*درس حدیث شریف* وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ تعالٰی عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَأَنْ أَقُولَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْس . رَوَاهُ مُسلم ترجمہ : حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ بات کہ میں سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ کہوں ، مجھے ان تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے ۔ مشکوٰۃ المصابيح حديث نمبر 2295 صحيح مسلم حدیث نمبر 6847
*درس قرآن کریم* سورۃ الأنعام 121 وَ لَا تَاۡکُلُوۡا مِمَّا لَمۡ یُذۡکَرِ اسۡمُ اللّٰہِ عَلَیۡہِ وَ اِنَّہٗ لَفِسۡقٌ ؕ وَ اِنَّ الشَّیٰطِیۡنَ لَیُوۡحُوۡنَ اِلٰۤی اَوۡلِیٰٓئِہِمۡ لِیُجَادِلُوۡکُمۡ ۚ وَ اِنۡ اَطَعۡتُمُوۡھُمۡ اِنَّکُمۡ لَمُشۡرِکُوۡنَ. ترجمہ : اور تم اس ( جانور کے گوشت ) سے نہ کھایا کرو جس پر ( ذبح کے وقت ) ﷲ کا نام نہ لیا گیا ہو اور بیشک وہ ( گوشت کھانا ) گناہ ہے ، اور بیشک شیاطین اپنے دوستوں کے دلوں میں ( وسوسے ) ڈالتے رہتے ہیں تاکہ وہ تم سے جھگڑا کریں اور اگر تم ان کے کہنے پر چل پڑے ( تو ) تم بھی مشرک ہو جاؤ گے.
*درس حدیث شریف* وَعَنْ ابِیْ سعیدٍ رَضِيَ اللَّهُ تعالیٰ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا رَأَيْتُمُ الْجَنَازَةَ فَقُومُوا فَمَنْ تَبِعَهَا فَلَا يَقْعُدْ حَتَّى تُوضَعَ» ترجمہ : حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جب تم جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ ، اور جو شخص اس کے ساتھ جائے تو وہ اس وقت تک نہ بیٹھے حتیٰ کہ اسے رکھ دیا جائے ۔‘‘ مشکوٰۃ المصابيح حديث نمبر 1648 صحيح بخاری حدیث نمبر 1310 صحيح مسلم حدیث نمبر 2221
*درس قرآن کریم* سورۃ الأنعام 120 وَ ذَرُوۡا ظَاھِرَ الۡاِثۡمِ وَ بَاطِنَہٗ ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ یَکۡسِبُوۡنَ الۡاِثۡمَ سَیُجۡزَوۡنَ بِمَا کَانُوۡا یَقۡتَرِفُوۡنَ. ترجمہ : اور تم ظاہری اور باطنی ( یعنی آشکار و پنہاں دونوں قسم کے ) گناہ چھوڑ دو ۔ بیشک جو لوگ گناہ کما رہے ہیں انہیں عنقریب سزا دی جائے گی ان ( اَعمالِ بد ) کے باعث جن کا وہ ارتکاب کرتے تھے.
*درس حدیث شریف* عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ تعالیٰ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَطْعِمُوا الْجَائِعَ وَعُودُوا الْمَرِيض وفُكُّوا العَانِيَ» . رَوَاهُ البُخَارِيّ ترجمہ : حضرت ابوموسی ٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ بھوکے کو کھانا کھلاؤ ، مریض کی عیادت کرو اور قیدی کو رہائی دلاؤ ۔‘‘ مشکوٰۃ المصابيح حديث نمبر 1523 صحيح بخاری حدیث نمبر 5649
*درس قرآن کریم* سورۃ الأنعام 119 تفسیر ضیاء القرآن جو چیزیں حرام تھیں ان کے متعلق اللہ تعالیٰ نے آگاہ فرما دیا اب یہ کتنی جہالت اور حماقت ہے کہ جس چیز کو اللہ تعالیٰ نے حرام نہیں کیا اسے حرام سمجھا جاۓ. اس آیت میں وہ لوگ غور کریں جو اس ذبیحہ کو حرام کہتے ہیں جسے اللہ کا نام لے کر ذبح کیا جاتا ہے اور اس وقت کسی غیر کا نام نہیں لیا جاتا اور اس سے مقصد محض کسی بزرگ کو ایصال ثواب ہوتا ہے وہ غور کریں کہیں وہ تو اس آیت کے مصداق نہیں..؟
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain