چلو روٹھ جاؤ تم چلو روٹھ جاؤ تم ، میں تم کو مناتا ہوں ، تم کوئی ضد لگاؤ میں اسے آگے بڑھاتا ہوں ، بہت دن ہو گئے تاروں کے جھرمٹ کی چمک دیکھے ، تم لکھو گیت میں تم پہ غزل گنگناتا ہوں ، ابھی تو وقت ہے مٹھی میں اور جذبات ہیں دل میں ، چلو اب مان جاؤ تم ، میں تم سے روٹھ جاتا ہوں ، میرے ہاتھوں کو تھامو اور کوئی پھر ضد نئی کر دو ، چلو تم دو قسم اپنی میں واپس لوٹ جاتا ہوں ، اور بھی ہیں بہت سے آزمانے کے ہنر باقی ، رکھو تم ہاتھ دل پہ ، میں تمہیں دھڑکن سناتا ہوں ، بہت دن ہو گئے خاموش محبت کو نبھاتے ہوئے ، مجھے تم سے محبت ہے ، میں کہنا بھول جاتا ہوں Great lines🔥
تُمہاری آنکھیں جو ہر دم سوال کرتی ہیں تُمہاری آنکھوں میں اُن کا جواب بھی تو ہے ہاں یہ سچّ ہے، محبّت ہی زِندگی ہے مگر میرے ہم شاخ، محبّت عذاب بھی تو ہے.🙃
میں نے تم سے بے تحاشہ محبت اس لیے تو نہیں کی تھی کہ تمہارا مجھ سے دل بھر جائے، تم میری ذات سے بے نیاز ہو جاؤ اکتا جاؤ۔ میں نے تو اس گماں میں محبت کی انتہا کی کہ تم کبھی میری محبت کے حصار سے باہر نہ نکلو۔ مگر یہاں تو سب الٹا ہو گیا، میری بے پناہ محبت تو تمہارے لیے گھٹن بن گئی🖤