زندگی میں تمہی میسر ہو تب مجھے زندگی میسر ہو اپنے قاتل کا نام بتلادوں گر مجھےمنصفی میسر ہو مژدۀ جاں فزا سناؤ جو پھر مجھے تازگی میسر ہو تم مجھے احترام پہلے دو بعد اذاں عاشقی میسر ہو منتظرہیں صنم کدے میں خدا جانے کب بندگی میسر ہو۔۔۔! اسکی آنکھوں سے گھر کو اُجیالے جس کو یہ روشنی میسر ہو خود حوالے کروں متاع وفا عشق میں رہزنی میسر ہو
تم اپنے رب پر اندھا یقین رکھو... وہ تمہارا یقین نہیں توڑے گا... تمہاری دعائیں قبول ہونگی... .تمہیں سکون دے دیا جائے گا. ..تمہارے آنسو چن لیے جائیں گے. ..بس تم سوچو گے ہی تو وہ تمہیں نواز دے گا... .معجزہ ہو گا تمہاری آنکھوں کے سامنے بہت جلد ہوگا. انشاءاللّٰہ 🤲🏻❤️🥰