Damadam.pk
Mr_M_s_K's posts | Damadam

Mr_M_s_K's posts:

Mr_M_s_K
 

یقین کر میں کسی اور کی امانت ہوں
مرے مشام میں اپنی کوئی مہک نہ ملا
رحمان حفیظ

Mr_M_s_K
 

دفتر سے اٹھے کیفے میں گئے کچھ شعر کہے کچھ کافی پی
پوچھو جو معاش کا انشا جی یوں اپنا گزارا ہوتا ہے
ابن انشا

Mr_M_s_K
 

وہ لفظوں اور جذبوں کی رفاقت کا نہیں قائل
جہاں چاہے کہانی کا تسلسل توڑ دیتا ہے
اسلام عظمیٰ

Mr_M_s_K
 

وہ لفظوں اور جذبوں کی رفاقت کا نہیں قائل
جہاں چاہے کہانی کا تسلسل توڑ دیتا ہے
اسلام عظمیٰ

Mr_M_s_K
 

منزل غم سے گزرنا تو ہے آساں اقبال
عشق ہے نام خود اپنے سے گزر جانے کا
اقبال صفی پوری

Mr_M_s_K
 

جب ضرورت تھی اسی وقت مجھے کیوں نہ ملا
بس اسی ضد میں گنوا بیٹھا ہوں پایا ہوا شخص
شہزاد نیر

Mr_M_s_K
 

اس شہر بے چراغ میں جائے گی تو کہاں 
آ اے شب فراق تجھے گھر ہی لے چلیں
ناصر کاظمی

Mr_M_s_K
 

اس شہر بے چراغ میں جائے گی تو کہاں 
آ اے شب فراق تجھے گھر ہی لے چلیں
ناصر کاظمی

Mr_M_s_K
 

سب اس کے جھوٹ کو بھی سچ سمجھنے لگتے ہیں
وہ ایسا ڈھونگ رچاتا ہے شرمساری کا
منظر بھوپالی

Mr_M_s_K
 

خود چراغ بن کے جل وقت کے اندھیرے میں
بھیک کے اجالوں سے روشنی نہیں ہوتی
ہستی مل ہستی

Mr_M_s_K
 

ہمیشہ ٹوٹ کے ماں باپ کی کرو خدمت
ہیں کتنے روز یہ بوڑھے شجر نہیں معلوم
منظر بھوپالی

Mr_M_s_K
 

یہاں وہاں ہیں کئی خواب جگمگاتے ہوئے
کہیں کہیں کوئی تعبیر ٹمٹماتی ہوئی
عابد سیال

Mr_M_s_K
 

کہتے تھے تجھ کو لوگ مسیحا مگر یہاں
اک شخص مر گیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
حنا تیموری

Mr_M_s_K
 

بستر پہ ایک چاند تراشا تھا لمس نے
اس نے اٹھا کے چائے کے کپ میں ڈبودیا
عادل منصوری

Mr_M_s_K
 

اسی کنارۂ حیرت سرا کو جاتا ہوں
میں اک سوار ہوں کوہ ندا کو جاتا ہوں
ثروت حسین

Mr_M_s_K
 

عشق کو شرک کی حد تک نہ بڑھا
یوں نہ مل ہم سے خدا ہو جیسے
احسان دانش

M  : pic by mr_m_sk - 
Mr_M_s_K
 

ہوگیا بِیمار کا دو ہِچکِیوں میں فیصلہ
ایک ہِچکی موت کی اَور اِک تُمھاری یاد کی
قمرؔ جلالوی ❤️

Mr_M_s_K
 

ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
اکبر الہ آبادی

Mr_M_s_K
 

زندگی ہم سے ترے ناز اٹھائے نہ گئے
سانس لینے کی فقط رسم ادا کرتے تھے
شاذ تمکنت