میں اس سے ساری بحث جیتنے ہی والا تھا کہ
اس نے دونوں ہاتھ اٹھا کر بال باندھنا شروع کر دیۓ
علی بابا 🖤
میں نے بہت جگہ یہ سوچ کر صبر کیا ہے
ہوتا ہے _ چلتا ہے _ دنیا ہے
علی بابا 🖤
میتھوں درداں دی تفصیل نہ پچھ
دکھی نگری داسلطان ھاں میں
میرےدل دیاں قبراں کھول نہ توں
انج سمجھیں قبرستان ھاں میں
جیہڑا اجڑ کے وت نئیں وس سگیا
اوھ بدقسمت انسان ھاں میں
وچوں گلدا گلدا گل گیا ھاں
اتوں ناں داصرف انسان ھاں میں
علی بابا 🖤
کہاں سے لائیں_ اتنے کنکر
ہر جانب_ شیطان کھڑے ہیں
علی بابا 🖤
ھم وہ پیدائشی بوڑھے ھیں جوانی جن پر
اگر آئے بھی تو آئی ھوئی معلــــــوم نہ ھو
علی بابا 🖤
کیا فرمایا...؟ میں آپکو پسند نہیں...؟
چلیں پھر آپ انتقال کر جائیں
علی بابا 🖤
مخلص مخلص، پاگل پاگل ایک جیسے ہم دونوں
مل جاتے تو پورے ہوتے آدھے آدھے ہم دونوں
علی بابا 🖤
سچّی مُحبت کرنے والے اتنے بد نصیب کیوں ھوتے ہیں۔کیا ہماری مُحبتیں ادھوری رہنا ضروری ھوتی ہیں؟ اپنی مُحبت کو حلال رکھنے کے لٸیے نکاح تک کی دعوت دیتے ہیں لیکن پھر بھی ہمیں اکیلا جینا پڑتا ھے۔ کیوں کرتے ہیں لوگ ایسا۔ ہمیں اپنا عادی بنا کے بیچ راہ میں ہاتھ چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ اپنی مُحبت کو پانے کے لیئے نماز، دعاٶں اور تہجد تک پہنچ جاتے ہیں لیکن پھر بھی ہمیں مُحبت نصیب نہیں ھوتی۔ شاید ہماری قسمت ھی خراب ھے اور ہمارے بخت سیاہ ہیں۔ تب ھی ہمیں مُحبت راس نہیں آتی۔
علی بابا 🖤
کتابوں میں پڑھا تھا محبت کبھی لوٹ کر نہیں آتی کیونکہ وہ چھوڑ کر ہی نہیں جاتی تو میں مان لوں کہ تم نے کبھی لوٹ کرنہیں آنا؟ کیونکہ تمہیں تو محبت تھی ہی نہیں۔ تمہارے جذبات اور شدتیں تو وقتی تھیں. جو میری ذات کو جانچنے کے لئے مجھ پہ عیاں کیں. تم نے اپنے چند لمحے سنوارنے کے لئے میری صدیاں اجاڑ دیں. اور تمہیں ملال بھی نہیں نہ کوئی احساس. کیونکہ احساس ان دلوں میں ہوتا جہاں محبت ہو
علی بابا 🖤
محبت کبھی بھی ختم نہیں ہوتی، بس خاموش ہو جاتی ہے. اور جتنی خاموش ہوتی جاتی ہے، اتنی ہی زور آور بھی ہوتی جاتی ہے. اندر ہی اندر شد و مد سے بولتی ہے. چنگھاڑتی ہے. لہو روتی ہے. اپنے آپ میں جیتی امر ہوتی چلی جاتی ہے. اور آہستہ آہستہ وجود فنا ہوتا جاتا ہے. پھر صلے کی تمنا کسے رہ جاتی؟ وہ مڑ کر دیکھے نہ دیکھے. یاد کرے نہ کرے. محبت دے نہ دے. ہماری شدتوں پہ کوئی فرق ہی نہیں پڑتا۔
علی بابا 🖤
میرا بھی دل چاہتا ہے کہ میں زندگی کو کھل کے جیوں۔ یہ ناامیدی اور مایوسی کہیں دور چھوڑ آؤں۔ لیکنیکن وہی کسی کا چبھتا ہوا لہجہ مجھے اذیت کی ان وادیوں میں دھکیل دیتا ہے جہاں مجھے اپنا وجود بوجھ سا لگنے لگتا ہے. مجھے باتیں بھول جانے کی بیماری ہے۔ لیکن یہ تلخ لہجے میں چاہ کر بھی نہیں بھلا پاتا۔ یہ لہجے ہی ہیں جو مجھے اکثر بیمار رکھتے ہیں۔ ان لہجوں کی وجہ سے ہی اپنی خوبصورت زندگی بھی کسی بوجھ سے کم نہیں لگتی۔
علی بابا 🖤
ایک وقت ایسا ہوتا ہے کہ نہ تو آپ چیخ سکتے ہو نہ کسی کے گلے لگ کر آ نسو بہا سکتے ہو ماضی آپ کے سامنے ایک ریل کی طرح بھاگتا ہے ہر اسٹیشن پر مختلف لوگ مختلف چہرے پھر ایک وقت آ تا ہے آپ جن کو اپنا سمجھ رہے ہوتے ہو وہ آپ کو منافق سمجھتے ہیں اور جھوٹا مکار سمجھتے ہیں اور جان چھوڑا کر چلے جاتے ہیں اور آپ جن کو اپنے ساتھ سمجھتے ہیں وہ تو ساتھ رہ کر بھی آپ کے ساتھ نہیں ہوتے کسی ویرانے میں کڑی دھوپ میں آپ بے آ سرا اور بنا سائبان کے رہ جاتے ہیں اور اپنی خالی آ نکھوں سے رنگین دنیا کو بلیک ان وائٹ پاتے ہیں
علی بابا 🖤
اُس کے لیئے کچھ بھی ناممکن نہیں. وہ لاحاصل سے ملوا سکتا ہے اور بُرے کو بہتر بنا سکتا ہے۔ ہماری سوچ بھی وہاں نہیں جا سکتی وہ جہاں سے وسیلے نکال دیتا ہے۔ کسی کے کہنے یا نہ کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بس اتنا یاد رکھو کہ وہ پلک جھپکتے ہی نصیب بدل دیتا ہے.
علی بابا 🖤
ہم جس چہرے کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں وہ ہمارا انتخاب نہیں ہوتا. مگر جس کردار کے ساتھ ہم مرتے ہیں اسے تراشنے کے ہم خود ذمہ دار ہوتے ہیں. وہ ہمارے لفظوں, خیالوں اور اعمال کا عکس ہوتا ہے
علی بابا 🖤
زندگی بہت ہی خوبصورت ہے اسے لوگوں کی نظر سے دیکھنے کی کوشش میں آپ زندگی میں آنے والے حسین مناظر کو بھی نہیں دیکھ پاتے لہذا کوشش کریں کہ آپ خود کی آنکھوں سے قدرت کے حسین مناظر کو دیکھیں اور اس سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کرین یہی اصل زندگی کی خوبصورتی ہے_جسے ہم غیر کی عینک لگا کر دیکھنے کی کوشش میں زندگی کے سکون کو برباد کر لیتے ہیں
علی بابا 🖤
کہتے ہیں کچھ حقیقتوں، سچائیوں اور تلخیوں کو اپنے اندر ہی قید کر لینے میں ہی بھلائی ہوتی ہے اپنی بھی اور شاید دوسروں کی بھی
علی بابا 🖤
سب لوگ مر, کر قبروں میں چلے جاتے ہیں لیکن ایک اچھا انسان مر کر دلوں میں چلا جاتا ہے اور لوگ اسے یاد کے ذریعے زندہ رکھتے ہیں
علی بابا 🖤
۔💛💚🔷🌹💠💛💚
اللّــــہ تعـــالٰــی
کی راہ میں کوشش کروں
اور کبھی پیچھے نہ ہٹو
کیونکہ
خدا نے تم سے کوشش
مانگی ہے نتیجہ نہیں
علی بابا 🖤
یہ جو چھوٹے چھوٹے طنز اور طعنے ھوتے ھیں نا ' ان سے بچا کریں مکہ میں چند بڑے بڑے سردار تھے جو یونہی چھوٹے چھوٹے طنز کر جاتے تھے پھر کیا ھوا؟ وہ بدر سے پہلے چھوٹی چھوٹی تکلیفوں سے مر گئے کوئی چھوٹی سی خراش سے مرا تو کوئی چھوٹے سے پھوڑے سے
علی بابا 🖤
انسان کا رب سے رشتہ جتنا زیادہ طاقتور ہو گا اتنـا ہی زیادہ وہ سکون اور اطمینـان کی نعمت سے فیض یاب ہو گا دنیا بھر کے ذہنی انتشــار اور قلبی تنـاؤ کا واحد علاج اللہ رب العزت کی ذات سے قربت ہے
علی بابا 🖤
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain