Damadam.pk
Mrwa_11's posts | Damadam

Mrwa_11's posts:

Mrwa_11
 

کوفہ والوں کو بتاتے نہیں دل کی حالت
جیسے لاہور میں رستہ نہیں پوچھا جاتا

Mrwa_11
 

ضبطِ غمِ اُلفت پر نازاں ہوں بہت لیکن
جب یاد تیری آئی ، والّلہ بہت آئی ..

Mrwa_11
 

وہ شخص نہ بولے تو مجھے لگتا ہے ایسے
جیسے کوئی برسوں کی کمائی نہیں دیتا

Mrwa_11
 

اس کو پانا تو مقدر کی لکیروں میں نہیں
اس کو کھونا بھی کریں کیسے گوارا محسن

Mrwa_11
 

وہ تھا جب پاس تو جینے کو دل کرتا تھا
اب تو پل بھر بھی نہیں ھوتا گزارا محسن .

Mrwa_11
 

باقی جو کچھ ہے مجھے سخت سزا لگتا ہے
میری آنکھوں کو وہی شخص بھلا لگتا ہے
لمحہ لمحہ مجھے یاد آتے ہوئے شخص! بتا!
میں تجھے بھول سکوں گا؟ تجھے کیا لگتا ہے؟

Mrwa_11
 

ہم اس امید سے ہیں محوِ سفر صدیوں سے
کہ راستے میں تیرا گھر کبھی تو آئے گا...!

Mrwa_11
 

وہ جو تیری باتیں زمین تھیں، بڑے ولولے سے سنی گئی
وہ جومیرے خواب تھے آسمان،سبھی قہقہوں کی نظر ہوئے

Mrwa_11
 

کوئی خوشبو نہیں رُکتی،کوئ جھونکا نہیں آتا
تری دہلیز سے مجھ تک ، کوئ رستہ نہیں آتا ۔
یہ میری تشنگی مجھ کو تمہارے در پہ لے آئی
وگرنہ پاس چل کر تو ، کبھی دریا نہیں آتا ۔
کوئی تتلی کوئی جُگنو ہمیشہ ساتھ لاتا ہے
گلاب آثار رستوں سے کوئی تنہا نہیں آتا ۔
مری پلکیں مری آنکھیں، یہ میرے عارض و گیسو
نظر ان خال و خد میں کیا ، کوئی اپنا نہیں آتا۔
جو اُس کے دل کو چھو جائے یا اس کی آنکھ بھر آئے
مرے لفظوں کوئی جادو، تمہیں ایسا نہیں آتا۔
وہ جس کی چاندنی دل میں اجالا بن کے اتری ہے
نظر اس بھیڑ میں ہم کو وہی چہرہ نہیں آتا۔

Mrwa_11
 

میں اسکو دیکھتا رہتا تھا حیرتوں سے فراز
یہ زندگی سے تعارف کی ابتدا تھی مری

Mrwa_11
 

"_تجھے ان دوغلے چہروں میں یاد آئے گا
کہ اک شخص ملا تھا بہت کھرا تجھ سے_".

Mrwa_11
 

کہنے لگے وہ مجھ سے کہ تم بدتمیز ہو
میں نے کہا حضور، نہایت بھی بولیے

Mrwa_11
 

وہ شخص آخری سچ تھا،، میری کہانی کا
پھر اس کے بعد کا قصہ، فقط کہانی ہے

Mrwa_11
 

خدوخال کی دھجیاں اڑا دیتا ہے 🥀
ہاے، یہ ہجر مذاق تھوڑی ہے

Mrwa_11
 

وہ شخص اب مرے احباب میں نہیں شامل
مری شکایتیں اس شخص سے کرے نہ کوئی
تعلقات کو بس اس مقام تک رکھنا
کسی کو چھوڑنا پڑ جائے تو مرے نہ کوئی

Mrwa_11
 

رونے سے تو ، بچھڑے ھُوئے ساتھی نہیں ملتے
مانا کہ ، یہی شیوۂ یعقوب رھا ھے....!

Mrwa_11
 

اس نے ھنس کے دیکھا تو ، مسکرا دیے ھم بھی
ذات سے نکلنے میں دیر کتنی لگتی ھے _

Mrwa_11
 

هر گھڑی هے حادثوں کا نیا هی اک سلسلہ
لڑکھڑاتی خواهشوں کا کاروبار هے زندگی

Mrwa_11
 

ہم نے اُسے بھی کھو دیا ہے جو ضروری تھا
بڑے بے درد ٹھہرے ہیں اپنے معاملے میں ہم..

Mrwa_11
 

کچھ عادتیں ہیں میری جو چھوٹتی نہیں،
شمار تیرا بھی متاعِ جاں ان ہی میں ہے...