Damadam.pk
Mohsin_memon's posts | Damadam

Mohsin_memon's posts:

Mohsin_memon
 

َ
*میرا حسن اتنا سستا نہیں جو*
*یوں نیلام ہوجائے*
*میں مسلمان ہوں*
*پردہ میری زینت*
*حیا میرا ایمان*
*غیرت میرا غرور*
*اور قرآن میری گواہی ہے*
بقول ماہر۔۔ *عورت کو چاند کی طرح نہیں ہونا چاہیے کہ ہر کوئی اسے دیکھ کر لطف اندوز ہوتا رہے اور بار بار ٹکٹکی باندھ کر دیکھنے کی تمنا کرے۔۔۔۔۔۔۔*
*بلکہ عورت کو سورج کی طرح ہونا چاہیے کہ اس کی طرف دیکھتے ہی آنکھیں بند ہونے لگیں اور اس کی تپش لوگوں کو فاصلہ رکھنے پر مجبور

Mohsin_memon
 

*📍تعلیم الحدیث بالتحقیق : (185)📍*
🍃 سیدنا ابو هريرة رضي الله عنه سے روایت ہے کہ آپ صلى الله عليه وسلم سے پوچھا گیا کہ کیا ہم جنت میں (اپنی بیویوں یا حوروں سے) صحبت کریں گے؟ آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :
*« جی ہاں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، پُر زور اور پُر جوش انداز میں. جب وہ اس سے فارغ ہوگا تو وہ پھر سے پاک اور کنواری ہو جائے گی ».*
📜 |[ سلسلة الأحاديث الصحيحة : ٣٣٥١ ]

Mohsin_memon
 

*اے مسلم خواتین یورپ کی عورتوں کی طرح نہ بنو*
یورپ میں فیملی کا کوئی تصور نہیں ہے.
یوں کہہ لیں کے بہن بھائی ماں باپ دادا دادی کی کوئی تمیز نہیں ہے.
جنسی ضرورت کے لئے شادی کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی بلکہ جانوروں کی طرح وہاں رشتے گڈ مڈ ہیں
وہاں عورت کی کوئی عزت نہیں ہے کوئی شوہر نہیں ہے جو کہے بیگم تم گھر پہ رہو میں ہر چیز تمہیں گھر لا کے دونگا.
وہاں کوئی بیٹا نہیں ہے جو کہے ماں تم گھر سے نہ نکلو مجھے حکم دو.
وہاں کوئی بیٹی نہیں ہے جو کہے ماں تم تھک گئی ہو آرام کرو میں کام کر دونگی
وہاں عورت گھر کے کام خود کرتی ہے...
اور روزی کمانے کے لئے دفتروں میں دھکے بھی خود کھاتی ہے.
کل تک آزادی کے نعرے لگانے والی آج سکون کی ایک سانس کو ترس رہی ہے.
کوئی مرد انہیں نہیں اپناتا, نہ ان کی ذمہ داری اٹھاتا ہے.
وہ صرف استعمال کی جاتی ہیں بس

Mohsin_memon
 

*✍ دنـــــــــیا کے تمام مسائل اور ان کے حل کے درمیان صرف اتنا فاصلہ ہوتا ہے جتنا ماتھے اور جائے نماز میں ہوتا ہے ۔ لیکن افسوس ہم اپنے مسائل کے حل کے لئے سات سمندر پار تو جا سکتے ہیں لیکن ماتھے اور جائے نماز کے درمیان موجود چند انچ کا فاصلہ طے نہیں کر سکتے ۔ ۔ ۔ !
 
خــوش رہیں، خــوشیاں بانٹیں ۔
۔

Mohsin_memon
 

*اسلامی تاریخ*
*ایسے بھی حکمراں تھے۔*
یمن میں گورنر بن کر داخل ہوا
لوگ استقبال کو شہر سے باہر آئے تھے لوگوں سے بس اتنا سا خطاب فرمایا
"لوگو یہ میری سواری ہے،اس کےاوپر میرا مصحف اور ایک عدد تلوار ہے اور یہ میرے کل اثاثہ جات ہیں مدت گورنری ختم ہونے کے بعد اگر واپس جاتے ہوئے اس کے علاوہ میرے ساتھ کچھ پایا گیا تو مجھے چور سمجھ لینا"
پورے بیس سال بعد لوگ بھیگی آنکھوں کے ساتھ اسے رخصت کرنے شہر سے باہر تک آئے تھے کل اثاثہ جات وہی ایک اونٹ،تلوار اور مصحف تھا.
یہ عروہ بن محمد رحمہ اللہ تھے اور عمر بن عبدالعزیز کا
سنہرا دور تھا.
ایک لمحے کے لئے پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر اپنے حکمرانوں کا طرز عمل سامنے رکھ کر کچھ دیر ضرور سوچنا۔۔🤔🤔
یہی وہ طرز عمل تھا جس پہ اللہ تعالیٰ سلطنتیں اور اقتدار مسلمانوں کی جوتیوں میں ڈال کے رکھتا تھا۔۔

Mohsin_memon
 

*📍تعلیم الحدیث بالتحقیق : (180)📍*
🍃 سيدنا عبد الله بن عمر اور ام المؤمنين سيدة عائشة رضي الله عنهم سے روایت ہے کہ نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :
*« جبرائیل عليه السلام مجھے پڑوسی (کے ساتھ حسن سلوک) کی تاکید کرتے رہے یہاں تک کہ میں گمان کرنے لگا کہ یہ اسے وراثت میں بھی شریک ٹھہرا دیں گے ».*
*✍🏽 فائدة :* اس حدیث سے واضح ہوا کہ پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک کی اسلام میں کتنی اہمیت اور تاکید ہے ؛ اسی طرح سے پڑوسیوں سے بدسلوکی دوسرے لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے سے زیادہ سنگین جرم ہے۔
*📜 |[ متفق عليه : ٦٠١٥-٢٦٢٤ ]|*
http://t.me/TaleemUlHadees

Mohsin_memon
 

💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
        ⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
             🇵🇰   *آج کا کیلینڈر*  🌤
🔖 *یکم شعبان 1442ھ* 💎
🔖 *16 مارچ   2021ء* 💎
🔖 *03 چیت   2077ب* 💎
🌄 *بروز منگل Tuesday* 🌅
🌺 *علم کے موتی !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو شخص حصول علم کے لیے کوئی راستہ طے کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے لیے جنت کا راستہ آسان کر دیتا ہے، اور جس کو اس کے عمل نے پیچھے کر دیا تو اسے اس کا نسب آگے نہیں کر سکے گا۔*🔹
📗«سنــن ابــو داٶد-3643»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

Funny joke
M  : MANA K TUM BHT PYARE HO.. DOOB MARO KONSA HAMRE HO.😂😂😂😂 - 
Mohsin_memon
 

💞 آج شب معراج ❤
یا اللہ اس عظیم رات کہ صدقے ہم سب کی دعاٸیں قبول فرما
ہمیں وہ عطا فرما جو ہمارے حق میں بہتر ہے
🙏 آمین

Mohsin_memon
 

🌹عورتوں کے بارے میں وہ پانچ احکام جو اسلام مردوں کو دیتا ہے 🌹 🤭
1- *"وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ"* عورتوں کے ساتھ بھلائی کے ساتھ زندگی گزارو.
2- *"استوصوا بالنساء خيرا"* عورتوں کے بارے میں میری وصیت کا خیال رکھنا .
3- *"رفقا بالقوارير"* (عورتیں شیشے کی طرح ہیں) ان شیشوں کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ.
4- *"خيركم خيركم لأهله وأنا خيركم لأهلي"* تم میں بہترین وہ شخص ہے جو اپنے اہل خانہ کے لیے بہترین ہو اور میں تم میں اپنے گھر والوں کے لیے سب سے بہتر ہوں.
5- *"ما أكرمهن إلا كريم وما أهانهن إلا لئيم"* عورتوں کی عزت وہی کرے گا جو خود عزت دار ہوگا اور ان کی اہانت اور بے عزتی وہی کرے گا جو خود بے عزت ہوگا....
*🌷

