*روزہ رکھ کر بچے کو دودھ پلانا* سوال: کیا عورت روزہ رکھ کر بچے کو دودھ پلا سکتی ہے؟ بچہ ابھی سال کا نہیں ہوا ہے۔ جواب: روزے کی حالت میں عورت کا بچے کو دودھ پلانادرست ہے، اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا؛ کیوں کہ دودھ پلانے کی صورت میں کوئی چیز انسانی جسم میں داخل نہیں ہورہی ؛ لہذا روزے کی حالت میں عورت بچے کو دودھ پلاسکتی ہے۔ البتہ اگر کسی بچے کو دودھ پلانا کسی عورت کی ذمہ داری ہو، اور روزہ رکھنے کی صورت میں بچے کو نقصان کے لاحق ہونے کا غالب گمان ہو، اور بچے کے لیے کوئی متبادل انتظام بھی موجود نہ ہو تو ایسی صورت میں عورت کے لیے روزہ نہ رکھنے کی گنجائش ہوگی، اور بعد میں قضا لازم ہوگی۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
*✍🏻 آپ کی خوشی، آپ کے ہاتھ میں ہے🤝🏻* ☘️ *✍🏻جو انسان اپنے آپ میں خوش رہنا شروع کر دیتا ہے پھر وہ دوسروں سے خوشی ملنے کی امیدیں نہیں باندھتا۔۔۔* ☘️ *اور جہاں آپ امیدیں باندھنا بند کر دیتے ہیں وہیں سے آپ اپنے آپ کو تکلیف سے بچانے کا پہلا قدم اٹھاتے ہیں۔۔۔* ☘️ *آپ کو حقیقی خوشی وہی انسان دے سکتا ہے جو آپ کو مکمل طور پر جانتا ہو، آپ کے اندر کو پہچانتا ہو، آپ کی خواہشات، آپ کے خواب، آپ کی حسرتوں سے آشنا ہو، آپ کے ساتھ ہر پل رہتا ہو۔۔۔* ☘️ *ایسا انسان آپ کو دنیا کے کسی کونے میں نہی ملے گا سوائے آپ کے گھر کے آئینے میں۔۔۔* ☘️ *کیونکہ کوئی بھی دوسرا انسان آپ کو چاہے جتنا مرضی جان لے مگر پھر بھی آپ کی ذات کے بہت سارے پہلوؤں سے نا آشنا ہی رہتا ہے. وہ پہلو جو صرف اور صرف آپ جانتے ہوں۔۔۔* ☘️