السلام عليكم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ صبح بخیر اللہ سےانسان کا صرف عبادت کا تعلق نہیں ہے۔ بلکہ سب سے پہلا تعلق جو اللہ اور انسان کے درمیان قائم ہوتا ہے وہ محبت کا ہے اور محبت کا ہی رہے گا ۔ انسان کو یہ مان ہوتا ہے کہ وہ رب سے محبت کرتا ہےاور اللہ کو یہ مان کہ میرا بندہ مجھ پر یقین رکھتا ہے۔ ہم تو شاید اس کا مان سلامت نہیں رکھ سکےمگر حیرت ہے اُس کی محبت میں پھر بھی کوئی کمی نہیں آئی___ وہ کئی نافرمانیوں کے بعد بھی ہماری دعائیں قبول کرتا ہے، ہماری تکلیف کو سمجھتاہے۔ اللہ تعالٰی ہمیں ایسے عمل کی توفیق عطا فرمائے جو ہمارے ایمان اور کردار میں پختگی پیدا کریں۔ آمین یا رب العالمین🤲
کبھی کبھار جواب نہ دینا، جیت جانے سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔ جذبات پر قابو انسان کو نا قابل اندازہ بنا دیتا ہے۔ جب لوگ آپ کو غصہ دلانے میں ناکام ہو جائیں، تو آپ ان کے بس میں نہیں رہتے۔
اِخْتَرْ لِقَلْبِكَ وَطَنًا يَلِيقُ بِهِ، فَلَيْسَ كُلُّ أَرْضٍ تُنْبِتُ حُبًّا، وَلَا كُلُّ الْقُلُوبِ مَأْوًى! اپنے دل کے لیے وہی ٹھکانہ چُنیں جو اس کے قابل ہو، کیونکہ ہر زمین محبت نہیں اُگاتی، اور نہ ہر دل پناہ گاہ ہوتا ہے۔🔐🫀
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain