_*🤝بے حیائی کیــوں عـام ہے کیـونکہ بے حیائی کے لئے صرف ایک عـدد خفیـہ جگــہ چاہیے اور نکـاح کے لئے اچھی تعلیـم، عالیشـان بنگلـہ، بڑی گاڑی، قیمتی زیور، بھاری بھر کم بینک بیلنس، مہنگے شـادی ہال مختلف کھانے، رنگا رنگ مشروبات، فضول خرچی والے رســـــم و رواج، جوڑا جہیـز چاہیے تب جاکر ایک گھر بستا ہے۔ پلیز سب فضول رسمیں ختم کریں اور نکاح کو سادہ اور آسان کریں 😌*_
کیکڑا ایک چھوٹا سا جانور ہے۔ اس کے متعلق مشہور ہے کہ جب وہ کس طرح کنارے پر جاتا ہے تو پھر پانی میں جانے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ یہ انتظار کرتا رہتا ہے کہ خود پانی آگے بڑھے اور اسے اپنی موجوں کی آغوش میں لے لے۔ اگر پانی کی لہریں اسے واپس نہیں لے جاتیں تو وہ وہیں پڑے پڑے جان دے دیتا ہے۔ حالانکہ ذرا سی کوشش بھی اسے پانی میں لے جانے کو کافی ہوتی ہے۔ جو اکثر صرف گز بھر کے فاصلے پر اسے پناہ دینے کے لئے موجیں مار رہا ہوتا ہے۔ یہ ساری دنیا بھی انسانی کیکڑوں سے بھری پڑی ہے۔ ہزاروں ایسے انسان موجود ہیں جنہیں اتفاقات نے جہاں ڈال دیا ہے وہیں پڑے ہیں۔ حالانکہ ترقی اور کامیابی کا سمندر ان کے صرف ایک قدم اٹھانے کا منتظر ہوتا ہے۔ اللہ پر توکل کر کے اٹھیئے اور کوشش کیجیئے ۔ حرکت میں برکت ہے
درس حدیث (الله کی ضمانت) رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا تین لوگ ہیں الله جنکا ضامن ہے ایک جوالله کی راہ میں جہاد کو نکلے،الله ضامن ہےکہ اسے وفات دیکر جنت میں داخل فرمائے یا اجر و غنیمت کیساتھ واپس کرے۔ دوسراجو مسجد کی طرف چلے،الله ضامن ہے کہ اسے وفات دیکر جنت میں داخل کرے،یا اجر و غنیمت کیساتھ واپس لائے۔ تیسراجو اپنےگھر میں سلام کرکے داخل ہو الله عزوجل اسکا بھی ضامن ہے. (ابو داؤد حدیث 2494)