Damadam.pk
Mrwa_11's posts | Damadam

Mrwa_11's posts:

Mrwa_11
 

جب ملا وہ خفا ملا ہم کو،،
بخت کیا چاند سا ملا ہم کو
چارہ سازوں کا کوئی جرم نہیں
درد ہی لادوا ،،،،،،ملا ہم کو

Mrwa_11
 

تم نے دیکھے ہیں کبھی درد کو سہتے ہوئے لوگ
بھیگی آنکھوں سے سب اچھا ہے کہتے ہوئے لوگ😔

Mrwa_11
 

بِچھڑنے والے تیری باقِیاتــــ میں شامل
وہ ایک ہجر کا آنسو وہ ایک شام کا دُکھ۔

Mrwa_11
 

سُنا ہے ہجر میں چہروں پہ دھول اڑتی ہے.
ہمارے رخ پہ کہیں گرد ہے ؟ نہیں ہے نا... ؟

Mrwa_11
 

کوئی تو کرسکے ، کربِ سخن کا اندازہ
کوئی تو ہو کہ جو ہم شاعروں پہ شعر کہے

Mrwa_11
 

ھمیں کیا خبر محبت کی ۔۔۔...
ہونے والوں کو ہو گئی ہوگی۔۔!!

Mrwa_11
 

میرے خلوص میں شامل کوئی کمال نہیں
میرے خمیر کی مٹی میں بس محبت هے

Mrwa_11
 

ہے مجھے تلاش اس کی جو کب کا کھو چکا
مجھے جستجو کا کر کے کہیں دور سے اشارہ

Mrwa_11
 

سنے گا کب تلک کوئی ہمارے عشق کا قصہ
کہانی ختم کرتی ہوں محبت کھو گئ میری

Mrwa_11
 

" عمر بَعد دیکھا تھا اُن حَسِین آنکھوں کو ..
دیکھنے کے لائق تو آج میری حالت تھی

Mrwa_11
 

مرے آشنا بھی عجیب تھے نہ رفیق تھے نہ رقیب تھے
مجھے جاں سے درد عزیز تھا انہیں فکر چارہ گری رہی

Mrwa_11
 

" یاد رکھ دل ہے، اگر ٹوٹ گیا، ٹوٹ گیا
گھر نہیں پھر سے جو تعمیر بھی ہو سکتا ہے "

Mrwa_11
 

" اِنہیں گلہ تھا کہ میں نے اِنہیں چاھا نھیں
یہ اب جو میری توجہ سے خوف کھاتے ہیں"۔۔۔۔

Mrwa_11
 

" گزرے دنوں میں جو کبھی گونجے تھے قہقہے
اب اپنے اختیار میں وہ بھی نہیں رہے"

Mrwa_11
 

■"منا رہا ہوں ترے بعد ____برسیاں اپنی
کہ جی لیا تھا ترے ساتھ جتنا جینا تھا■

Mrwa_11
 

ایسے بے مہر ہیں پہلے تجھے ڈھونڈیں ہر سُو
اور پاتے ہی تجھے پھر سے گنوانے لگ جائیں

Mrwa_11
 

ان کے قدموں میں گر جائیں مر جائیں ہم
اس طرح اپنی مٹی ٹھکانے لگے
ان سے اک پل میں کیسے بچھڑ جائیں ہم
جن سے ملنے میں شاید زمانے لگے

Mrwa_11
 

وہ میری آنکھ کی ٹھنڈک ، سکون ، بینائی
نظر نہ آ ئے .... تو دنیا اندھیر هوتی ھے

Mrwa_11
 

موت سے قبل یہ احساس سُکوں دے گا مجھے
تیرا دیکھا ہوا میں ہوں, میرا دیکھا ہوا تُو
آنکھ کُھلتے ہی مرے ہاتھ سے چِھن جاتا ہے
حالتِ نیند میں اِک خواب سے مانگا ہوا تُو

Mrwa_11
 

ہار جاتا ھے وہ جب میری دلیلوں کے سبب
کوئی تہمت مرے کردار پہ رکھ دیتا ھے