مجھ میں کتنے راز ہیں__بتلاؤں کیا
بند ایک مدت سے ہوں__کُھل جاؤں کیا
عاجزی، منت، خوشامد، التجا
اورمیں کیا کیا کروں__مرجاؤں کیا؟؟
علی بابا 🖤
تمہارے بعد ہوئی مجھے تہجد کی عادت
ورنہ پہلے تو میں اندھیروں سے ڈرا کرتا تھا
علی بابا 🖤
تیرے کمرے کے آئینے کو میں
دشمنوں میں شمار کرتا ھوں
علی بابا 🖤
ہاتھ پکڑا اور تجھے سینے سے لگایا
اتنا کافی ھے یا پھر سارا خواب سناؤں
علی بابا 🖤
اُن کے ہونٹوں پہ بیٹھ کر تِتلی
سرخ پھولوں کو بھول جاتی ہے
علی بابا 🖤
شاعروں کی بستی میں سناٹا__ خیر تو ہے؟
محبوب مل گیا یا__ انتقال کرگئے ہو__؟
علی بابا 🖤