Islamic Quotes image
M  : Parda karo kyun ki tum kisi Walid ka Ghurur ho Parda karo Kyun ki tum kisi - 
Mohsin_memon
 

*8مارچ عالمی یوم خواتین*
🍀 *خواتین پڑھیں خود* *پر فخر کریں* 🍀
🌺سب سے پہلے جس کا خون اسلام کی راہ میں بہایا گیا اور شہید ہوا وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک عورت تھیں
(حضرت سمیہ رضی اللہ عنہا )
🌺سب سے پہلے جس نے اپنا مال اسلام کی راہ میں دیا وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک عورت تھیں
(حضرت خدیجہ الکبری رضی اللہ عنہا)
🌺قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ سب سے پہلے جس کی بات اللہ نے سات اسمانوں سے اوپر سنی وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک عورت تھیں
(سوره مجادله آیه 1)
(حضرت خولۃ رضی اللہ عنھا )
🌺سب سے پہلے جس نے صفا و مروه کی سعی انجام دی وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک عورت تھیں
(حضرت ہاجرہ)
سب سے پہلے جو سب کی مخالفت کے باوجود بیت المقدس میں داخل ہوا وہ کوئی مرد نہیں تھا عورت تھیں
(حضرت مریم)

Mohsin_memon
 

*8مارچ عالمی یوم خواتین*
🍀 *خواتین پڑھیں خود* *پر فخر کریں* 🍀
🌺سب سے پہلے جو سب سے زیادہ بڑے ظالم و جابر خدائی کا دعوی کرنے والے فرعون کے مقابل شجاعانہ انداز میں کھڑا ہوا وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک عورت تھیں
(حضرت آسیہ)
🌺سب سے پہلے جس نے مکہ اور کعبہ کو آباد کیا وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک عورت تھیں
(حضرت ہاجرہ خاتون)
🌺سب سے پہلے جس نے روئے زمین کا مبارک ترین زمزم نوش فرمایا وہ کوئی مرد نہیں تھی بلکہ ایک عورت تھیں
(حضرت ہاجرہ خاتون)
🌺سب سے پہلے جو ہمارے نبی حضرت محمد المصطفی ﷺ پر ایمان لائی وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک عورت تھیں
(حضرت خدیجہ الکبری رضی اللہ عنہا جاری ہے

لہجے سمجھ آ جاتے ہیں مجھے 🔥
بس لوگوں کو شرمندہ کرنا اچھا نہیں لگتا🍂

M  : لہجے سمجھ آ جاتے ہیں مجھے 🔥 بس لوگوں کو شرمندہ کرنا اچھا نہیں لگتا🍂  - 
آج ۲۲ رجب المرجب ہے یومِ وفات کاتبِ قرآن و کاتبِ وحی حضور اقدس صلی اللّٰہ علیہ وآلِہ وسلم کے برادرِنسبتی خلیفۂ ششم 
66 لاکھ 65 ہزار مربع میل پر اسلامی پرچم لہرانے والے 
19 سال 4 ماہ اسلامی حکومت کرنے والے 
امیرِ شام,امیر المومنین 
حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ ہے 
تمام احباب 
سوشل میڈیا پر اسٹیٹس اور پوسٹیں لگا کر عقیدت و محبت کا اظہار کریں
M  : آج ۲۲ رجب المرجب ہے یومِ وفات کاتبِ قرآن و کاتبِ وحی حضور اقدس صلی اللّٰہ - 
سیدنا حضرت امیر معاویہؓ وہ خوش نصیب انسان ہیں جن کو جلیل القدر صحابی ہونے کے ساتھ ساتھ کاتب وحی اور پہلے اسلامی بحری بیڑے کے موجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور آپؓ کے لئے حضورﷺ کی زبان مبارک سے کئی مرتبہ دُعائیں اور بشارتیں نکلیں۔ 
 #کاتب_وحی_امیرمعاویہؓ
M  : سیدنا حضرت امیر معاویہؓ وہ خوش نصیب انسان ہیں جن کو جلیل القدر صحابی ہونے کے - 
Mohsin_memon
 

