ایک بیوی نے خاوند کو آواز دی ’’ذرا کچن سے نمک تو لانا‘‘ کافی دیر ڈھونڈنے کے بعد خاوند نے جب کہا ’’مجھے نمک نہیں مل رہا‘‘ تو بیگم بولیں ’’تمیں پہلے بھلا کوئی چیز ملی جو آج نمک مل جاتا، میرے باپ کو ایک تم ہی ملے تھے، ایک کام بھی ڈھنگ سے نہیں کر سکتے، بس بہانے بنانے ہی آتے ہیں، اب وہیں کھڑے رہو گے یا باہر بھی نکلو گے، پتہ تھا تمہیں نمک نہیں ملے گا، اسی لئے میں نمک پہلے ہی لے آئی تھی‘‘
آ تجھ کو میں گمنام لکھوں پھر ڈھونڈھ کے تجھے ہم نام لکھوں تجھے پھول کی بھٹکتی خوشبو لکھوں تجھے رنگ لکھوں ، رنگ ساز لکھوں تجھے درد لکھوں ، تجھے دوا لکھوں تجھے محبت کی سوغات لکھوں تجھے صبح کا پیغام لکھوں... تجھے ہر پل سوچوں ، پھر ہر شام لکھوں 🔥