اب تو جس طور بھی گُزر جائے
کوئی اِصرار زندگی سے نہیں
اس کے غم میں کیا سبھی کو معاف
کوئی شکوہ بھی اب کسی سے نہیں۔
اُس موڑ پہ دونوں نے بڑے بَین کیے تھے,,
جس جا سے تری راہ الگ ہونے لگی تھی!!
اے چھوڑے ہوئے شخص مجھے دُکھ ہے کہ تجھ سا
کم ظرف میرے نام سے منسوب رہا ہے...
اے بادِ ستم خِیز تری خیر کہ تُو نے
پنچھی وہ اُڑائے هیں ___ جو اُڑنے کے نہیں تھے
بددعا دینا نہیں ٹھیک______مگر میں چاہتا ہوں
جس طرح میں نے گزاری زندگی ,وہ گزارے یونہی
تمہیں بتا دوں گاؤں کا نام لیکن
تمہارے شہر کی بسیں وہاں نہیں جاتیں
کوئی تم سا نہ دیکھا ، یوں تو دیکھا ہم نے دنیا میں
بہت جادو نظر والے ، بہت جادو اثر والے
شاعری کیجئے تو کمال کیجئے🥀
ایک شعر ہمارے بهی نام کیجئے❤
خوشبوؤں کے نزول جیسا تھا
وہ جو اِک شخص پھول جیسا تھا
ھم زمانے کو لے کے کیا کر تے
اس کے قدموں کی دھول جیسا تھا
اُس کو پانا تو یُوں بھی مشکل تھا
آپ اپنے حصول جیسا تھا
منفرد ھم بھی تھے انا کی طرح
وہ بھی اپنے اصول جیسا تھا
تو اب ایسی اذیت میں مجھے یاد نہ آ
اپنے ہونے کی مصیبت ہی بڑی ہے مجھ پر۔۔۔
خدا کرے تمھارا بھی کوئی یوسف ہو
خدا کرے تمھیں اس کی قمیض تک نا ملے
ثبوت ہے یہ محبت کی سادہ لوحی کا
جب اس نے وعدہ کیا ہم نے اعتبار کیا
رنگ و بو کے نشے سے مخمور ہیں آنکھیں۔۔۔
اوڑھ کے تیرے عشق کو خواب نکھرنے لگے۔۔
" نہ تیرا ہجر گوارا نہ یه گوارا مجھ کو
کہ ؛ میں کسی اور کی نسبت سے پُکارا جاؤں ۔ "
میرے ابرِ گریزاں رب تجھے شادابیاں بخشے
تجھے سرسبز دیکھوں تو بھلا دوں آبلے اپنے
دیکھوں تو ہے نگاہ میں دنیا کے ہفت رنگ
سوچوں تو کوئی سامنے تیرے سوا نہیں
اس عہدِ سوگوار میں ہم ایسے خوش مزاج
ہنستے ہیں تا کہ لوگ خدا پر یقین رکھیں....
فی الحال مجھے صرف دلاسوں کی کمی ہے
کچھ روز مجھے صبر کی تلقین کیا کر
دانش نقوی
سیکھ رہا ہوں میں بھی انسانوں کو پڑھنے کا ہنر 💯
❤سنا ہے کتابوں سے زیادہ چہروں پہ لکھا ہوتا ہے
چلا میں روٹھ کر آواز تک نہ دی اس نے
میں دل میں چیخ
کر کہتا رہا پکار مجھے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain