Damadam.pk
Mohsin_memon's posts | Damadam

Mohsin_memon's posts:

Mohsin_memon
 

*جہنم کا تعارف*(4)
پرندے کی 2 ماہ کے مسافت کا فاصلہ ہو گا- (ابن کثیر)
یہ ہے وہ ہولناک اور المناک عقوبت خانہ آخرت جس کا قرآن مجید اور احادیث مبارکہ میں بار بار جہنم کے نام سے ذکر کیا گیا ہے-
اللہ تعالی ہم میں سے ہر مسلمان کو اپنے فضل و کرم اور احسان عظیم کے صدقے اس سے محفوظ اور مامون فرمائے، بے شک وہ بڑا بخشنہار اور رحم فرمانے والا ہے اور جو چاہے وہ کرنے پر قادر ہے- آمین
اللّہم اجرنا من النّار، اللّہم اجرنا من النّار، اللّہم اجرنا من ہہالنّار۔
*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے

Mohsin_memon
 

*جہنم کا تعارف* (3)
● جہنمیوں کو آگ کے پہاڑ "صعود" پر چڑھنے میں 70 سال لگيں گے اترے گا تو پھر اسے چڑھنے کا حکم دیا جائے گا- (ابو یعلی)
● جہنمیوں کو مارنے کے لیے لوہے کے گرز اتنے وزنی ہوں گے کہ انسان اور جن مل کر بھی اسے اٹھانا چاہیں تو نہیں اٹھا سکتے- (ابو یعلی)
● جہنم کے سانپ قد میں اونٹوں کے برابر ہونگے اور ان کے ایک دفہ ڈسنے سے کافر 40 سال تک اس کے زہر کی جلن محسوس کرتا رہے گا- (حاکم)
● جہنم کے بچھو قد میں خچر کے برابر ہوں گے ان کے ڈسنے کا اثر کافر 40 سال تک محسوس کرتا رہے گا- (حاکم)
● جہنمیوں کو جہنم میں منہ کے بل چلایا جائے گا- (مسلم)
● جہنم کے دروازے پر عذاب دینے والے 4 لاکھ فرشتے موجود ہونگے جن کے چہرے بڑے ہیبت ناک اور سیاہ ہوں گے کچلیاں باہر نکلی ہوں گی سخت بے رحم ہوں گے اور اس قدر جسیم کہ دونوں کندھوں کے درمیان پرندے کی 2

Mohsin_memon
 

*جہنم کا تعارف* (2)
● جہنمیوں کو دیے جانے والے کھانے (تھوہر) کا ایک ٹکڑا دنیا میں گرا دیا جائے تو ساری دنیا کے جانداروں کے اسباب معیشیت برباد کردے- (احمد، نسائی، ترمذی، ابن ماجہ)
● جہنمیوں کو پلائے جانے والے مشروب کا ایک ڈول (چند لٹر) دنیا میں ڈال دیا جائے تو ساری دنیا کی مخلوق کو بدبو میں مبتلا کردے- (ابو یعلی)
● جہنمیوں کے سر پر اس قدر کھولتا ہوا گرم پانی ڈالا جائے گا کہ وہ سر میں چھید کرکے پیٹ میں پہنچ جائے گا اور پیٹ میں جو کچھ ہوکا اسے کاٹ ڈالے گا اور یہ سب کچھ (پیٹھ سے نکل کر) قدموں میں آگرے گا- (احمد)
● کافر کو جہنم میں اس قدر سختی سے ٹھونسا جائے گا جس قدر نیزے کی انی دستے میں سختی سے گاڑی جاتی ہے-(شرح اسنہ)
● جہنم کی آگ شدید سیاہ رنگ کی ہے- (جس میں ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہ دے گا) (مالک)

Mohsin_memon
 

*جہنم کا تعارف* (1)
۔"" "" "" "" "" ""
● جہنم میں گرایا گیا پتھر 70 سال بعد جہنم کی تہ میں پہنچتا ہے- (مسلم)
● جہنم کے ایک احاطہ کی دو دیواروں کے درمیان 40 سال کی مسافت کا فاصلہ ہے- (ابو یعلی)
● جہنم کو میدان حشر میں لانے کے لے 4 ارب 90 کروڑ فرشتے مقرر ہوں گے-(مسلم)
● جہنم کا سب سے ہلکا عذاب آگ کے دو جوتے پہننے کا ہوگا جس سے جہنمی کا دماغ کھولنے لگے گا- (مسلم)
● جہنمی کی ایک داڑھ (بڑا دانت) احد پہاڑ سے بھی بڑی ہوگی- (مسلم)
● جہنمی کے جسم کی کھال 42 ہاتھ (63 فٹ) موٹی ہوگی- ( ترمذی)
● جہنمی کے دونوں کندھوں کے درمیان تیزرو سوار کی 3 دن کی مسافت کا فاصلہ ہو گا- (مسلم)
● دنیا میں تکبر کرنے والوں کو چیونٹیوں کے برابر جسم دیا جائے گا-(ترمذی)
● جہنمی اس قدر آنسو بہائيں کے کہ ان میں کشتیاں چلائی جاسکیں گی-(مستدرک حاکم)

Mohsin_memon
 

تجلی نار تھی یا نور،نہ تم سمجھے،نہ ہم سمجھے
جلا کیوں کریہ کوہ طور،نہ تم سمجھے،نہ ہم سمجھے وہ شہ رگ سے بھی قریب ہے،یہ قرآن کہتا ہے
ہے شہ رگ ہم سے کتنی دور،نہ تم سمجھے،نہ ہم سمجھے

تجلی نار تھی یا نور،نہ تم سمجھے،نہ ہم سمجھے
جلا کیوں کریہ کوہ طور،نہ تم سمجھے،نہ ہم سمجھے وہ شہ رگ سے بھی قریب ہے،یہ قرآن کہتا ہے
ہے شہ رگ ہم سے کتنی دور،نہ تم سمجھے،نہ ہم سمجھے
M  : تجلی نار تھی یا نور،نہ تم سمجھے،نہ ہم سمجھے جلا کیوں کریہ کوہ طور،نہ تم - 
Mohsin_memon
 

سیالکوٹ سانحے کو ہرگز عشقِ رسول کا نام نہ دیجئے.. یہ وہ شہر ہے جہاں دو ہزار دس میں دو حافظ قرآن بھائیوں کو محض میچ کے تنازع پر سری لنکا کے باشندے سے کہیں زیادہ زیادہ بےدردی سے قتل کیا گیا تھا، اور ان پر اپنی شان میں گستاخی کے الزامات لگائے گئے تھے.
تاریخ نے یہ دور بھی دیکھا ہے!!!
2015 میں جب عیسائیوں کے مشتعل ہجوم نے 2 حفاظ قُرآن کو زندہ جلا دیا تھا تب ذمہ دار کونسا قانون تھا، تربیت کس جماعت کی تھی یقیناً معترضین کے پاس کوئی جواب نہیں لہذا ناموسِ رسالتﷺ قوانین کے خلاف پروپیگنڈہ بند کیا جائے۔۔۔!!!
*نیوزی لینڈ میں 49 مسلمانوں کو گولیوں سے بھون دیا گیا لیکن کسی یہودی نے یہ نہیں کہا عیسائی مذہب ایسا ہے ویسا ہے

Mohsin_memon
 

السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم
اے اللہ پاک هم تیر ی پناہ چاھتے ھر بری گھڑی سے، آنے والے آفتوں، مصیبتوں، پریشانیوں، غموں، فکروں، دکھوں اور بیماریوں سے ھم سب کو ھمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھ
آمین

یہ برما کے مسلمان ہے جن کو جلایا گیا لیکن جو واقعہ کل پیش آیا وہ بھی قابل مذمت ہے بس اتنا کہوں گا اسلام کے بارے میں بکواس بند رکھے اور جو مجرم ہیں ان کو سزا دی جائے
M  : یہ برما کے مسلمان ہے جن کو جلایا گیا لیکن جو واقعہ کل پیش آیا وہ بھی قابل - 
Mohsin_memon
 

اسلام علیکم
صبح بخیر
خاک مجھ میں کمال رکھا ھے
اےخدا تونے سنبھال رکھا ھے
میرےعیبوں پہ ڈال کے پردہ
مجھےاچھوں میں ڈال رکھاھے
اپنےدامن سے کرکےوابستہ
ھرمصیبت کو ٹال رکھا ھے
میں تو کب کا مٹ گیاھوتا
تیری رحمتوں نے ہمیں پال رکھاھے.

دینے والا دروازہ کبھی بند نہیں ہوتا.لینے والے ہی دروازہ کھٹکھٹانا بھول جاتے ہیں ۔کائنات میں صرف اللہ کی رحمت کی دکان ایسی ہے.جہاں خریداری کیلئے اگر جیب میں کوئی نیکی نہیں.تو آپ ہاتھوں پہ چند آنسو رکھ کر جو چاہے لے لیں ۔۔
M  : دینے والا دروازہ کبھی بند نہیں ہوتا.لینے والے ہی دروازہ کھٹکھٹانا بھول جاتے - 
زندگی جہاں لے کر جاتی ہے سکون سے چلے جائیں اللہ کے بنائے ہوئے نقشے سے الجھنے کی بجائے اسے سمجھنے کی کوشش کریں
M  : زندگی جہاں لے کر جاتی ہے سکون سے چلے جائیں اللہ کے بنائے ہوئے نقشے سے الجھنے - 
Mohsin_memon
 

بســمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
االلہ کریم ہمیں یتیم، مسکین اور ضرورت مندوں کی مدد کی استطاعت اور توفیق عطا فرماۓ۔حقوق اللہ اور حقوق العباد پورے کرنے کی توفیق عطا فرماۓ۔لوگوں سے حسن و سلوک اور اخوت سے رہنا سکھاۓ۔ہم سب کو اپنی رحمت و مغفرت سے فیض یاب فرماۓ۔رزقِ حلال عطا فرما، ناانصافی اور وعدہ خلافی سے بچنے کی توفیق عطا فرماۓ۔
آمیـــــــــــــن یارب العالمین
صبح بخیر

Mohsin_memon
 

*﷽*
*السلام علیکم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ*
زندگی میں ہمیشہ وہ لوگ پرسکون رہتے ہیں جو پوری نہ ہونے والی خواہشات سے زیادہ ان نعمتوں پر شکر کرتے ہیں جو انہیں پروردگار نے عطا کی ہیں۔
اے ہمارے مالک ہم تجھ سے پاکیزہ زندگی اور دنیا وآخرت کے انجام کی بہتری طلب کرتے ہیں
اے ہمارے رب تو بابرکت و بلند ہے تو ہماری دعائیں قبول فرما آمین یا رب العالمین

یہ تصویر اردن کی ھے، 
جہاں ایک مسکین بندہ بڑی محبت اور اشتیاق سے کسی دکان کے باھر سے اسکرین پر حرم شریف کے مناظر دیکھ رھا تھا،
 پتہ نہیں اس کے دل کی کیا کیفیت ھوگی، اس نے کیا دعا کی ھوگی، کہ کسی نے اس کی تصویر لی اور وائرل کردی۔۔۔۔
چند منٹ میں یہ تصویر اتنی مشہور ھوئی کہ 
ایک اردنی شخص نے اس مسکین کو عمرے پر بھیجنے کا اعلان کردیا، اسی طرح ایک اور ٹوور کمپنی نے بھی اس کے لیے عمرہ کا اعلان کردیا۔۔۔۔۔سچ ہی کہ
اَلا لاَ تَحْزَنَنْ اَخَا البَلِيّة
فَلِرَّحْمٰنِ الطاف خفِيّة
’’اے پریشان حال مت گھبرا۔۔۔!
 اللہ رحمن کے پوشیدہ لطف و کرم تیرے منتظر ہیں۔💕💕
M  : یہ تصویر اردن کی ھے، جہاں ایک مسکین بندہ بڑی محبت اور اشتیاق سے کسی دکان کے - 
Mohsin_memon
 

آپ نے اکثر دیواروں پر " محبوب آپکے قدموں میں " کے اشتہار لکھے دیکھے ہونگے
مگر کہیں "بیگم آپکے قدموِں میں" کا اشتہار دیکھا ؟َ ؟ ؟
نہیں ناں
کیونکہ بابا خود شادی شدہ ہوتا ہے ! ! !
اور وہ جانتا ہے کہ کسی کا باپ بھی یہ کام نہیں کر سکتا
😇😂😅

Mohsin_memon
 

شادی کیلئے حفظ قرآن کی شرط!
قديح 27 سال کا خوبرو نوجوان ہے۔ غزہ سے تعلق رکھنے والے قدیح نے فیس بک پر ایک ٹرینڈ چلایا
الزواج المجاني لمن يحفظ كتاب الله
یعنی جو قرآن حفظ کرے اس کی شادی مفت کرا دی جائے گی۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ٹرینڈ بے حد مقبول ہوگیا۔ درجنوں حفاظ کرام کی قدیح اب تک شادی کرا چکا ہے۔ اس حوالے سے کئی رفاہی ادارے بھی اس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ برسوں سے اسرائیلی ناکہ بندی کا شکار غزہ کے بدحال نوجوانوں کیلئے یہ ایک نعمت بن گیا۔ جہاں 41.2 فیصد افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے مجبور ہیں۔ اس ٹرینڈ سے متاثر ہوکر لڑکیاں بھی مہر وغیرہ کے بجائے کتاب الٰہی کے حفظ کی شرط پر نکاح کیلٸے راضی ہو جاتی ہیں۔ گویا حفظ قرآن ہی مہر ٹھہرتا ہے۔ تاہم شادی کے خواہش مند حفاظ کرام کے لئے 26 برس عمر ہونا شرط ہے۔

Mohsin_memon
 

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكَاتُه۔
یومِ محشر "الله سبحانه وتعالیٰ" ھمارا شمار اپنے پسندیدہ بندوں میں فرماۓ.اور جنت کے ھر دروازے سے ھمارا نام پکارا جائے.
*الله تعالى* ھمیں ایمان صحت اور خیروبرکت والی لمبی عمرعطا فرمائے.
*آمین یا ارحم الراحمین*۔
صبح بخیر زندگی!

Mohsin_memon
 

*❤️اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ❤️*
*❤️حدیث نبوی ﷺ❤️*
*نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد پاک کا مفہوم:*
*جس نے ہدایت کی طرف بلایا تو اس کو اس کی پیروی کرنے والوں کے اجر جتنا اجر ملے گا، جبکہ ان کے اجروں میں کوئی کمی نہیں آئے گی، اس طرح جس نے گمراہی کی طرف بلایا تو اس کو اس کے پیچھے چلنے والوں کے گناہوں جتنا گناہ ملے گا، جبکہ ان کے گناہوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہو گی۔*
*مسند احمد:9132*

Mohsin_memon
 

🌹السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ🌹
💐 اے اللہ ہم کمزور، ناتواں اور عاجز ہیں اور گناہوں میں ڈوبے ہوے ہیں۔ تو رحمن ہے، رحیم ہے، کریم ہے۔ تو نے اگر ہم پر رحم نہ فرمایا تو ہم خسارہ پانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔ اے اللہ تو ہم پر رحم فرما اور ہمیں خسارہ پانے والوں میں شامل نہ فرما۔ ہماری، ہمارے والدین اور تمام مسلمانوں کی مغفرت فرما اور ہمیں دنیا و آخرت دونوں جہانوں میں کامیابی اور کامرانی عطا فرما۔ 💐
🌷آمین ثم آمین یا رب العالمین🌷
🌻صبح بخیر زندگی🌻