درس حدیث: (دوسروں کی مصیبتوں پر خوش ہونے والے). حضرت وَاثِلَةَ رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے بھائی کی مصیبت پر خوشی کا اظہار نہ کر، ہو سکتا ہے کہ الله تعالیٰ اس پر رحم فرما دے اور تجھے مصیبت میں مبتلا کر دے۔ (ترمذی حدیث 2506)
درس حدیث: (تہجد یا نماز فجر) شیطان تم میں ہر شخص کی گدی پر رات میں سوتے وقت تین گرہیں لگاتا ہے، ہر گرہ پر تھپکی لگاتااور کہتا ہے: سو جا، رات لمبی ہے پھر اگر کوئی شخص بیدار ہو کر الله کا ذکر کرے تو ایک گرہ کھل جاتی ہےجب وضو کرتا ہے تو دوسری گرہ بھی کھل جاتی ہے۔اگر نماز پڑھتا ہے تو تیسری گرہ بھی کھل جاتی ہے،یہ شخص چاق و چوبند خوش مزاج اپنی صبح کرتا ہے۔ورنہ وہ کاہل اورخبیث النفس رہتا ہے۔ (بخاری ح1142)
*🌹 یوم جـمـعـة کـے اہـم کـام. 💐💐💐 *🌹 مسواک کرنا* (البخاری-883) 🌹غسل کرنا* (البخاری-883) *🌹 صاف کپڑے پہننا* (ابوداؤد-347) *🌹 خوشبو لگانا* (البخاري-883) *🌹 جمعہ کے لئے امام سے پہلے مسجد میں جانا* (ابوداؤد-345) *🌹 جمعہ کے لئے پیدل چل کر جانا* (ابوداؤد-345) *🌹 تحیة المسجد کے بعد ( یعنی دو رکعت پڑھ کر ) بیٹھنا* (مسلم-930) *🌹 خطیب ( امام ) کے قریب بیٹھنا* (ابوداؤد-345) 🌹 خطبہ غور سے اور خاموشی سے سننا* (ابوداؤد-345) *🌹 دوران خطبہ کوئی فضول بات اور فضول کام نہ کرنا* (ابوداؤد-345) *🌹 جمعتہ کے دن اور عام دنوں میں بھی زیادہ سے زیادہ درود شریف (جو نماز میں پڑھتے ہیں وہ) پڑھنا* (مسلم-912) *🌹 سورہ الکہف پڑھنا* (صحیح الجامع-6470) 🌹🌸🌹
درس حدیث انس بن مالک رضي الله عنه سےروایت ہے نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا جمعہ کےدن اس گھڑی کو جسمیں دعا کی قبولیتِ کی امید کی جاتی ہے،عصر کے بعد سے لیکر سورج کے ڈوبنے تک تلاش کرو۔ (ترمذی ح489)
"دینی مدرسوں کے طلبہ کا جلسوں میں شرکت کرنا اُسی طرح قانونی حق ہے، جسطرح شیخ رشید جب سٹوڈنٹ تھا اور جلسوں میں ڈانس کیا کرتا تھا" (مولاناصاحب کا180میٹر لمباچھکا)
درس حدیث: (اسوہ کامل سے نرمی کا سبق) حضرت ابوھریرہ رضي الله عنه نے بیان کیا کہ ایک بدوی مسجد نبوی میں کھڑا ہوا اور پیشاب کرنے لگا، لوگ اس پر جھپٹنے لگے، تو آپ صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے چھوڑ دو اور اس کے پیشاب پر پانی کا ایک یا آدھا ڈول بہادو، کیونکہ تمہیں نرمی کرنے کے لئے بھیجا گیا ہے سختی کرنے کے لئے نہیں بھیجا گیا. (بخاری حدیث 220 اور 6128، نسائی حدیث 330، مسند احمد حدیث 7800)
درسِ حدیث: (رزق حلال اور اسلام) حضرت ثعلبہ رضي الله عنه روایت کرتے ہیں کہ ہمیں دشمن کی کچھ بکریاں ملیں تو ہم نے انہیں پکڑ لیا، اور انہیں ذبح کرکے دیگوں میں چڑھا دیا، پھر نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کا گزر ان دیگوں کے پاس ہوا تو آپ صلی الله علیہ وسلم نے حکم دیا کہ وہ الٹا دی جائیں، چنانچہ وہ دیگیں الٹا دی گئیں، پھر آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: لوٹ مار حلال نہیں ہے۔ (ابن ماجہ حدیث 3938)
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain