Damadam.pk
Muhammad_waseem22's posts | Damadam

Muhammad_waseem22's posts:

Muhammad_waseem22
 

ترے غم کو جاں کی تلاش تھی ، ترے جاں نثار چلے گئے
تری رہ میں کرتے تھے سر طلب ،، سرِ رہگزار چلے گئے
تری کج ادائی سے ہار کے ، شبِ انتظار چلی گئی ـــــــــــ
مرے ضبطِ حال سے رُوٹھ کر ــ مرے غم گسار چلے گئے
نہ سوالِ وصل ، نہ عرضِ غم ، نہ حکایتیں ، نہ شکایتیں
ترے عہد میں دلِ زار کے ، سبھی اختیار چلے گئے
یہ ہمیں تھے جن کے لباس پر سرِ رہ سیاہی لکھی گئی
یہی داغ تھے جو سجا کے ہم ، سرِ بزمِ یار چلے گئے
نہ رہا جنونِ رُخِ وفا ، یہ رسن یہ دار کرو گے کیا
جنہیں جرمِ عشق پہ ناز تھا ، وہ گناہ گار چلے گئے

Muhammad_waseem22
 

جناح ہسپتال ،کراچی
21اگست1953
رہ خزاں میں تلاش بہار کرتے رہے
شب سیہ سے طلب حسن یار کرتے رہے
خیال یار کبھی ذکر یار کرتے رہے
اسی متاع پہ ہم روزگار کرتے رہے
نہیں شکایت ہجراں کہ اس وسیلے سے
ہم ان سے رشتۂ دل استوار کرتے رہے
وہ دن کہ کوئی بھی جب وجہ انتظار نہ تھی
ہم ان میں تیرا سوا انتظار کرتے رہے
ہم اپنے راز پہ نازاں تھے شرمسار نہ تھے
ہر ایک سے سخن راز دار کرتے رہے
ضیائے بزم جہاں بار بار ماند ہوئی
حدیث شعلہ رخاں بار بار کرتے رہے
انہیں کے فیض سے بازار عقل روشن ہے
جو گاہ گاہ جنوں اختیار کرتے رہے
فیض 🥀

Muhammad_waseem22
 

نصیب آزمانے کے دن آ رہے ہیں
قریب اُن کے آنے کے دن آ رہے ہیں
جو دل سے کہا ہے ، جو دل سے سُنا ہے
سب اُن کو سُنانے کے دن آ رہے ہیں
ابھی سے دل و جاں سرِ راہ رکھ دو
کہ لٹنے لٹانے کے دن آ رہے ہیں
ٹپکنے لگی اُن نگاہوں سے مستی
نگاہیں ، چُرانے کے دن آ رہے ہیں
صَبا پھر ہمیں پُوچھتی پھر رہی ہے
چمن کو ، سَجانے کے دن آ رہے ہیں
چلو فیضؔ پھر سے کہیں دل لگائیں
سُنا ہے ٹِھکانے کے دن آ رہے ہیں

Muhammad_waseem22
 

کبھی تو صبح ترے کنجِ لب سے ہو آغاز
کبھی تو شب سرِ کاکل سے مشکبار چلے
فیض احمد فیض
گلوں میں رنگ بھرے، بادِ نو بہار چلے
چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے
قفس اداس ہے یارو، صبا سے کچھ تو کہو
کہیں تو بہرِ خدا آج ذکرِ یار چلے
کبھی تو صبح ترے کنجِ لب سے ہو آغاز
کبھی تو شب سرِ کاکل سے مشکبار چلے
بڑا ہے درد کا رشتہ یہ دل غریب سہی
تمہارے نام پہ آئیں گےغمگسار چلے
جو ہم پہ گزری سو گزری مگر شبِ ہجراں
ہمارے اشک تری عاقبت سنوار چلے
مقام فیضؔ کوئی راہ میں جچا ہی نہیں
جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے

Muhammad_waseem22
 

دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے
وہ جا رہا ہے کوئی شبِ غم گزار کے
ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیں
تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
اک فرصت گناہ ملی وہ بھی چار دن
دیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے
دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا
تجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے
بھولے سے مسکرا تو دیے تھے وہ آج فیضؔ
مت پوچھ ولولے دلِ ناکردہ کار کے
فیض احمد فیض

Muhammad_waseem22
 

غزل
رازِ الفت چھپا کے دیکھ لیا
دل بہت کچھ جلا کے دیکھ لیا
اور کیا دیکھنے کو باقی ہے
آپ سے دل لگا کے دیکھ لیا
وہ مرے ہو کے بھی مرے نہ ہوئے
ان کو اپنا بنا کے دیکھ لیا
آج ان کی نظر میں کچھ ہم نے
سب کی نظریں بچا کے دیکھ لیا
فیض تکمیلِ غم بھی ہو نہ سکی
عشق کو آزما کے دیکھ لیا

Muhammad_waseem22
 

چاند کا رقص ، ستاروں کا فسوں مانگتی ہی
زندگی پھر کوئی ، انداز جنون مانگتی ہے
مدتیں گزریں، کہ یخ بستہ ہوئے قلب و جگر
غیرتِ عشق مگر ، سوزِ دروں مانگتی ہے
فیض موسم تھا ، پرندے ہوئے آزاد مگر
خوئے صیاد وہی ، صیدِ زبوں مانگتی ہے
فصلِ گل کے لیے ، کیا جان پہ کھیلے کوئی
اب تو ہر موج ہوا ، تحفہء خون مانگتی ہے
کچھ تو آئے یورشِ آلام و حوادث دم لے
گردشِ وقت بھی تھوڑا سا سکوں مانگتی ہے
خوبی فن نہیں پروردہ آورد سحر
روح تخلیق دمِ کن فیکوں مانگتی یے !!!
فیض احمد فیض

Muhammad_waseem22
 

ہم رہیں یا نہ رہیں ساقی و میخانہ رہے گا
میرے بعد بھی ہجر کا زندہ یہ افسانہ رہے گا
زندگی عارضی قیام گاہ ہی تو ہے دوستوں
میرے بعد بھی یہاں لوگوں کا آنا جانا رہے گا
نہ مجھے کوئی گلہ ہے نہ شکایت اس سے
چاہت کا وہی عالم وہی انداز پرانا رہے گا
دل میں رہنے والوں کی یہ بھی اک ادا ہے
وار جب بھی کریں گے دل نشانہ رہے گا
تاج میر یہ ضروری نہیں کہ آج مصروف ہے بہت
اس کے پاس نہ ملنے کا کوئی نہ کوئی بہانہ رہے گا

Sad Poetry image
M  🔥 : Parveen Shakir poetry - 
Muhammad_waseem22
 

دو چار گام راہ کو ہموار دیکھنا
پھر ہر قدم پہ اک نئی دیوار دیکھنا
آنکھوں کی روشنی سے ہے ہر سنگ آئینہ
ہر آئنہ میں خود کو گنہ گار دیکھنا
ہر آدمی میں ہوتے ہیں دس بیس آدمی
جس کو بھی دیکھنا ہو کئی بار دیکھنا
میداں کی ہار جیت تو قسمت کی بات ہے
ٹوٹی ہے کس کے ہاتھ میں تلوار دیکھنا
دریا کے اس کنارے ستارے بھی پھول بھی
دریا چڑھا ہوا ہو تو اس پار دیکھنا
اچھی نہیں ہے شہر کے رستوں سے دوستی
آنگن میں پھیل جائے نہ بازار دیکھنا
ندا فاضلی

Muhammad_waseem22
 

مہرباں ہو کے بلا لو مجھے چاہو جس وقت
میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آ بھی نہ سکوں
ضعف میں طعنہ اغیار کا شکوہ کیا ہے
بات کچھ سر تو نہیں ہے کہ اٹھا بھی نہ سکوں
زہر ملتا ہی نہیں مجھ کو ستم گر ورنہ
کیا قسم ہے ترے ملنے کی کہ کھا بھی نہ سکوں
اس قدر ضبط کہاں ہے کبھی آ بھی نہ سکوں
ستم اتنا تو نہ کیجے کہ اٹھا بھی نہ سکوں
لگ گئی آگ اگر گھر کو تو اندیشہ کیا
شعلۂ دل تو نہیں ہے کہ بجھا بھی نہ سکوں
تم نہ آؤ گے تو مرنے کی ہیں سو تدبیریں
موت کچھ تم تو نہیں ہو کہ بلا بھی نہ سکوں
ہنس کے بلوائیے مٹ جائے گا سب دل کا گلہ
کیا تصور ہے تمہارا کہ مٹا بھی نہ سکوں
مرزا غالب

Sad Poetry image
M  : Parveen Shakir poetry - 
Sad Poetry image
M  : Parveen Shakir poetry - 
Sad Poetry image
M  : 🌹Parveen Shakir🌹 Best poetry - 
Sad Poetry image
M  : Bat he Ruswae ki - 
Muhammad_waseem22
 

ہم نے ہی لَوٹنے کا ارادہ نہیں کیا
اس نے بھی بھول جانے کا وعدہ نہیں کیا
دکھ اوڑھتے نہیں کبھی جشنِ طرب میں ہم
ملبوس دل کو تن کا لبادہ نہیں کیا
جو غم ملا ہے بوجھ اٹھایا ہے اس کا خود
سر زیرِ بارِ ساغر و بادہ نہیں کیا
کارِ جہاں ہمیں بھی بہت تھے سفر کی شام
اس نے بھی التفات زیادہ نہیں کیا
آمد پہ تیری عطر و چراغ و سَبو نہ ہوں
اتنا بھی بود و باش کو سادہ نہیں کیا

Life Advice image
M  : Best poetry - 
Sad Poetry image
M  : Best poetry 📕🖋️ - 
Attitude Poetry image
M  : Galib poetry 📕🖋️ - 
Muhammad_waseem22
 

اُس کو فرصت ہی نہیں وقت نکالے مُحسن
ایسے ہوتے ہیں بَھلا چاہنے والے محسن؟؟؟
یاد کے دَشت میں پھرتا ہوں میں ننگے پاؤں
دیکھ تو آ کے کبھی پاؤں کے چھالے مُحسن
کھو گئی صُبح کی امید اور اب لگتا ہے
ہم نہیں ہوں گے کہ جب ہوں گے اُجالے مُحسن
خاک کو بھی نہیں پنہچے گا کوئ کربل کی
اب بھلے ایک جہاں خون میں نہالے محسن
حاکمِ وقت کہاں،میں کہاں، عدل کہاں
کِیوں نہ خَلقت کی زبان پر لگائیں تالے مُحسن
وہ جو اِک شخص متاعِ دل و جان تھا، نہ رہا
اب بھلا کون میرے درد سنبھالے مُحسن