Damadam.pk
Muhammad_waseem22's posts | Damadam

Muhammad_waseem22's posts:

Muhammad_waseem22
 

میرے حصے میں تُو پہلے ہی بَٹا آیا ہے
اتنے تھوڑے سے میسر پہ کفایت کیسی
میری تصویر میں رہنے دو یہی ویرانی
مجھ سیاہ بخت پہ رنگوں کی عنایت
کیسی
تم نے بے کار تکلف ہی کیا کہنے کا __
ورنہ نفرت تو ہےنفرت ہی ، نہایت کیسی؟

Life Advice image
M  🔥 : Best lines🌹 - 
Muhammad_waseem22
 

اپنا نعرہ بھی اناالحق ھے ، مگر فرق یہ ھے
ھم وھی بات با اندازِ دگر کہتے ھیں
شیخ نے جس کو دیا نامئہ اعمال کا نام
ھم گنہگار اسے دامنِ تر کہتے ھیں
طاق پر جس کے کبھی ایک دیا تک نہ جلا
ھم تو اُس گھر کو بھی اللہ کا گھر کہتے ھیں
کاش انساں کو شرر ھی کی چمک دے سکتے
زندگی کو جو فقط رقصِ شرر کہتے ھیں
رات جل اُٹھتی ھے جب شدّتِ ظلمت سے ندیم
لوگ اُس وقفہ ماتم کو سحر کہتے ھیں

Muhammad_waseem22
 

آندھی چلی تو نقش کف پا نہیں ملا
دل جس سے مل گیا وہ دوبارا نہیں ملا
ہم انجمن میں سب کی طرف دیکھتے رہے
اپنی طرح سے کوئی اکیلا نہیں ملا
آواز کو تو کون سمجھتا کہ دور دور
خاموشیوں کا درد شناسا نہیں ملا
قدموں کو شوق آبلہ پائی تو مل گئ
لیکن بہ ظرف وسعت صحرا نہیں ملا
کنعاں میں بھی نصیب ہوئی خود دریدگی
چاک قبا کو دست زلیخا نہیں ملا
مہر و وفا کے دشت نوردو جواب دو
تم کو بھی وہ غزال ملا یا نہیں ملا
کچے گھڑے نے جیت لی ندی چڑھی ہوئی
مضبوط کشتیوں کو کنارا نہیں ملا

Muhammad_waseem22
 

ہوتی ہے تیرے نام سے وحشت کبھی کبھی
برہم ہوئی ہے یوں بھی طبیعت کبھی کبھی
اے دل کسے نصیب یہ توفیق اضطراب
ملتی ہے زندگی میں یہ راحت کبھی کبھی
تیرے کرم سے اے الم حسن آفریں
دل بن گیا ہے دوست کی خلوت کبھی کبھی
جوش جنوں میں درد کی طغیانیوں کے ساتھ
اشکوں میں ڈھل گئی تری صورت کبھی کبھی
تیرے قریب رہ کے بھی دل مطمئن نہ تھا
گزری ہے مجھ پہ یہ بھی قیامت کبھی کبھی
کچھ اپنا ہوش تھا نہ تمہارا خیال تھا
یوں بھی گزر گئی شب فرقت کبھی کبھی
اے دوست ہم نے ترک محبت کے باوجود
محسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی
ناصر کاظمی

Muhammad_waseem22
 

جب رات گئے تری یاد آئی سو طرح سے جی کو بہلایا
کبھی اپنے ہی دل سے باتیں کیں کبھی تیری یاد کو سمجھایا
یوں ہی وقت گنوایا موتی سا یوں ہی عمر گنوائی سونا سی
سچ کہتے ہو تم ہم سخنو اس عشق میں ہم نے کیا پایا
جب پہلے پہل تجھے دیکھا تھا دل کتنے زور سے دھڑکا تھا
وہ لہر نہ پھر دل میں جاگی وہ وقت نہ لوٹ کے پھر آیا
پھر آج ترے دروازے پر بڑی دیر کے بعد گیا تھا مگر
اک بات اچانک یاد آئی میں باہر ہی سے لوٹ آیا
ناصر کاظمی

Muhammad_waseem22
 

گیت لکھے بھی تو ایسے کہ سنائے نہ گئے
زخم لفظوں میں یوں اترے کہ دکھائے نہ گئے
تیرے کچھ خواب جنازے ہیں میری آنکھوں میں
وہ جنازے جو کبھی گھر سے اُٹھائے نہ گئے
ہم نے قسمیں بھی اٹھا دیکھیں مگر بھول گئے
ہم نے وعدے بھی کیے اور نبھائے نہ گئے
شہر میں فتح کی رونق تھی کسی دشمن پر
ہم سے لیکن در و دیوار سجائے نہ گئے
کیا بس اتنی ہی محبت تھی کہ بولے نہ چلے
کیا بس اتنا ہی تعلق تھا کہ آئے نہ گئے
آج تک رکھے ہیں پچھتاوے کی الماری میں
ایک دو وعدے، جو دونوں سے نبھائے نہ گئے۔۔۔!!

Muhammad_waseem22
 

چَنڊ دَا هَمشِڪل لَڳَاا مَيڪُون.
شَخص هِڪڙا غزل لَڳَا مَيڪُون.
جِيوَين پَاڻِي تَي اَولڙا سِج دَا،
اَيوين مُنھن تي ٻُڪل لَڳَا مَيڪُون.
ڏِننھن دي ڳَل تَي رَات دِيان چُميان،
اُنھن دِي اَک وِچ ڪَجل لَڳَا مَيڪُون.
عِشق مَيڏَي حُسن چُميا تَيڏا،
سارا جِيون سَفل لَڳا مَيڪُون.
مَيڏِي عُمران دِي دَرد پِيڙا دَا،
تَيڏا مُرڪڻ ئِي حَل لَڳَا مَيڪُون.
تيڏان وڇڙڻ ”شتاب“ ڪيا آکان،
هَان ءِچ ڪوڪا کُتل لَڳَا مَيڪُون.

Sad Poetry image
M  🔥 : Best poetry 📕🖋️ - 
Muhammad_waseem22
 

.
غزل
.
وقتَ کي بس گُذارڻو آهي!
نيٺ هُنَ کي وِسارڻو آهي!
جامَ تي جامُ ڏي! ڀَرَي ساقي!
بارُ دل جو اُتارڻو آهي!
دل ٻُڏَي يا تَرَي اسانجِي پَرَ
پارِ هُنَ کي اُڪارڻو آهي!
دل وُضُو ٿي پَئِي ڪَرَي هر هر
نانءُ هُن جو اُچارڻو آهي!
يادِ هِڪَ - هِڪَ ڀُلائڻي آهي!
دؤرِ _ ماضي نه سَارڻو آهي!
آھِ اچڻي سُڀان اسان وٽ هُوءَ!
سجُ - جاڳي اُڀارڻو آهي!

Muhammad_waseem22
 

وہ جو چاہے گا تو دنیا کو خفا کر لیں گے
خود کو یک لخت زمانے سے جدا کر لیں گے
زخم بھرتے ہوئے اچھے نہیں لگتے سو ہم
پہلی فرصت میں انھیں پھر سے ہرا کر لیں گے
جب وہ کہتا ہے کہ کر لو گے گزارا تنہا ؟ ؟
ہم بھی ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ جا کر لیں گے
وہ جو چاہے گا تو سانسوں کو یوں چلنے دیں گے
وہ جو کہہ دے گا تو ہستی کو فنا کر لیں گے
ہم نے یوں ہاتھ اٹھا کر تو بہت مانگ لیا
اب یہ سوچا ہے کہ سجدے میں دعا کر لیں گے
اپنے مالک سے ہے امید ہمیں بخشش کی
سو یہی سوچ کے اک اور خطا کر لیں گے
خود کو دنیا کی نگاہوں سے بچا کر اک دن
ہم ذکی وجد میں دو نفل ادا کر لیں گے

Muhammad_waseem22
 

غزل
روئڻ کان سواءِ ڪو ڪمُ ڪھڙو آ
ڪڪرن کي الائي غم ڪھڙو آ
ماسُ پٽي رھيو آ ھر ڪو پنھنجو
اڳتي ٻيو اڃان جھنم ڪھڙو آ
ياد پوي جڏهن درد وڃن وسري
تنھنجي نانءَ ۾ مرھم ڪھڙو آ
سرحد تار جي نہ قبولي، آخر
شاعر جو وطن پرچم ڪھڙو آ
کوٽي اڇليو لاش ھنجن منھنجو
ڪانونِ ۾ ھمت ۽ دم ڪھڙو آ
اک جي ڏار تان ڳوڙها نہ اڏامن
سرءُ بھار ھي موسم ڪھڙو آ

Life Advice image
M  : Beshak ❣️ - 
Muhammad_waseem22
 

نظم
آخری بار ملو ایسے کہ جلتے ہوے دل
راکھ ہو جائیں ،کوئ اور تمنا نہ کریں
چاکِ وعدہ نہ سلے،زخمِ تمنا نہ کھلے
سانس ہموار رہے ،شمع کی لو تک نہ ہلے
باتیں بس اتنی کہ لمحے انہیں آکر گن جائیں
آنکھ اٹھائے کوئ امید تو آنکھیں چھن جائیں
اُس ملاقات کا اس بار کوئ وہم نہیں
جس سے اک اور ملاقات کی صورت نکلے
اب نہ ہیجان و جُنوں کا نہ حکایات کا وقت
اب نہ تجدیدِ وفاکا نہ شکایات کا وقت
لُٹ گئ شہرِ حوادث میں متاعِ الفاظ
اب جو کہنا ہو تو کیسے کوئ نوحہ کہیے
آج تک تم سے رگِ جاں کا کئ رشتے تھے
کل سے جو ہوگا اسے کون سا رشتہ کہیے
پھر نہ دہکیں گے کبھی عارضِ و رُخسار ملو
ماتمی ہیں دَمِ رخصت در و دیوار ملو
پھر نہ ہم ہوں گے ،نہ اقرار،نہ انکار،ملو
آخری بار ملو۔
(مصطفیٰ زیدی)

Muhammad_waseem22
 

چھپانا بھی جو تم چاہو محبت چھپ نہ پائے گی
دیا دل میں جلے گا اور چمک چہرے پہ آئے گی
حدود انکساری سے بھی ہم آگے نکل آئے
اگر تم اور کھینچو گے تو رسی ٹوٹ جائے گی
سماعت میں تو اپنی قوت احساس پیدا کر
مرے دل کے تڑپنے کی تجھے آواز آئے گی
ضرورت کو جکڑ کر صبر کی زنجیر میں رکھنا
نہیں تو بھوک خودداری کو اک دن بیچ کھائے گی
تو اپنے اپ کو سورج بنا کر پیش کر پہلے
بس اک میں ہی نہیں دنیا ترے چکر لگائے گی

Muhammad_waseem22
 

خلش ہجر دائمی نہ گئی
تیرے رخ سے یہ بے رخی نہ گئی
پوچھتے ہیں کہ کیا ہوا دل کو
حسن والوں کی سادگی نہ گئی
سر سے سودا گیا محبت کا
دل سے پر اس کی بے کلی نہ گئی
اور سب کی حکایتیں کہہ دیں
بات اپنی کبھی کہی نہ گئی
ہم بھی گھر سے منیرؔ تب نکلے
بات اپنوں کی جب سہی نہ گئی
منیر نیازی

Muhammad_waseem22
 

ہوا سنکے تو خاروں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے
مرے غم کی بہاروں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے
نہ چھیڑ اے ہم نشیں اب زیست کے مایوس نغموں کو
کہ اب بربط کے تاروں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے
مجھے اے کثرت آلام بس اتنی شکایت ہے
کہ میرے غم گساروں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے
کہو موجوں سے لہرا کر نہ یوں پلٹیں سمندر سے
کہ با غیرت کناروں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے
گلے ملتے ہیں جب آپس میں دو بچھڑے ہوئے ساتھی
عدمؔ ہم بے سہاروں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے
عبد الحمید عدم

Muhammad_waseem22
 

نہیں مِلتا بہاروں کا نشاں تک
خزاں تو چھا گئی ہے آسماں تک
مِری لغزش تو یاد آتی رہے گی
مُجھے وہ بُھول جائیں گے کہاں تک
دِلوں میں آرزُو تڑپا کرے گی
مگر شِکوے نہ آئیں گے زباں تک
بساطِ آرزُو بِکھری پڑی ہے
غُبارِ کارواں سے کارواں تک
تِرا غم ہر طرف پھیلا ہُوا ہے
اسی کے سِلسلے ہیں لامکاں تک
تُمارے ساتھ میرا ذِکر ہو گا
میں جیتا ہُوں تُمہاری داستاں تک

Muhammad_waseem22
 

کوئی ہوتا ہے، ہر اک آشنا اچھا نہیں ہوتا
ضرورت سے زیادہ رابطہ اچھا نہیں ہوتا
سنبھل کر کھیلنا چاہو تو دل سے کھیل سکتے ہو
بچاؤ ہاتھ ٹوٹا آئنا اچھا نہیں ہوتا
جو ویرانوں میں ہوتے ہیں وہ گھر محفوظ ہوتے ہیں
کسی کی دسترس میں گھونسلہ اچھا نہیں ہوتا
تغافل تیرا شیوہ ہے مگر اے بھولنے والے
محبت کے دنوں کو بھولنا اچھا نہیں ہوتا
کسی کی بات سننا بھی ضروری ہے تفاوت میں
کہ یک طرفہ کوئی بھی فیصلہ اچھا نہیں ہوتا
گلی میں گر بھی سکتا ہے کوئی رہ گیر ٹھوکر سے
دریچے سے ہر اک کو دیکھنا اچھا نہیں ہوتا

Digital Art image
M  : Digital art -