2 of 2
ابا جی نے اس بار قدرے سخت اور اکھڑے ہوئے لہجے میں کہا" پُتر ! اس کا مطلب یہ ہے کہ تجھ میں اور اُس حیض والی عورت میں کوئی فرق نہیں ہے!! پلیز ! نماز کی پابندی کیا کریں - 😂😂😂🤣🤣🤣😁😁

Mohsin_memon
 

1 of 2حیض والے مرد
یازی کہتے ہیں کہ ابا جی کے ساتھ بیٹھا ھوا تھا۔ اچانک انہوں نے مجھ سے پوچھا: "حیض کے بارے میں کیا جانتے ہو؟"
میں نے اپنے دل میں الحمد للہ پڑھ کر اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا کہ ہم بھی اب اپنے آپ کو ان آزاد خیال لوگوں میں شمار کر سکتے ہیں جو اپنے گھر میں ہر قسم کے موضوع پر کھل کر بات کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی مجھے وہ سارے بیتے سال یاد آ گئے جو میں نے اباجی کے رعب اور دہشت کے ساتھ اس گھر کے گھٹن زدہ ماحول میں گزار دیئے تھے۔
میں نے مسکراتے ہوئے کہا ابا جی، حیض ایک ایسے سرکل کا نام ہے جس سے ھر جوان عورت مہینے میں ایک بار گزرتی ہے"
ابا جی نے پھر پوچھا: تو پھر عورت اس حالت میں کیا کرتی ہے؟"
میں نے کہا: ابا جی عورت اس حالت میں نہ نماز پڑھتی ہے اور نہ ہی روزہ رکھتی ہے"
ابا جی نے اس بار قدرے سخت اور اکھڑے ہوئے لہجے میں کہا

Mohsin_memon
 

🪶 - *|[ درود شریف ؛ بھلائی کا دروازہ ]|*
♥️ امام ⁧ابن الجوزي⁩ رحمه الله فرماتے ہیں :
*❐ ’’عباد الله تعاهدوا الصَّلاة على حبيبنا محمَّد صلى الله عليه وسلم، لأنَّ الله تعالى إذا أراد بعبده خيرًا، يسَّر لسانه للصَّلاة على محمَّد صلى الله عليه وسلم.‘‘*
"ﷲ کے بندوں حبیبِ الٰہی سیدنا محمد صلى الله عليه وسلم پر درود بھیجنے کو لازم پکڑو، کیونکہ جب ﷲ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو اس کی زبان پر محمد صلى الله عليه وسلم پر درود کو جاری و ساری کردیتا ہے۔"
📜 - *¦[ بُستان الوَاعظين : 300/1 ]|*

Mohsin_memon
 

🌕 - *|[ جمعہ کے دن سورة الكهف پڑھنا ]|*
♥️ سيدنا ابو سعید الخدري رضي الله تعالى عنه سے روایت ہے کہ نبی كريم صلی الله علیه وآله وسلم نے فرمایا :
❐ *”من قرأ سورة الكهف في يوم الجمعة أضاء له من النور ما بين الجمعتين.“*
"جو شخص جمعہ کے روز سورۃ الکهف پڑھتا ہے تو اس کے لیے دو جمعوں کی درمیانی مدت کے لیے نور چمکتا رہتا ہے۔"
❐ اسی طرح فرمایا: *”من قرأ سورة الكهف يوم الجمعة أضاء له النور ما بينَه و بين البيتِ العتيق.“*
"جو شخص جمعہ کے روز سورۃ الکهف پڑھتا ہے تو اس کے لیے اس کے اور بیت الله کے درمیان نور کی روشنی ہوجاتی ہے۔"
📋 - *|[ صحيح الجامع : ٦٤٧١،٦٤٧٠ ]|*