درس حدیث: (دنیا کی بے پناہ مصروفیات سے فراغت حاصل کرنےکا نسخہ کیمیاء) رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: الله تعالیٰ فرماتا ہے: "ائے ابن آدم ! تو میری عبادت کے لئے فارغ ہوجا تو میں تیرا سینہ غنا سےبھر دونگا، اور تیری محتاجی دور کردوں گا، اگر تو نے ایسا نہ کیاتو میں تیرا دل مصروفیت سےبھر دونگا، اور تیری محتاجی کو بھی دور نہ کرونگا." (ابن ماجہ،كتاب الزهد بَابُ:الْهَمِّ بِالدُّنْيَا، حدیث: 4107)
درس حدیث (آخری امت) رسول الله صل نے فرمایاجولوگ ہم سے پہلےتھےالله نےانھیں جمعہ کی راہ سے ہٹادیا۔ یہود کیلئے ہفتے کا دن اور نصاریٰ کیلئے اتوار کا دن ہوا۔پھر الله ہمیں لایا اورجمعےکے دن کیطرف ہماری راہنمائی فرمائی۔ اس نے جمعہ پھر ہفتہ پھر اتوار مقرر فرمایا،اسیطرح قیامت کےدن بھی وہ ہم سے پیچھےہونگے.دنیا میں سے ہم سب کے بعد، قیامت کے دن ہم سب سے پہلے ہونگے۔جنکا فیصلہ سب سے پہلے کردیاجائیگا. (مسلم ح1982)
درس حدیث: (آداب خطبہ جمعہ) جب آدمی ایسی جگہ بیٹھے، جہاں سےخطبہ سن سکے، امام کو دیکھ سکے، خاموش رہے، کوئی فضول حرکت نہ کرے تواسکو دوگناثواب ملیگا، اگردور بیٹھےجہاں سےخطبہ سنائی نہ دیا مگرخاموش رہا، کوئی فضول بات نہ کی تو اسکو اکہرا ثواب ملےگا۔ اگر کوئی ایسی جگہ بیٹھے،جہاں سےخطبہ سن سکتا تھا، امام کو بھی دیکھ سکتاتھا لیکن بےمقصد گفتگوکرتارہا،چپ نہ رہاتواس پر گناہ کاایک حصہ ڈال دیاجائیگا۔ (ابوداؤد1051)