السلام علیکم صبح بخیر زندگی بہت مختصر سی ہے ہم کسی سے نفرت کر کے یا کسی کا برا سوچ کے شائد اپنی جھوٹی انا کی تسکین تو کر لیں گے مگر یقین مانئیے ہمارے اندر کا انسان کبھی بھی خوش نہیں رہ پائے گا اس لیے اپنے ارد گرد صرف اور صرف محبتیں بانٹیں ہمیشہ پرسکون رہیں گے ۔
﷽ اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ صبح بخیر الله تعالی سے معافی اور صحت کا سوال کرتے رہا کرو کیونکہ ایمان کی نعمت نصیب ہوجانے کے بعد تندرستی سے بہتر کوئی نعمت نہیں خداوندکریم زندگی کے ہر موڑ پر آپکو اچھی صحت خوشیاں اور کامیابی عطا فرماۓ_ آمین ثم آمین
_گناہوں کے چند بڑے بڑے نقصانات 1 ۔۔۔ علم سے محرومی 2 ۔۔۔ دل پریشان 3 ۔۔۔ معاملات میں مشکلات 4 ۔۔۔ بدن کی کمزوری 5 ۔۔۔ نیک کاموں کی توفیق سے محرومی 6 ۔۔۔ برکت کا خاتمہ 7 ۔۔۔ دل کی تنگی 8 ۔۔۔ گناہوں کی کثرت 9 ۔۔۔ گناہوں کی عادت
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چار باتوں سے پناہ مانگتے : ایسے علم سے جو نفع بخش نہ ہو، ایسے دل سے جس میں اللہ کا ڈر نہ ہو، ایسی دعا سے جو قبول نہ ہو اور ایسے نفس سے جو آسودہ نہ ہو ۔ (سنن نسائی، ۵۴۵۴)