Damadam.pk
Muhammad_waseem22's posts | Damadam

Muhammad_waseem22's posts:

Muhammad_waseem22
 

اشعار مرے یوں تو زمانے کے لیے ہیں
کچھ شعر فقط ان کو سنانے کے لیے ہیں
اب یہ بھی نہیں ٹھیک کہ ہر درد مٹا دیں
کچھ درد کلیجے سے لگانے کے لیے ہیں
سوچو تو بڑی چیز ہے تہذیب بدن کی
ورنہ یہ فقط آگ بجھانے کے لیے ہیں
آنکھوں میں جو بھر لو گے تو کانٹوں سے چبھیں گے
یہ خواب تو پلکوں پہ سجانے کے لیے ہیں
دیکھوں ترے ہاتھوں کو تو لگتا ہے ترے ہاتھ
مندر میں فقط دیپ جلانے کے لیے ہیں
یہ علم کا سودا یہ رسالے یہ کتابیں
اک شخص کی یادوں کو بھلانے کے لیے ہیں
جاں نثاراختر

Muhammad_waseem22
 

غیر الفت کا راز کیا جانے
لطف ناز و نیاز کیا جانے
نیم جانوں پہ کیا گزرتی ہے
نرگس نیم باز کیا جانے
میرے طول شب جدائی کو
تیری زلف دراز کیا جانے
پاک بازان مے کدہ کا مقام
جو نہ ہو پاک باز کیا جانے
دل ہے اس پردہ میں کوئی ورنہ
شمع سوز و گداز کیا جانے
ہم جو مستی میں گرتے پڑتے ہیں
زاہد ایسی نماز کیا جانے
راہ الفت نہ جس نے طے کی ہو
وہ نشیب و فراز کیا جانے
جس کے دل میں نہ سوز ہو وہ جلیلؔ
کیف آواز ساز کیا جانے
جلیل مانک پوری

Muhammad_waseem22
 

کہا جھنجھلا کے اہل قافلہ سے ایک رہبر نے
ابھی تو پہلی منزل ہے ابھی سے کیوں لگے ڈرنے
مکمل داستاں کا اختصار اتنا ہی کافی ہے
سلایا شور دنیا نے جگایا شور محشر نے
سر دیوار زنداں چاندنی چھنتی تھی پتوں سے
دیا تھا قید میں کیا لطف ایسی شب کے منظر نے
زمانہ کی کشاکش کا دیا پیہم پتہ مجھ کو
کہیں ٹوٹے ہوئے دل نے کہیں ٹوٹے ہوئے سر نے
ہیں کتنی مختلف باہم طبائع نسل انساں کی
رہے معذور اب تک جو چلے تھے تجزیے کرنے
فدائے رنگ و روغن سطح بیں سے کیا غرض اس کو
جگہ دی جس کو چشم و دل میں ہر اک اہل جوہر نے
امن لکھنوی

Muhammad_waseem22
 

خودداریوں کے خون کو ارزاں نہ کر سکے
ہم اپنے جوہروں کو نمایاں نہ کر سکے
ہو کر خراب مے ترے غم تو بھلا دیے
لیکن غم حیات کا درماں نہ کر سکے
ٹوٹا طلسم عہد محبت کچھ اس طرح
پھر آرزو کی شمع فروزاں نہ کر سکے
ہر شے قریب آ کے کشش اپنی کھو گئی
وہ بھی علاج شوق گریزاں نہ کر سکے
کس درجہ دل شکن تھے محبت کے حادثے
ہم زندگی میں پھر کوئی ارماں نہ کر سکے
مایوسیوں نے چھین لیے دل کے ولولے
وہ بھی نشاط روح کا ساماں نہ کر سکے
ساحر لدھیانوی

Muhammad_waseem22
 

خود میں اترے اور طغیانی سے باہر آ گئے
آ کے گہرائی میں ہم پانی سے باہر آ گئے
اس کی رونق میں بہت سنسان سے لگتے تھے ہم
شہر سے نکلے تو ویرانی سے باہر آ گئے
لفظ وہ جن کو زباں تک لانے کی ہمت نہ تھی
آخر یک دن میری پیشانی سے باہر آ گئے
دم بخود اس حسن کو ہی دیکھتے رہتے تھے ہم
یوں برت ٹوٹا کہ حیرانی سے باہر آ گئے
آستیں میں پل رہے تھے لیکن اک دن یوں ہوا
سانپ آپس کی پریشانی سے باہر آ گئے
وہ تعلق ہم کو قید خواب جیسا تھا ظہیرؔ
کھل گئیں آنکھیں تو آسانی سے باہر آ گئے

Muhammad_waseem22
 

جون ایلیا
ابھی اِک شور سا اُٹھا ہے کہیں
کوئی خاموش ہو گیا ہے کہیں
ہے کُچھ ایسا کہ جیسے یہ سب کُچھ
اِس سے پہلے بھی ہو چُکا ہے کہیں
تُجھ کو کیا ہو گیا کہ چیزوں کو
کہیں رکھتا ہے، ڈُھونڈتا ہے کہیں
جو یہاں سے کہیں نہ جاتا تھا
وہ یہاں سے چَلا گیا ہے کہیں
آج شمشان کی سی بُو ہے یہاں
کیا کوئی جسم جَل رہا ہے کہیں

Muhammad_waseem22
 

نہیں مِلتا بہاروں کا نشاں تک
خزاں تو چھا گئی ہے آسماں تک
مِری لغزش تو یاد آتی رہے گی
مُجھے وہ بُھول جائیں گے کہاں تک
دِلوں میں آرزُو تڑپا کرے گی
مگر شِکوے نہ آئیں گے زباں تک
بساطِ آرزُو بِکھری پڑی ہے
غُبارِ کارواں سے کارواں تک
تِرا غم ہر طرف پھیلا ہُوا ہے
اسی کے سِلسلے ہیں لامکاں تک
تُمارے ساتھ میرا ذِکر ہو گا
میں جیتا ہُوں تُمہاری داستاں تک

Muhammad_waseem22
 

”مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ !
میں نے سمجھا تھا کہ تُو ہے تو درخشاں ہے حیات
تیرا غم ہے تو غمِ دہر کا جھگڑا کیا ہے
تیری صُورت سے ہے عالم میں بہاروں کو ثبات
تیری آنکھوں کے سِوا دُنیا میں رکھا کیا ہے ؟؟؟
تُو جو مل جاۓ تو تقدیر نگوں ہو جاۓ
یُوں نہ تھا میں نے فقط چاہا تھا یوں ہو جاۓ ...
اور بھی دُکھ ہیں زمانے میں محبت کے سِوا
راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سِوا
اَن گِنت صدیوں کے تاریک بہیمانہ طلسم
ریشم و اَطلس و کَمخواب میں بنواۓ ہوۓ
جابجا بِکتے ہُوۓ کُوچہ و بازار میں جسم
خاک میں لتھڑے ہوۓ خون میں نہلاتے ہوۓ
لوٹ جاتی ہے اِدھر کو بھی نظر کیا کیجیئے
اَب بھی دلکش ہے تیرا حُسن مگر کیا کیجیئے !
اور بھی دُکھ ہیں زمانے میں محبت کے سِوا
راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سِوا
مجھ سے پہلی سی مُحبت میرے محبوب نہ مانگ !

Sad Poetry image
M  🔥 : Best poetry 📕🖋️ - 
Muhammad_waseem22
 

دشت تنہائی میں اے جان جہاں لرزاں ہیں
تیری آواز کے سائے، تیرے ہونٹوں کے سراب
دشت تنہائی میں دوری کے خس و خاک تلے
کھل رہے ہیں تیرے پہلو کے سمن اور گلاب
اٹھ رہی ہے کہیں قربت سے تیری سانس کی آنچ
اپنی خوشبو میں سلگتی ہوئی
مدھم مدھم ۔۔
دور افق پار چمکتی ہوئی
قطرہ قطرہ۔۔
گر رہی رہے تیری دلدار نظر کی شبنم
اس قدر پیار سے اے جان جہاں رکھا ہے
دل کے رخسار پے اس وقت تیری یاد نے ہاتھ
یوں گماں ہوتا ہے گرچہ ہے ابھی صبح فراق
ڈھل گیا ہجر کا دن آ بھی گئی وصل کی رات
فیض احمد فیض
📕🖋️

Life Advice image
M  : Best lines 🌹 - 
Attitude Poetry image
M  🔥 : Best lines 🌹 - 
Romantic Poetry image
M  : Best lines 🌹 - 
Poetry
M  : Best poetry 📕🖋️ - 
Romantic Poetry image
M  : Best poetry 📕🖋️ - 
Life Advice image
M  🔥 : Best lines 🌹 - 
Life Advice image
M  : Beshak ❣️ - 
Digital Art image
M  : Digital art - 
Attitude Poetry image
M  🔥 : Best poetry 📕🖋️ - 
Sad Poetry image
M  : Best poetry 📕🖋️ -