🥀 - ”مسلمانوں کی آزمائش میں ان کے ساتھ کھڑا ہونا شرعی فریضہ ہے۔ اور حکمت کا تقاضا ہے کہ ایسے مواقع پر وہ کلمات کہے جائیں جو زخموں کو بھرتے ہوں، آزمائش میں گِھرے ہؤوں کی اصلاح و تنقید کا ذمہ پھر کسی وقت کیلیے چھوڑ دیا جائے، پریشان حال شخص تنقید سننے کا متحمل نہیں ہوتا۔ اصلاح کے درس تب سود مند ہوتے ہیں، جب غم کے بادل چھٹ جائیں۔“
✍️ - *|[ شيخ عبد الله العنقري حفظه الله ]|*
💐 *شوال کے مہینے میں نکاح مستحب ہے!*
💞 ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ - رضي الله عنها - بیان فرماتی ہیں:
*"رسول الله صلی الله علیه وسلم اور میری شادی شوال کے مہینہ میں ہوئی، اور رخصتی بھی شوال میں ہوئی، تو رسول الله صلی الله علیه وسلم کی کون سی بیوی میرے سے زیادہ انکے قریب تھی؟!"*
👈 راوی کہتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضي الله عنها پسند فرماتی تھیں کہ لڑکیوں کی رخصتی شوال میں کی جائے!
📝 *|[ صحیح مسلم : ١٤۲٣ ]|*
🌷 *امام نووی رحمه الله فرماتے ہیں
"یہ حدیث شوال کے مہینہ میں نکاح اور رخصتی کے استحباب پر دلالت کرتی ہے۔ شافعی فقہاء نے یہی بات فرمائی ہے اور ان کی دلیل بھی یہ حدیث ہے۔ اور سیدہ عائشہ رضي الله عنها کا یہ بات کرنے کا مقصد جاہلیت کی سوچ کا رد تھا۔ آج کل بھی عام لوگ شوال کے مہینے میں شادی کرنا اور بیویوں کے پاس جانا مکروہ سمجھتے ہی
دشمن صحابہ و اہلبیت کے علاؤہ تمام مسلمانوں کو عیدالفطر مبارک ہو
🎋 - *|[ صدقہ کرنے کی فضیلت ]|*
❐ سیدنا عقبة بن عامر رضي الله عنه کہتے ہیں ﮐﮧ رسول الله صلى الله علیه وسلم نے فرمایا :
*”كُلُّ امرِئٍ في ظِلِّ صَدَقَتِه حتى يُفْصَلَ بينَ الناسِ.“*
"ہر شخص (قیامت کے دن) اپنے صدقے کے سائے میں ہو گا، یہاں تک کے لوگوں کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے گا۔"
📗 - *|[ مسند احمد : ١٧٣٣٣، صحیح ]|*
❐ امام ابن القيم رحمه الله فرماتے ہیں :
*”لو علم المتصدق أن صدقته تقع في يد الله قبل يد الفقير لكانت لذة المعطي أكثر من لذة الآخذ.“*
"اگر صدقہ کرنے والا یہ جان لے کہ اس کا صدقہ فقیر سے پہلے ﷲ تعالی کے ہاتھ میں پہنچتا ہے تو یقیناً دینے والے کو لینے والے سے زیادہ لذت ملے۔"
📗 - *|[ مدارج السالكين : ٢٦/١ ]|*
سوال: شریعت میں ''الوداعی جمعہ'' کی کیا حیثیت ہے؟ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ و سلم اس کی تیاری کرتے تھے؟ نیز جمعۃ الوداع میں جو مخصوص خطبہ پڑھا جاتا ہے صحیح ہے یا نہیں؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں!
جواب: رمضان المبارک کے آخری جمعے کی تیاری اور بطور '' جمعۃ الوداع'' منانانبی کریم ﷺ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور فقہاء کرام سے ثابت نہیں ہے، حضور ﷺ رمضان المبارک کا مکمل آخری عشرہ اعتکاف اور راتوں کو جاگ کر عبادت میں گزارتے تھے، پورے عشرے میں عبادت کا اہتمام تو احادیث میں منقول ہے، لیکن آخری جمعے کے لیے نئے کپڑے سلوانا، تیاری کرنا یا خاص عبادت کرنا احادیث سے ثابت نہیں ہے۔
لوگوں نے عرض کیا :
راستے کا حق کیا ہے ؟ اللہ کے رسول ﷺ !
آپ ﷺ نے فرمایا :
نگاہ نیچی رکھنا، ایذاء نہ دینا، سلام کا جواب دینا، نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا۔
(سنن ابى داؤد : ٤٨١٥)
اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا :
جس شخص نے مسلمانوں کو ان کے راستوں میں تکلیف دی تو اس پر ان کی لعنت واجب ہو گئی۔
(الصحيحة رقم ٢٢٩٤)
🌌 *••• ليلة القدر میں ﷲ سے عفو و درگزر کا سوال کرنے کی حکمت •••*
🍂 *حافظ ابن رجب رحمه الله فرماتے ہیں
"آخری عشرے میں تمام تر نیکیوں کو بخوبی بجا لانے کے ساتھ ليلة القدر میں خصوصی طور پر ﷲ سے عفو و درگزر طلب کرنے کا اس لیے کہا گیا ہے کہ اعلیٰ مرتبت لوگ نیکیاں کرنے کے بعد ان پر اترانے کی بجائے یہی سمجھتے ہیں کہ ہم تو ﷲ کا کچھ بھی حق ادا نہیں کر سکے. چنانچہ وہ ایک گناہگار و پُر تقصیر شخص کی مانند ﷲ سے درگزر کا سوال کرتے ہیں!"
🔮 - *|[ لطائف المعارف : (٢٠٦) ]|*
🌿 *"ان ایام میں بہت زیادہ دعا کیجیے!"*
🖍 *امام ابن كثير رحمه الله فرماتے ہیں
"دعا کی کثرت ہر وقت ہی مستحب ہے، مگر رمضان میں استحباب ذرا زیادہ ہے، پھر رمضان کے آخری عشرے میں اس سے بھی زیادہ اور آخری عشرے کی طاق راتوں میں بہت زیادہ دعا کرنا مستحب ہے۔
👈 اور طاق راتوں میں کثرت سے یہ دعا کرنی چاہیے : *« اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ ، فَاعْفُ عَنِّي »*"
📗 - *|[ تفسير القرآن العظيم : ٤٥١/٨ ]|*
درس حدیث:
(جسکا رمضان غفلت میں گزر گیا)
سیدنا ابوھریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
وہ شخص رسوا ہوجائے جس نے ماہِ رمضاں کو پایا،لیکن یہ مہینہ اسکی بخشش سے پہلےگزر گیا۔
(مسند احمد حدیث 3668)
*💖 الله رب العزت کا ادب....*
✨سیدنا عبدالله بن مسعود رضی الله عنه فرماتے ہیں:
*« إِنَّ كُلَّ مُؤَدِّبٍ يُحِبُّ أَنْ يُؤْتَى أَدَبُهُ، وَإِنَّ أَدَبَ اللَّهِ الْقُرْآنُ »*
*« ہر تادیب کرنے والا پسند کرتا ہے کہ اس کے سکھائے ادب پر عمل کیا جائے، اور الله کا ادب قرآن ہے ».*
📖 ( أبو عبيد في "فضائل القرآن" "ص21، 52"، والدارمي في "السنن" "2/ 433"، والمحاسبي في "فهم القرآن" "ص289)
•┈✿ فضــائل ام المـؤمنيــن عـائشـــة ؓ ✿┈•
*🌷 رســـول ﷺ کو سب سے محبوب کون؟*
📋 سيدنا أنس رضي الله تعالى عنه کہتے ہیں کہ، رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم سے عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! لوگوں میں آپ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیه وسلم نے فرمایا :
« عــائـشــہ، عرض کیا گیا: مردوں میں؟ آپ صلی اللہ علیه وسلم نے فرمایا: ان کے والد (ابـــوبکر الصــديق) ».
📓 - *|[ سنن إبن ماجه : ١٠١ ]|*
درس حدیث:
(روزہ داروں کیلئے جنت کا خصوصی گیٹ)
رسول الله صلی الله علیہ وسلم نےفرمایا
جنت کا ایک دروازہ ہے جسے ریان کہاجاتا ہے،قیامت کے دن اس دروازہ سےصرف روزہ دار جنت میں داخل ہونگے،انکے سوا کوئی اس سے داخل نہ ہوگا،اعلان ہوگاکہاں ہیں روزہ دار؟تو روزہ دار کھڑے ہوجائینگے انکے سوا کوئی اس سےداخل نہ ہوگا،جب یہ لوگ اندر چلےجائینگے تو یہ دروازہ بندکر دیاجائیگا پھر اس سے کوئی اندر نہ جاسکے گا۔
(بخاری ح1896)
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain