ﺍﺷﻌﺎﺭ ﮐﮯ ﭘﺮﺩﻭﮞ ﻣﯿﮟ 😇ﮨﻢ ﺟﺲ ﺳﮯ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮨﯿﮟ۔
!!..ﻭﮦ ﺟﺎﻥ ﮔﺌﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ۔🙈۔۔ ﮨﻢ ﻧﺎﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮑﮭﺘﮯ
دل سے اتری نہیں شام جدائی والی
تم تو کہتے تھے برا وقت گزر جاتا ہے
انسانوں کو پڑھنا دنیا کا عظیم ترین مطالعہ ہے جس پر آپ کو کچھ خرچ بھی نہیں کرنا پڑتا۔۔۔۔۔
مجھے اپنا رونا رونا ہوتا ہے یہی سمجھتے ہیں سب لیکن یہ کوٸ نہیں سمجھتا کہ جب ایک مسافر کو بیچ راستے پہ چھوڑ دو گے تو وہ کیا کرے گا کدھر جاۓ گا
Ans...apny ghr😂
کیا آسمانوں کے پار بھی باتیں ہو سکتی ہیں_؟
کیا اُس کو اب بھی کال ملاٸی جاسکتی ہے_؟
اپنی آنکھوں سے میرا عکس مٹانے والے
میں نے رکھے ہیں تیرے خواب امانت کی طرح
جانے والوں یہ کیا طریقہ ہے
چھوڑ جاتے ہو جا بجا خود کو
ڈھل گئی رات
شیلف میں سو گئیں کتابیں بھی
ایک تیرا خیال روشن ھے
ڈوبتے سورج کو مٹھی میں بند کرنا ہو
یا کسی صحرا میں رات بتانی ہو
کسی کو سلانے کی خاطر
کوئی لوری یا کہانی سنانی ہو
دریا سے واپس گھونسلوں کو پلٹتے پرندوں کوگر صدا لگانی ہو
یا پھر آدھی رات کو درختوں سے ڈھکی سڑک پر اکیلا چلنا ہو
کہیں کسی بند کمرے میں قید لڑکی
خواہشوں کی کھڑکی کھول دیتی ہے
دیواروں سے سب بول دیتی ہے
پیارے سچّے ! صاحب جی !
نین تمہارے ! صاحب جی !
دنیا کچھ بھی کہہ جائے ؟
ایسے کیسے ؟ صاحب جی !
سرخ، سفید سے لوگوں کے !
اندر کالے ! صاحب جی !
ایک اکیلا بادل ہے !
کتنا برسے ؟ صاحب جی !
لہجہ روغن کر ڈالا !
لفظ پرانے ! صاحب جی !
تنہائی کے طعنے تھے !
سننے والے ! صاحب جی !
ہم ہی ٹھہرے بس انساں
لوگ فرشتے ! صاحب جی !
ہم بھی کیا ہیں بس مٹّی !
آپ سنہرے ! صاحب جی !
کہتے ہیں کہ صبر آ جائے تو محبت کا انتقال ہو جاتا ہے مجھے سمجھ نہیں آتی یہ صبر آ کیسے جاتا ہے، تڑپ تو دن بہ دن بڑھتی ہے، ہر لمحے اذیت میں اضافہ ہوتا رہتا ہے بھولنا تو ہے ہی ناممکن. جتنا بھولنا چاہو اتنا یاد آتا ہے، ہر وقت کے آنسو، کوئی شاعری بھی کرے تو اسی پر ہی کرے گا، اس کے ترک تعلق پر، تغافل پر، جدائی پر تو کیسے صبر آ سکتا ہے پھر، نہیں یہ بہت مشکل کام ہے
منافقت بھی کوی کرنے کی چیز ھے
دل بڑا کیجیے ھمارا مقابلہ کیجیے
جو کسی کے ساتھ برا کرتا ہے وہ اپنی ذات میں سزا بهگت رہا ہوتا ہے بس ہمیں خبر نہیں ہوتی.........................
یاد آئیں گی غفلتیں تُم کو
دُکھ نہ ھونے کا دُکھ بڑا ھو گا🖤
مجھ سے نہ مل سکے گا کسی کا مزاج بھی
مجھ کو تو اب گلاب بھی کالے پسند ہیں
مجھے ہمدم تیری رفتار سے چلنا نہیں آیا* ۔۔
*تیرے اپنے دلائل ہیں میرے اپنے مسائل ہیں* .
وہ جو خواب تھا بکھر گیا!!!
کبھی موسموں کی نظر لگی
کبھی واہموں نے ڈرا دیا
کبھی منزلوں کے سراب نے،
ہمیں راستے میں دغا دیا
کبھی زندگی کی کتاب سے،
ہمیں جس نے چاہا مٹا دیا
بس اسی لئے
وہ جو جا رہا تھا تو دور تک،
اسے دیکھتے ہی رہے مگر،
نہیں دی صدا!
اُسے روکتے بھی تو کس لئے!!!؟
ﻣﯿﮟ ﺍﺏ ﺭﺷﺘﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻨﺎتی ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﮨﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﻧﮧ ﮨﯽ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﺴﯽ ﺳﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﮮ ﺩیتی ﮨﻮﮞ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﺭﺍ ﺩﻥ ﺑﻐﯿﺮ ﮐﭽﮫ ﺑﻮﻟﮯ ﺭﮦ سکتی ﮨﻮﮞ...ﺳﭻ ﭘﻮﭼﮭﻮ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺭﺷﺘﮯ ﻧﺎﻃﮯ ﺍﺏ ﺳﺐ ﻓﻀﻮﻝ ﻟﮕﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ....ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺧﻮﺵ ﺭﮦ لیتی ﮨﻮﮞ ﺍﺏ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻣﯿﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻓﯽ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﺑﻦ چکی ہوں...ﮨﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺧﻮﺵ ﮨﻮﮞ ﻣﺠﮭﮯ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ...ﺍﻭﺭ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮨﻮ ﺑﮭﯽ ﮐﯿﻮﮞ...ﻟﻮﮒ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﺑﮯ ﺣﺲ ﮨﻮﮞ ﭘﺮ ﻣﯿﮟ ﺟﺎنتی ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮯ ﺣﺲ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﻣﺠﮫ ﻣﯿﮟ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﮨﯿﮟ ﭘﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﺏ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﮐﺴﯽ ﭘﮧ ﻋﯿﺎﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﻧﮯ ﺩیتی..
میں بھی عجیب ہوں اتنی عجیب ہوں کہ جب میں پریشان ہوتی ہوں تو مجھے دلاسوں کی نہیں بلکہ تنہائی کی ضرورت ہوتی ہے 🥀
میری تصویر بنانے کی جو دُھن ہے تم کو
کیا اداسی کے خد و خال بنا پاؤ گے؟
جو مقدر نے مری سمت اچھالا تھا کبھی
میرے ماتھے پہ وہی جال بنا پاؤ گے؟؟
یہ جو چہرے پہ خراشوں کی طرح ثبت ہوئے
یہ اذیت کے مہ و سال بنا پاؤ گے؟؟
زندگی نے جو مرا حال بنا چھوڑا ہے
میری تصویر کا وہ حال بنا پاؤ گے؟؟
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain