یوں تو لکھنے کے لیے کیا نہیں لکھا میں نے
پھر بھی جتنا تجھے چاہا نہیں لکھا میں نے
علی بابا 🖤
نفع نقصان کی باتیں نہیں جچتی ہم کو
ہم نے کب یار ترے ساتھ تجارت کی تھی۔
علی بابا 🖤
دل کی باتیں نہ کہہ سکا تجھ سے
تیرا شاعر غضب کا بزدل تھا
علی بابا🖤
اگر کوئی ہاتھ میرے ہاتھ میں ہو تو
وہ ہاتھ تمہارا ہو
اگر ہم جیئں کسی کے ساتھ تو وہ
ساتھ تمہارا ہو
میرا نام اگر جڑے کسی کے ساتھ تو وہ
نام تمہارا ہو
سپنے تو بہت دیکھے ہیں میری
آنکھوں نے
اگر کوئی سپنا سچ ہو تو وہ سپنا
تمہارا ہو
علی بابا 🖤
کمرے میں سگریٹوں کا دھواں اور تیری مہک
جیسے شدید دھند میں باغوں کی سیر ہو
علی بابا 🖤
جب بارش رُک جائے
تو چَھتری بھی بوجھ لگنے لگتی ہے۔
علی بابا 🖤
بات کا حل نِکالیئے صاحب
ایسے کیسے بھلا ، خدا حافظ
علی بابا 🖤
مجھ کو سیاہ رنگ سے الفت بلا کی تھی پھر یوں ہوا کہ بخت میں کالک بھر گئی
علی بابا 🖤
تھوڑی آگ ملے گی صاحب
معاشرے کے اصولوں کو لگانی ہے
علی بابا 🖤
میرے حصّے کا تم مسکرایا کرو
میں شہزادہ ہوں اُداس فرقے کا
علی بابا 🖤
مرشد آج شعر نہیں کچھ سورتیں ورد کیجیئے
مرشد آج ہمارے ہاں موت کی آمد ھے شاید
علی بابا 🖤
کچھ بات ہے تیری باتوں میں
جـو بات یـہاں تک آ پـہنچی
ہـم دل سے گئے دل تـم پہ گیا
بات کہاں تک جا پہنچی ۔
علی بابا 🖤
ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺍﺟﺎﮌ ﮐﺮ
ﺑﺴﮯ ﺗﻮ ﮐﯿﺎ ﺑﺴﮯ؟
ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺭﻻ ﮐﺮ ﮨﻨﺴﮯ
ﺗﻮ ﮐﯿﺎ ﮨﻨﺴﮯ؟
علی بابا 🖤
سنو
کیسے پڑھتے ہیں ان کا__جنازہ؟
جنھیں موت نہیں محبت مار دیتی ہے
علی بابا 🖤
کچھ تعلق چائے کی طرح ہوتے ہیں جن کو جلدی جلدی بنا پرکھے پیا جائے تو جلد بازی میں آپ کی زبان جلا دیتے ہیں
علی بابا 🖤
لفظوں کے بھی ذائقے ہوتے ہیں
بولنے سے پہلے چکھ لیا کریں
علی بابا 🖤
لوگ بہت ہوتے ہیں ہماری زنـــدگی میں مگر ایسے کم ہی ہوتے ہیں، جنہیں ہمارے ایمـــان اور آخـــرت کی فکر ہو خیال رکھئے گا، ایسے لوگ کبھی کھونے نہ پائیں
علی بابا 🖤
جب انسان کی سوچ صرف مال و دولت جمع کرنے کی بن جائے تو وہ چاہے کسی بھی پیشے سے تعلق رکھنے والا کیوں نہ ہو وہ آہستہ آہستہ اندرونی طور پہ وحشی درندہ بننا شروع ہوجاتا ہے
علی بابا 🖤
عشق بال نہیں چھوڑتا سر پر
آپ عزتوں کی بات کرتے ہو۔
علی بابا 🖤
تمھارا کیا بگاڑا تھا جو تم نےتوڑ ڈالا ہے
میں یہ ٹکڑے نہیں لوں گا مجھے تم دل بنا کر دو
علی بابا 🖤
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain