السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ صبح بخیر جمعہ مبارک سُبْحَانَ اللّهِ وَ بِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللّهِ الْعَظِيم خواب تو سب دیکھتے ہیں پر انکی تعبیروں تک صرف وہی پہنچتے ہیں جو ان کے لئے محنت کرتے ہیں،جو ڈٹ جاتے ہیں۔ سورہ یوسف سکھاتی ہے کہ خواب دیکھنا برا نہیں ہے، ہر خواب ادھورا نہیں رہتا، اور ہر خواب فوری طور پر پورا بھی نہیں ہوتا، کئی سالوں کا صبر، کئی سالوں کی مشقتیں، اور برے سے بدتر حالات میں بھی اللہ پر مکمل توکل درکار ہوتا ہے، خوبصورت خوابوں کی خوبصورت تعبیر کے لئے. اللّٰہ تعالٰی آسانیاں پیدا فرمائے ہم سب پر رحم فرمائے اور ہماری جائز دعاؤں کو قبول فرمائے۔ آمین یارب العالمین🤲
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ صبح بخیر اس بھاگتی ہوئی زندگی میں اپنی ذات میں کم از کم اتنا ٹھہراؤ پیدا کرنے کی کوشش ضرور کریں کہ آپ نماز سکون سے پڑھ سکیں___ہمارے ہر کام میں نکھار ہوتا ہے___ سنوار کر کرتے ہیں اچھے طریقے سے اور نماز جلدی جلدی پڑھ کرجنت لینا چاہتے ہیں اےاللہ ہمارا ہر معاملہ سلجھا دے ہمارے رزق کے راستے میں ہر طرح کی رکاوٹ دور فرمااورہم پر کرم فرما کر ہم سے ہمیشہ کے لئے راضی ہو جا، ہمیں تمام گناہوں سے معافی عطا فرما دے۔ آمين يارب العالمين 🤲
🌸السلام وعلیکم ورحمتہ اللّہ وبرکاتہ 🌸 جو شخص اللہ سے پناہ کا طالب ہو اللہ اسے خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا بلکہ اپنی پناہ میں لے لیتا ہے یقین پختہ رکھیں جو اپنے امور اللہ کے حوالے کر دیتا ہے تو اللہ اس کے لیے کافی ہو جاتا ہے اپنی ذات تک محدود رہنا خوش فہمی یا ذہنی شفا ہے اور اس بات کا احساس انسان کو تب ہونے لگتا ہے جب وہ کسی قربت دار سے دھتکارا جاتا ہے کچھ لوگوں کے لہجوں اور زبان کی غلاظت کا جواب آپ نہیں دے سکتے کیونکہ ایسے لوگ تربیت سے محروم ہوتے ہیں۔ ان کو بس پالا گیا ہوتا ہے #
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ صبح بخیر ہم بیچارے تب ہوتے ہیں جب ہم دنیا کے سامنے آنسو بہاتے ہیں، جب ہم لوگوں کو اپنے غم سناتے ہیں اور ان سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ہمیں سہارا دیں گے___لیکن جب یہی تعلق بندوں کی بجائے رب سے بن جاتا ہے___کہ جب اس کے سامنے آنسوؤں کو بہایا جاتا ہے__ اُسکو ہی اپنا درد بتایا جاتا ہے، اپنی تکلیف اپنی پریشانیوں کی فریاد جب اس سے کی جاتی ہے___پھر ہم بیچارے نہیں رہتے، پھر یہی آنسو ہماری کمزوری نہیں، طاقت بن جاتے ہیں__پھر وہ رحمان ہمیں کافی ہو جاتا ہے، وہ خود ہمارا سہارا بن جاتا ہے، ایسا مضبوط سہارا جو کبھی نہیں ٹوٹتا اور نہ توڑتا ہے_ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ العالمین اللہ تعالٰی ہمیں اپنے پسندیدہ بندوں میں شامل فرمائے۔ آمین یا رب العالمین🤲 #
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain