقین ہو___کہ وہ بُرا ہے ـ تمہارے لئے یہی کافی ہے، کہ اس نے تمہارا احترام کیا ، اور اپنا بہتر چہرہ تمہارے سامنے پیش کیا۔۔😊
تھوڑا بدل گئ ہوں میں نہیں کوئی تکلیف نہیں ہے بس زندگی صحیح نہیں لگ رہی ہے لوگوں سے کم بات کرتی ہوں فون نہیں اٹھاتی ہوں میں لوگوں کو روڈ لگنے لگی ہوں پتہ نہیں یہ دور کب بیتے گا لیکن زندگی کے ایک برے دور سے مسکراتے ہوئے گزر رہی ہوں 🖤💯
وہ خوابوں میں رہنے والی اک پاگل سی لڑکی ہے ، جو اداس دکھائی دینے کے باوجود پرانے دور کے تخیلاتی محلات اور رومانوی داستانوں میں جینے کی خواہش مند ہے۔ جسے مہکتے پھول، روشن چاند، ٹمٹماتے تارے، کھیلتے بچے، مسکراتے بزرگ، بہتے جھرنے، پھیلی قوس قزح، کھلتے پتے، اور بارش کی بوندیں بہت پسند ہیں۔ ان لمحوں کی دیوانی لڑکی چاہتی ہے کہ یہ حسین دور اس کے تصورات بھرے آنگن میں سدا کے لیے ٹھہر جائے!