Damadam.pk
Mr_A_B's posts | Damadam

Mr_A_B's posts:

Mr_A_B
 

زندگی کے سفر میں ہر کوئی شجر سایہ دار نہیں ہوتا لہذا توقعات ایک حد تک رکھا کریں ورنہ امیدیں ٹوٹنے پر وجود ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے۔
علی بابا 🖤

Mr_A_B
 

ایک جاپانی کہاوت ھے
جب ھمیں کوئی درخت گرانا ھوتا ھے تو ھم اسکو کاٹتے نہیـں ھیــــں بلکہ اسکو نظر انداز کر دیتے ھیــــں اس کے ساتھ دوسرے درختوں کو پانی دیتے ھیــــں توجہ دیتے ھیــــں اسکی دیکھ بھال کرتے ھیــــں اور اس درخت کو یکسر نظر انداز کر دیتے ھیــــں اور وہ درخت اپنے آپ مرجھا جاتا ھے پھر اسے گھن لگتا ھے اور وہ دیکھتے دیکھتے ختم ھو جاتا ھے غور کیجئے یہی رویہ ھمارا ھمارے ان رشتوں کے ساتھ بھی ھے جنکو پہلے ھم توجہ دیتے ھیــــں وقت دیتے ھیــــں انکی افزائش کرتے ھیــــں اور جب ان سے جان چھڑانی ھو تو انکو نظر انداز کر دیتے ھیــــں اسطرح وہ رشتے بھی دھیرے دھیرے موت کے اس منہ میں پہنچ جاتے ھیــــں جہاں زندہ یا مردہ برابر ھوتے ھیــــں
علی بابا 🖤

Mr_A_B
 

کبھی کبھی انسان اپنی ذات سے اس حد تک بیزار ھو جاتا ھے ... کہ دل کرتا ھے کسی کونے میں بیٹھ کر خود کے سامنے ھی ھاتھ جوڑ لیئے جائیں
علی بابا 🖤

Mr_A_B
 

دُنیا میں کِسی بھی رِشتے سے مُحبت کی جائے یا مُحبت ھو جائے ، یہ بات اھم نہیـں بلکہ اھم بات یہ ھے کہ خود سے مُنسلک رِشتوں سے مُحبت پورے خلوص سے نبھائی جائے
علی بابا 🖤

Mr_A_B
 

لوگ لوگوں کے بس میں نہیــں ھوتے لوگ حالات کے بس میں ھوتے ھیــــں
علی بابا 🖤

Mr_A_B
 

اتنا علم ضرور حاصل کریں جس سے آپ کی فرض عبادات اور عقائد میں خرابی پیدا نہ ہو
علی بابا 🖤

Mr_A_B
 

جو شخص کوشش اور عمل میں کوتاہی کرتا ہے پھر پیچھے رہنا اس کا مقدر ہے
علی بابا 🖤

Mr_A_B
 

معزز بننا چاہتے ہو تو دوسروں کی عزت کرو کیونکہ یہ کام معزز آدمی ہی کرتا ہے اور یہی انسانیت ہے
علی بابا 🖤

Mr_A_B
 

دوسروں کو حقیر نہ سمجھیں تکبر سے پاک اور عاجزی والی زندگی گزاریں کیونکہ سب گناہ اسی گندے قطرے کی پیدائش ہیں جو کپڑوں پر لگ جائے تو گھن آنے لگتی ہے۔
علی بابا 🖤

Mr_A_B
 

ﮨﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﻇﺮﻑ ﮐﯽ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﻋﻤﺪﮦ ﺍﺧﻼﻕ ﺳﮯ ﭘﯿﺶ ﺁﺋﯿﮟ ﯾﮧ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﻇﺮﻑ ﮨﮯ ﻭﮦ ﮐﯿﺴﮯ ﭘﯿﺶ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ﺍﻥ ﮐﺎ ﻇﺮﻑ ﮨﮯ
علی بابا 🖤

Mr_A_B
 

انسان کی پہچان اس کے الفاظ اس کے اعمال اس کے اخلاق سے ہوتی ہے آپ کی پہچان آپ ہی کہ ہاتھ میں ہے جیسی چاہے بنا لیں
علی بابا 🖤

Mr_A_B
 

جب دل میں میل ، طبیعت میں ضد ، اور لفظوں میں مقابلہ آ جائے تو یہ تینوں جیت جاتے ہیں بس صرف تعلقات اور رشتے ہار جاتے ہیں
علی بابا 🖤

Mr_A_B
 

آپ کی مشکلات اور اُن کے حل میں اُتنا ہی فاصلہ ہے کہ جِتنا آپ کے ماتھے اور سجدے کی جگہ کے درمیان تک کا فاصلہ ہے
علی بابا 🖤

Mr_A_B
 

دو چیزیں انسان کی پہچان بنتی ہیں اس وقت کیا گیا صبر جب اسکے پاس کچھ نہ ہو اور اس وقت اس کا رویہ جب اسکے پاس سب کچھ ہو
علی بابا 🖤

Mr_A_B
 

جب کسی کا وقت آپ سے قیمتی ہو جائے تو وہاں آپ بھی اپنا وقت احساسات اور جذبات مت ضائع کریں
علی بابا 🖤

Mr_A_B
 

راستے کے کُتوں کی پرواہ نہیں کرتے ورنہ منزل نہیں ملتی کُتے بھونکنے کے لیے ہوتے ہیں روکنے کے لیے نہیں۔
علی بابا 🖤

Mr_A_B
 

زِندگی کی حقیقت سے بُہت سنجیدہ اور بُہت رنجیدہ نہ ہوں ایک بات تو طے ہے کہ آپ اس سے بھاگ نہیں سکتے۔
علی بابا 🖤

Mr_A_B
 

سچی باتیں ، مشکل راستے ، اور سیدھے لوگ اکثر لوگوں کو پسند نہیں آتی
علی بابا 🖤

Mr_A_B
 

نجانے کس نے یہ لکھا تھا کہ مرد کو درد نہیں ہوتا شاید اس نے یہ لکھنا تھا کہ مرد درد کو دیکھتا نہیں مگر اس کے قلم سے نکلے ان تیروں نے نجانے کتنے مَردوں کے گلے گھونٹ ڈالے ان سے ان کی محبت چھین لی۔
علی بابا 🖤

Mr_A_B
 

جب تم اللہ کے دربار میں اپنی بے بسی ظاہرکرکےاوراللہ کی طاقت کا واسطہ دے کر دعاء مانگو گے تو پھر دیکھنا کیا سے کیا ہو جاۓ گا
علی بابا 🖤