Damadam.pk
Muhammad_waseem22's posts | Damadam

Muhammad_waseem22's posts:

Muhammad_waseem22
 

آپ کی نعتیں میں لکھ لکھ کر سناؤں آپ کو
کس طرح راضی کروں کیسے مناؤں آپ کو
آپ کو راضی نہ کر پایا تو مر جاؤں گا میں
چھوٹی چھوٹی کرچیاں بنکر بکھر جاؤں گا میں
واسطہ دوں آپ کو میں آپ کے حسنین کا
یار غار ثور کا صدیق کونین کا
آپ تو دشمن کے حق میں بھی دعا کرتے رہے
بے وفا لوگوں سے بھی ہر دم وفا کرتے رہے
آپ تو رحمت ہی رحمت ہیں جہانوں کے لیے
میرے جیسے بے عمل اور بےٹھکانوں کے لیے
آپ کا ہے روٹھنا ارض و سماں کا روٹھنا
عرش کا سارے جہانوں کے خدا کا روٹھنا
آپ کی نظروں سے جو گرتا ہے مر جاتا ہے وہ
راکھ بنکر اپنے قدموں میں بکھر جاتا ہے وہ
اس طرح تو آ دمی خود آدمی رہتا نہیں
صاحب ایمان کیا انسان بھی رہتا نہیں
کیسے کیسے دشمنوں پر رحم کھایا آپ نے
آگ سے کتنے ہی لوگوں کو بچایا آپ نے

Pakistani Celebs image
M  : Pak celebs - 
Muhammad_waseem22
 

وہ مجھ کو دیکھ جاتا ہے
کبھی رستے میں رک کے ہی
کبھی چھت پہ کھڑا ہو کر
وہ مجھ کو دیکھ جاتا ہے
کبھی پیچھے کو مڑ کے بھی
کبھی آواز دیتا ہے
وہ رستے میں کسی کو بھی
وہ اب بھی یاد کرتا ہے وہ مجھ کو دیکھ جاتا ہے
وہ رونا ہی نہیں چاہتا
مگر وہ جب بھی ہستا ہے
وہ آنسو تھک ہی جاتے ہیں
وہ نیچے گر ہی پڑتے ہیں
وہ کب تک جھیل پائے گا
وہ مجھ کو دیکھ جاتا ہے
کبھی کھڑکی کے کونے سے
کبھی کپڑے سکھاتا ہے
وہ چھت کے سامنے آ کر
وہ مجھ کو دیکھ جاتا ہے

Pakistani Celebs image
M  : Sindh selebs - 
Muhammad_waseem22
 

دل جو لگانا ہے تو فسانے کی بات کر،
اپنی سنا،نہ ہم سے زمانے کی بات کر۔
وہ چل دیا سمیٹ کے خوابوں کا قافلہ
آنکھوں سے اب غبار ہٹانے کی بات کر
کر چور دل کے شیشے کو تہمت کی ضرب سے،
پتھر بدست اب تو نشانے کی بات کر،
ہر دم نئے چراغ جلا کر چراغ سے،
تیرہ شبی میں غم کو بھلانے کی بات کر۔
ریشم حدودِ عقل سے باہر نکل کے دیکھ،
راہِ وفا میں دنیا لٹانے کی بات کر۔

Muhammad_waseem22
 

ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﻏﺰﻝ ﮨﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﮨﻮﻧﭧ ﮨﯿﮟ ﮔﻼﺏ
ﺳﺎﺭﮮ ﺟﮩﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﻮﺍﺏ
ﺯﻟﻔﯿﮟ ﮐﮭﻠﯿﮟ ﺟﻮ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﺑﮑﮭﺮ ﮔﺌﯽ
ﻣﮩﮑﯽ ﻓﻀﺎ،ﺑﮩﺎﺭ ﮐﯽ ﻗﺴﻤﺖ ﺳﻨﻮﺭ ﮔﺌﯽ
ﺁﭖ ﺁﺋﮯ ﯾﺎ، ﺯﻣﯿﻦ ﭘﮧ ﺍﺗﺮﺍ ﮨﮯ ﻣﺎﮨﺘﺎﺏ
ﺳﺎﺭﮮ ﺟﮩﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﻮﺍﺏ
ﮔﻠﺸﻦ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﻮﻝ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺁﺗﮯ ﮨﯽ ﮐﮭﻞ ﮔﺌﮯ
ﮐﺘﻨﮯ ﺣﺴﯿﮟ ﺭﻧﮓ ﻧﻈﺎﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﻣﻞ ﮔﺌﮯ
ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮨﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺁﺝ ﻧﺌﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﺧﻮﺍﺏ
ﺳﺎﺭﮮ ﺟﮩﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﻮﺍﺏ🌺

Muhammad_waseem22
 

نقص کیسا یہ میری ذات کے اندر نکلا
میں نے جس ہاتھ کو چوما وہی خنجر نکلا
رنج کس کو؟کہ میری تشنگی نے جان ہے لی
ہاۓ افسوس!کہ تو محو سمندر نکلا
میری قسمت میں خرابوں کے سوا کچھ بھی نہیں
میں نے جس شخص کو چاہا تھا،ستمگر نکلا
میرے اجداد نے چھوڑے کئ ایکڑ لیکن
میرے حصے میں جو آیا وہی بنجر نکلا
تو تو کہتا تھا تیرے چاہنے والے ہیں بہت
وقت پڑنے پہ میرا نام ہی کیونکر نکلا
وہ خریدار تھا خوشبو کا،میرا کیا بنتا
مشک نکلا نہ میری ذات سے عنبر نکلا
لوگ پرواز پہ پروز کیے جاتے ہیں
باز نکلا نہ کوئی تجھ سا قلندر نکلا
تجھ کو افسوس!؟میرے قتل کا اے جانِ صدیق
سب سے پہلے تو تیرے ہاتھ سے پتھر نکلا

Muhammad_waseem22
 

*💕ایک بزرگ* سے
کسی نے *پوچھا انسان*
کا *سکون کہاں چھپا*
ہوا ہے
بزرگ
نے *جواب دیا
غفلت* ہو جائے تو
سجدے *میں اور
گناہ* ہو
*جائے تو توبہ* میں💕

Digital Art image
M  : Digital art - 
Digital Art image
M  🔥 : Digital art - 
Muhammad_waseem22
 

اپنی خبر کہاں بس بے خیالی ہے
دل کی بات اب زباں پہ آنےوالی ہے
کس سے کرو گے تقاضہ نارسائی کا
ہمارا گھر تو اک مدت سے خالی ہے
پھول سجاکر کانٹوں سےچھیل ڈالا
ابتداء کمال تھی انتہابھی نرالی ہے
کس تعلق کا کرتے ہو ارادہ پھر سے
عمر تو تیرے انتظار میں بیتالی ہے
کرتےشکایت تو بھول جاتے ہر ستم
تیری چپ نے ہر امید جلا ڈالی ہے
وعدہ کیا تھا عمربھر کی رفاقت کا
سفر خوشبو کا تھا پر گھٹا کالی ہے
بانٹ کے خوشیاں دیکھ لو پلٹ کر
دہلیزپہ تیرے جھولی اک سوالی ہے
کون اتارے گا کشتی کو ساحل پر
سمندر میں آج طغیانی آنے والی ہے
ہم ٹھہرے قحط زدہ گھر کے باسی
تیری نگری میں ہر طرف ہریالی ہے
مر جائیں تو لحد میں اتار دینا آ کر
شب غم نےجان عذاب میں ڈالی ہے

Muhammad_waseem22
 

آپ کو دیکھ کر دیکھتا رہ گیا
کیا کہوں، اور کہنے کو کیا رہ گیا
ان کی آنکھوں سے کیسے چھلکنے لگا
میرے ہونٹوں پہ جو ماجرا رہ گیا
ایسے بچھڑے سبھی رات کے موڑ پر
آخری ہمسفر راستہ رہ گیا
سوچ کر آؤ کوئے تمنا ھے یہ
جان_ من جو یہاں رہ گیا ، رہ گیا.
آپ کو دیکھ کر دیکھتا رہ گیا
کیا کہوں، اور کہنے کو کیا رہ گیا
آتے آتے میرا نام سا رہ گیا
اس کے ہونٹوں پہ کچھ کانپتا رہ گیا
جھوٹ والے کہیں سے کہیں بڑھ گئے
اور میں تھا کہ سچ بولتا رہ گیا
وہ میرے سامنے ہی گیا اور میں
راستے کی طرح دیکھتا رہ گیا
آندھیوں کے ارادے تو اچھے نہ تھے
یہ دیا کیسے جلتا ہوا رہ گیا

Life Advice image
M  : Best lines 🌹🌹 - 
Muhammad_waseem22
 

رنگ بھی بدلے گا، چہرے پہ ملال آئے گا
اس کو جب میری وفاؤں کا خیال آئے گا
ڈوب ہی جاتا ہے ہر شام کو تپتا سورج
سنگ باری پہ تیری بھی تو زوال آئے گا
اے میری جان اسے دیدہء حیرت سے نہ دیکھ
خون وہ میرا ہے اس میں تو ابال آئے گا
تم کو معلوم نہیں، مجھکو یقیں ہے لیکن
خود وہ ڈوبا بھی اگر، مجھ کو اچھال آئے گا
آرزو خلق کی مخلوق کرے گی جب جب
خالقِ کُل کو تو ظاہر ہے جلال آئے گا

Muhammad_waseem22
 

سب لوگ اپنی طرح سے بکھرے ہوئے ملے
حالات اور وقت کے مارے ہوئے ملے
اب لوگ کس طرح نئی منزل کو پائیں گے
رہبر تمام جو ملے، بھٹکے ہوئے ملے
کب چاہ کر منانے کوئی آئے گا ہمیں
سب ارد گرد لوگ ہی روٹھے ہوئے ملے
دنیا کی ریت دیکھو کٹھن وقت میں ہمیں
اپنے رفیق ہی ہمیں بدلے ہوئے ملے
بچنے کی آرزو میں جو میں نے تھاما ہاتھ
سارے جو غوطہ خور تھے ڈوبے ہوئے ملے
سچائی لب پہ آئی تو یہ حال ہو گیا
حق گو تمام جال میں جکڑے ہوئے ملے
سب کچھ جلا کچھ اس طرح کہ کچھ نہیں بچا
اپنے بدن کی راکھ ملی، دل جلے ملے
اک سخت جاں کو چاہیں گے سوچا تھا آرزو
پر ہم کو تو جتنے دل ملے، ٹوٹے ہوئے ملے۔

Romantic Poetry image
M  🔥 : 🌹True love 🌹 - 
Muhammad_waseem22
 

رنجش ہی سہی دل ہی دُکھانے کے لئے آ
آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لئے آ
کچھ تو مرے پندارِ محبت کا بھرم رکھ
تُو بھی تَو کبھی مجھ کو منانے کے لئے آ
پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تَو
رسم و رہِ دنیا ہی نبھانے کیلئے آ
کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہم
تُو مجھ سے خفا ہے تَو زمانے کے لئے آ
اک عمر سے ہوں لذتِ گریہ سے بھی محروم
اے راحتِ جاں مجھ کو رلانے کے لئے آ
اب تک دلِ خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیں
یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لئے آ
درد آشوب

Muhammad_waseem22
 

تم نے کیسا یہ رابطہ رکھا
نہ ملے ہو نہ فاصلہ رکھا
نہیں چاہا کسی کو تیرے سوا
تو نے ہم کو بھی پارسا رکھا
پھول کھلتے ہی کھل گئیں آنکھیں
کس نے خوشبو میں سانحہ رکھا
تو نہ رسوا ہو اس لیے ہم نے
اپنی چاہت پہ دائرہ رکھا
جھوٹ بولا تو عمر بھر بولا
تم نے اس میں بھی ضابطہ رکھا
کوئی دیکھے یہ سادگی اپنی
پھول یادوں کا اک سجا رکھا

Romantic Poetry image
M  🔥 : 🌹🌹🌹 Love🌹🌹🌹 - 
Muhammad_waseem22
 

"میرے پاس آ ، پھر نظر ملا ،
میرا ہاتھ تھام ، ساقیا ،
مجھے روک لے ، مجھے گلے لگا
میرے ساتھ چل ، میرے ساقیا ،
تجھے کیا خبر میری زیست زر
ھے سر بسر نیلام پر
میں ابھی بکا نہیں، تو خرید لے
میرے ہمنشیں میرے ساقیا
کبھی یوں بھی ہو کہ میں کہوں
نہیں لگتا دل اب تیرے بن
کبھی یوں بھی کہ تو کہے ھے مجھے یقین میرے ساقیا ،
تو سمجھ زرا میری بے دلی
میری بے خودی ، میری سادگی
میں کہیں ملوں تو مجھے آواز دے
میں ہوں گمشدہ میرے ساقیا
میری آرزو
، تیرے روبرو کروں حال دل بھی بیان کروں
میری جستجو کہ تمہیں دیکھا سکوں
اپنا دل میرے ساقیا