Damadam.pk
Mrwa_11's posts | Damadam

Mrwa_11's posts:

Mrwa_11
 

تُم کو لگا تین سو پینسٹھ ہی دن تھے بس
ہم پر تو جیسے سال میں صدیاں گُزر گئیں

Mrwa_11
 

آؤ کچھ دیر دسمبر کی دھوپ میں بیٹھیں
یہ فرصتیں ہمیں معلوم نہیں اگلے سال ملیں نا ملیں....

Mrwa_11
 

تیرے لھجے میں بھت سردی ھے ,,,
, تم دسمبر کی شام لگتے ھو

Mrwa_11
 

میں آخر کیوں دسمبر کو سبھی الزام دے ڈالوں.!!
تیری یادیں کب مہینوں کا کوئی لحاظ کرتی ہیں

Mrwa_11
 

لوٹ کے آ نہیں پاؤںگا میری راہ نہ دیکھ
جانے والے نے یہ کہنا بھی گوارہ نہ کیا

Mrwa_11
 

بند کر کے میری آنکھیں وہ شرارت سے ہنسے،
بُوجھ جانے کا میں ہر روز تماشا دیکھوں ۔۔!
سب ضدیں اُسکی میں پوری کروں، ہر بات سنوں،
ایک بچّے کی طرح سے اُسے ہنستا دیکھوں
پروین شاکر

Mrwa_11
 

مجھ کو غم کا نہ کبھی درد کا احساس رہا
ہر خوشی پاس تھی جب تک تو مرے پاس رہا

Mrwa_11
 

چہرے کی بات چھوڑ کہ ہم اسکے ہاتھ میں
شائد کوئی لکیر تھی جس کے فقیر تھے

Mrwa_11
 

اچھا ہوا کہ آ گیا ہے سامنے میرے
ورنہ میں اس کو بھولنے والا تھا ان دنوں

Mrwa_11
 

یہ محبت کی کہانی نہیں مرتی لیکن
لوگ کردار نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں

Mrwa_11
 

سانس تھامے ہیں نگاہیں کہ نہ جانے کس دم،
تم پلٹ آئو، گذر جائو کہ مڑ کر دیکھو_____!

Mrwa_11
 

پروین شاکر ۔۔۔۔
26 دسمبر برسی۔۔۔
وہ فاصلہ تھا دعا اور مستجابی میں
کہ دھوپ مانگنے جاتے تو اَبر آ جاتا
وہ مجھ کو چھوڑ کے جس آدمی کے پاس گیا
برابری کا بھی ہوتا تو صبر آ جاتا

Mrwa_11
 

🍂دسمبر کی سرد شام ہے
شال تو اس نے اوڑھی ہوگی💙
آدھی پیالی پی لی ہوگی
آدھی عادتاً چھوڑی ہوگی 💜
میری یاد؟
ارے کہاں صاحب
اُسے اتنی فرصت تھوڑی ہوگی

Mrwa_11
 

مجھے آتے ہیں محبت کے تمام وظیفے ___!!
میں چاہوں تو تمہیں پاگل کر دوں

Mrwa_11
 

ٹھہرو ذرا ، کہ مَرگِ تمنا سے پیش تر
اپنی رفاقتوں کو پلٹ کر بھی دیکھ لیں
شاید کہ مِِل سکیں نہ نئے موسموں میں ھم
جاتی رُتوں کے آخری منظر بھی دیکھ لیں

Mrwa_11
 

اُسکی یاد کی یہ بھی تو اک کرامت ہے
ہزار میل پہ ہو کے بھی ساتھ ہو جیسے

Mrwa_11
 

کون ہنستے ہوئے ہجرت پہ ہوا ہے راضی
لوگ آسانی سے گھر چھوڑ کے کب جاتے ہیں

Mrwa_11
 

یقیناً دیکھ سکتے تھے پلٹ کر جو نہیں دیکھا
بلا کا ہوش رکھتے تھے، جو غافل ہم نظر آئے

Mrwa_11
 

اُس شخص کے وجدان کی تکمیل ہے مجھ سے
ِاِک روز پلٹ آئے گا وہ شخص ادھورا

Mrwa_11
 

یہ مسلسل تری قربت بھی کہاں راس مُجھے
ایسا کُچھ کر کہ مجھے تُجھ سے بھی اکتاہٹ ہو !!
پھر میں پُوچھوں تجھے کم مائیگئ جاں کیا ہے
جب تو کھو دے مجھے،روئے ،تُجھے گھبراہٹ ہو.!!