Damadam.pk
Mrwa_11's posts | Damadam

Mrwa_11's posts:

Mrwa_11
 

میرے بے خواب سے کہنا
کہ اس نے میری آنکھوں میں
یہ کیسا ہجر لکھا ہے
کہ میں اب سو نہیں پاتی
میری آنکھوں میں دکھ صحرا سلگتے ہیں
مگر میں رو نہیں پاتی
میں اپنے بخت کا لکھا
لہو سے دھو نہیں پاتی_

Mrwa_11
 

تِری ھنسی سے تو میری شکست ھی بہتر
مِری شِکست میں تھوڑا سا اِعتماد تو ھے
"مصطفی زیدی

Mrwa_11
 

ہجر بیتا تو خد و خال سلامت تھے مگر
رنگ چہرے کا گیا ھونٹ گلابی نہ رھے

Mrwa_11
 

💞یہ جو ھم تم پر جان دیتے ھیں💞
عشق ھے جس کو ھم مان دیتے ھیں 💞
💞ایک لاوَ تو کوئی ھم جیسا💞
ھم تم کو سارا جہاں دیتے ھیں💞

Mrwa_11
 

وہ لوکیشن شئیر کرے تو کہوں
دل سے درد اتنے فاصلے پر ہے

Mrwa_11
 

اُس خوش جمال کو ہم بہت یاد آئیں گے
کہے گا جب کوئی اس کو بھاڑ میں جاؤ

Mrwa_11
 

نہ بتائیں گے کہ ناراض ہیں کس بات پہ ہم
اور تجھے ٹوٹے ہوئے دل بھی نہیں بھیجیں گے

Mrwa_11
 

وہ کہے آنکھ کھول باتیں کر
اور میرے پاس اختیار نہ ہو

Mrwa_11
 

یوں تیرے بعد ...... تیرا هجر نبھایا هم نے
جیسے پرکھوں پہ چڑھا قرض اتارے کوئی

Mrwa_11
 

سنو افسردگی اچھی نہیں ہے
چلو پھر مسکرا کر دیکھتے ہیں

Mrwa_11
 

ہمارے چہروں کی الجھن بتا رہی ہے کہ ہم
بلا جواز بنے ، بے سبب خراب ہوئے !

Mrwa_11
 

جہاں موسم حوالہ ہو... محبت ہو نہيں سكتى..
نومبر ہو....دسمبر ہو.. نظر انداز كر دينا..

Mrwa_11
 

سنہری شام، ڈھلتے سائے ۔۔۔۔
ٹھنڈا نومبر، گرم .f6 چائے ۔۔۔۔.

Mrwa_11
 

چلو اب ایسا کرتے ہیں ستارے بانٹ لیتے ہیں۔
ضرورت کے مطابق ہم، سہارے بانٹ لیتے ییں۔
محبت کرنے والوں کی تجارت بھی انوکھی ہے
منافع چھوڑ دیتے ہیں، خسارے بانٹ لیتے ہیں۔
اگر ملنا نہیں ممکن تو لہروں پر قدم رکھ کر
ابھی دریائے الفت کے کنارے، بانٹ لیتے ہیں۔
میری جھولی میں جتنے بھی وفا کے پھول ہیں ان کو
اکٹھے بیٹھ کر،،،،،،، سارے کے سارے بانٹ لیتے ہیں۔
محبت کے علاوہ پاس اپنے کچھ نہیں ہے،، فیض
اسی دولت کو ہم قسمت کے مارے بانٹ لیتے ہیں۔

Mrwa_11
 

بھول جاتا ہوں ملنے والوں کو
خود سے پھرتا ہوں بے خبرکتنا
اُس نے آباد کی ہے تنہائی
ورنہ سُنسان تھا یہ گھر کتنا
وہ مجھے یاد کر کے سوتا ہے!
اُس کو لگتا ہے خُود سے ڈر کتنا
عادتیں سب بُری ہیں محسنؔ کی
اچھّا لگتا ہے وہ ...... مگر کتنا!

Mrwa_11
 

تم نے کیا سوچ کر میرے آگے
پھر محبت کا مشورہ رکھا.....؟؟
عشق گھـر کا کوئی ملازم ہے؟؟
کہ ایک چھوڑا تو دوسرا رکھا_

Mrwa_11
 

کیوں مانگ رہے ہو کسی بارش کی دعائیں
تم اپنے شکستہ درو دیوارتو دیکھو

Mrwa_11
 

عمر پہلے ہی مختصر تھی بہت،
کیا تیرا روٹھنا ضروری تھا۔۔۔۔۔!

Mrwa_11
 

اِتنا تو ترے راہ بدلنـــے کا نہیں ہـــے
جِتنا ترے بدلے ہوئے اطوار کا دکھ ہے
ہم اِس کو مُقدر کا لِکھا کیسے سمجھ لیں
ہم جان پہ کھیلے تھے ہمیں ہار کا دکھ ہے!

Mrwa_11
 

باتیں تو وہ بہت کر چکے ہیں مجھ سے...
بات دل کی کرتے تو بات اور تھی!!!
نصیر الدین نصیر..