درس حدیث:
جمعہ کادن تمام دنوں کاسردار،الله کےنزدیک سب سے زیادہ عظمت والادن ہے،اسکا درجہ الله کےنزدیک عید الاضحی،عیدالفطرسےزیادہ ہے،الله نےاسی دن آدم کو پیداکیا،اسی دن انکوزمین پراتارا، اسی دن وفات دی۔
اس دن میں ایک گھڑی ہے،بندہ اسمیں الله سےجومانگےاللهٰ دیگاجبتک حرام کاسوال نہ کرے
اسی دن قیامت آئیگی،جمعہ کے دن ہرمقرب فرشتہ،آسمان،زمین، ہوائیں،پہاڑاورسمندر
(قیامت آنے سے)ڈرتےرہتے ہیں
ابن ماجہ ح1084
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
بارگاہ الہی میں دعاء هے که2021کا آنے والا سال هم سب کے لیۓ دین و دنیا اور عزت وقار کی سلامتی" اور دائمی"خوشیوں" بهرا سال ثابت هو .آمین
درس حدیث:
(مقصود زندگی)
رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا
جسکا مقصود زندگی آخرت ہو الله تعالیٰ اسکے دل میں استغناء و بےنیازی پیدا کر دیتا ہے اور اسے دل جمعی عطا کرتا ہے،دنیا اسکے پاس رسوا ہوکر آتی ہے اور جسکا مقصود طلب دنیا ہو،الله تعالیٰ اسکی محتاجی اسکی دونوں آنکھوں کےسامنے رکھ دیتا ہے اور اسکی جمع خاطر کو پریشان کر دیتا ہے،دنیا اسکے پاس اتنی ہی آتی ہے جتنی اسکا مقدر ہے۔
(ترمذي حدیث 2465)
درسِ حدیث:
(عورتوں کو کثرت صدقہ کی ترغیب)
ابو ھریرہ رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے لوگوں سے خطاب فرمایا تو اس میں لوگوں کو نصیحت کی پھر فرمایا: ائے عورتوں کی جماعت! تم صدقہ کرتی رہا کرو کیونکہ جہنم میں تمہاری تعداد زیادہ ہے۔
ایک عورت نے کہا یارسول الله! ایسا کیوں ہے؟
فرمایا: تمہارے بہت زیادہ لعن طعن کرنے، اور تمہاری اپنے شوہروں کی ناشکری کرنے کی وجہ سے۔
(ترمذی حدیث 2613)
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain