*درس حدیث شریف*
وَعَن أبي هريرةَ رَضِيَ اللَّهُ تعالیٰ عَنْهُ قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مُضْطَجِعًا عَلَى بَطْنِهِ فَقَالَ: «إِنَّ هَذِهِ ضِجْعَةٌ لَا يُحِبُّهَا اللَّهُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ
ترجمہ :
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو مسجد میں پیٹ کے بل لیٹے ہوئے دیکھا تو فرمایا :’’ اس طرح لیٹنے کو اللہ پسند نہیں فرماتا ۔‘‘
مشکوٰۃ المصابيح حديث نمبر 4718
ترمذی حدیث نمبر 2768
ماں باپ جب آخرت کی تیاری کر لیتے ھیں تو ان کی ہر آس اللّه کے بعد اولاد سے جڑ جاتی ہے
توبہ کرنے کے لئے کسی معجزے کا انتظار نہ کیا کریں۔۔بلکہ ہر وقت اللہ کی بارگاہ میں معافی مانگا کریں۔۔۔اس سے پہلے کہ ہماری آنکھیں اور زبان بند ہو جائے۔۔۔*
*سلامت رہئے،خوش رہئے۔۔۔
*آپ کی شخصیت کم از کم اتنی قابل اعتماد اور پُر خلوص تو ہو کہ کوئی بھی آپ کے سامنے اپنے دکھ درد اور پریشانیاں اس اطمینان کے ساتھ بانٹ سکے کہ حل ملے نہ ملے آنسو بہانے کے لیے کندھا اور دلاسہ بھرے میٹھے الفاظ تو ضرور مل سکیں۔*
💕زندگی میں کچھ چیزیں ہمیں اس لئے بھی نہیں مل پاتی کیونکہ اللّه پا ک نے ہمارے لئے اس سے کہیں زیادہ بہتر چیز منتخب کر رکھی هوتی ہے
جب دل ٹوٹ جائے تو اٹھا کر اسی مصور کے پاس لے جائو کيونکہ اس سے بہتر توکوئی جان ہی نہيں سکتا، کہ کون سا رنگ کہاں بھرنا ہے،
اور کس دھاگے سے کہاں پيوند لگا نا ہے.....!!!
بعض اوقات انسان چلتا پھرتا،ہنستا کھیلتا اچانک کسی کے دل میں مر جاتا ھے موت کا یہ روپ ظاہری موت سے زیادہ دردناک اور بھیانک ہوتا ہے....!!!
وقت روئی کے گالوں کی مانند ہے۔ عقل و حکمت کے چرخے میں کات کر اس سے قیمتی پارچہ جات بنا لو، ورنہ جہالت کی آندھیاں اسے دور اٹھا پھینکیں گی....!!!!
کبھی کبھی بہت سی باتیں جو ہم سنجیدگی سے نہیں کر پاتے مذاق ہی مذاق میں لپیٹ کر بہت آرام سے کرجاتے ہیں....!!!
کسی کے آنسو کو زمین پر گرنے سے پہلے اپنے دامن میں جذب کرلو،یہی انسانیت کی معراج ہے....!!!
*(1) ... سورةُالمُلک
عذابِ قَبر سے نَجات ہے۔
*(2) ... سُورہ ٕ یٰس
مغفِرَت ہے۔
*(3) ... سُورَةُالوَاقِعَہ
فاقے سے امان ہے۔
*(4) ... سُورَةُالدُّخان
صُبح اِس حال میں اُٹھے کہ ستَّرہزار فِرِشتے اس کے لیٸے اِستغفار کرتے ہوں۔
*🔖👈 حدیث شریفــ میں ہےکہ : فِكْرَةُ سَاعَةٍ خَيْرٌ مِنْ عِبَادَةِ سِتِّينَ سَنَةً* (آخرت کے معاملے میں) گھڑی بھر غوروفکر کرنا *60* سال کی عبادت سے بہتر ھے۔
*📘(الجامع الصغیر للسیوطی، الحدیث 5897، ص 365، دارالکتب العلمیة بیروت)*
*نبی کریم ﷺ نے حضرات حسنین کریمین رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے بارے میں فرمایا
*"وہ دونوں دنیا میں میرے دو پھول ہیں" ۔*
*📙(صحیح البخاری، باب مناقب الحسن و الحسین، رقم3753)*
*فرمان مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم
*"روزے رکھو تَندُرُست ہو جاؤ گے۔"*
📗 *(معجم اوسط 6/146 حدیث 8312)
رحمتِ الٰہی سے ہرگز مایوس نہ ہوں۔کیونکہ وہ اپنے بندوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتا۔بس سب کچھ اسکے حوالے کردیں پھر وہ آپ کیلیے بہتر سے بہترین کردے گا۔
*مومن کا دوسرے مومن سے تعلق!*
🔹 *آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک مومن دوسرے مومن کے ساتھ ایک عمارت کے حکم میں ہے کہ ایک کو دوسرے سے قوت پہنچتی ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں کے اندر کیا۔*🔹
📗«صحیح بخاری -2446»
*زندگی وہاں سے شروع ہوتی ہے جہاں ہم سوچتے ہیں ڪہ اب غم زندگی ڪا حصہ ہے
_*اور زندگی وہاں ختم ہوتی ہے جہاں ہم سوچتے ہیں ڪہ اب ان غموں ڪے ساتھ ہی جینا ہے_
_*اور آخر میں ہم زندگی تب جیتے ہیں جب یہ جان جاتے ہیں ڪہ اللّٰہ ڪے سوا ڪوئی اپنا نہیں اور پھر ڪوئی ہمارا بُرا چاہے یا ہمیں بُرا سمجھے فرق نہیں پڑتا ہے...!!!!
*ارشاد حضرت سیدنا سلیمان بن داود علیه السلام
⚠️ *جھگڑے سے بچو!* ⚠️
*👈 کیونکہ اس میں کوئی فائدہ نہیں بلکہ یہ بھائیوں کے درمیان دشمنی کو بھڑکاتا ہے۔*
*📙(تاریخ مدینہ دمشق ، 22/286)*
60 سال کی عبادت سے بہتر کی وضاحت*
*مُفَسِّرِ شہیر حکیمُ الْاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنَّان چوتھی حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : یعنی اگر کوئی شخص ساٹھ سال عبادت کرے مگر زیادہ باتیں بھی کرے، اچّھی بُری بات میں تمیز نہ کرے اِس سے یہ بہتر ہے کہ تھوڑی دیر خاموش رہے کیونکہ خاموشی میں فکر بھی ہوئی، اِصلاحِ نَفْس ، مَعارِف و حقائق میں اِستِغراق بھی ، ذِکر خفی کے سَمُندر میں غوطہ لگانا بھی، مراقبہ بھی۔* 📘 (مراٰۃالمناجیح ج۶ص۳۶۱ مختصرا)
*خاموشی کی فضیلت پر چار فرامِینِ مصطَفٰے*
*{1}* *مَنْ صَمَتَ نَجَا* یعنی *جو چپ رہا اُس نے نَجات پائی۔*
*📘 (تِرمِذی ج۴ ص۲۲۵ حدیث ۲۵۰۹) *
*{2}* *اَلصَّمْتُ سَیِّدُ الْاَخْلاَق خاموشی اَخلاق کی سردار ہے۔*
*📗 (اَلْفِردَوس بمأثور الْخطّاب ج۲ص۴۱۷حدیث۳۸۵۰)*
*{3}* *اَلصَّمْتُ اَرْفَعُ الْعِبَادَۃِ* *خاموشی اعلیٰ درجے کی عبادت ہے۔*
*📙 (اَیضاً حدیث۳۸۴۹)*
*{4} آدَمی کا خاموشی پر قائم رہنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔*
*📗 (شُعَبُ الْاِیمان ج۴ ص۲۴۵ حدیث ۵۳ ۴۹ )*
*60 سال کی عبادت سے بہتر کی وضاحت*
جاری
لوگوں کے منہ میں جو آتا ہے وہ بول دیتے ہیں مگر کس بات کو ذہن میں جگہ دینی ہے اور کس بات کو جگہ نہیں دینی ہے یعنی کس بات کو اگنور کرنا ہے یہ انسان کو خود طے کرنا چاہیے....!!!!
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain