درس حدیث: (فرشتہ اور شیطان) آدمی کو شیطان وسوسہ ڈالتا ہےاور فرشتہ بھی خیال ڈالتا ہے۔شیطانی وسوسہ یہ ہےکہ وہ انسان کے دل میں برائی کا خیال ڈالتااور حق کو جھٹلاتا ہے۔فرشتے کے خیال کا اثر یہ ہےکہ وہ بھلائی کی ترغیب دیتا اور حق کی تصدیق کرتا ہے۔لھذا جو شخص ایسا محسوس کرے تو اس پر الله تعالیٰ کا شکر ادا کرے۔اورجو اسکے برعکس،شیطانی وسوسہ پائے تو وہ شیطان سے الله تعالیٰ کی پناہ حاصل کرے۔ (ترمذی حدیث 2988)