Damadam.pk
Murtaz.Jafri's posts | Damadam

Murtaz.Jafri's posts:

Murtaz.Jafri
 

کیا اس گلی کبھی تیرا جانا ہوا
جہاں سے زمانہ کو گزارے زمانہ ہوا

Murtaz.Jafri
 

کتنی بے اعتبار تھی نا یہ زندگی
پل بھر میں جیتے شخص کو مرحوم لکھ گئی تھی

Murtaz.Jafri
 

اتنے بے جان سہارے تو نہیں ہوتے ناں
درد دریا کے کنارے تو نہیں ہوتے ناں
رنجشیں ہجر کا معیار گھٹا دیتی ہیں
روٹھ جانے سے گزارے تو نہیں ہوتے ناں
راس رہتی ہے محبت بھی کئی لوگوں کو
وہ بھی عرشوں سے اتارے تو نہیں ہوتے ناں
ہونٹ سینے سے کہاں بات چھپی رہتی ہے
بند آنکھوں سے اشارے تو نہیں ہوتے ناں
ہجر تو اور محبت کو بڑھا دیتا ہے
اب محبت میں خسارے تو نہیں ہوتے ناں
زین اک شخص ہی ہوتا ہے متاعِ جاں بھی
دل میں اب لوگ بھی سارے تو نہیں ہوتے ناں

Murtaz.Jafri
 

اور پھر اٹھ ہی گیا اُس کا دعاؤں سے یقیں
اب تو وہ شخص خدا سے بھی خفا لگتا ہے

Murtaz.Jafri
 

میں کہ پھر روئے بنا رات نہیں کرتا ناں!
جب کوئی مجھ سے تری بات نہیں کرتا ناں!
میں اسے اس لئے ہر بات بتا دیتا ہوں
آئینہ مجھ سے سوالات نہیں کرتا ناں!
اس لیے اس کے سبھی جھوٹ بھی سچ مانے ہیں
وہ بنا روئے کوئی بات نہیں کرتا ناں!
آپ بھی ویسے ہی پامال کیا مت کیجے
جیسے میں آپ کے جذبات نہیں کرتا ناں!
اتنے لوگوں میں مجھے یوں نہ دکھاؤ آنکھیں
اچھا بابا میں کوئی بات نہیں کرتا ناں!

Murtaz.Jafri
 

جو بھی آیا تھا فیصلہ بابا
کر لیا میں نے حوصلہ بابا
آپ تو بات بھی نہیں کرتے
کیا کروں آپ سے گلہ بابا
جانے کب تک مجھے نبھانا ہے
اک مروت کا سلسلہ بابا
کوئی بے سائباں ہے مدت سے
کیا یہی ہے یہاں صلہ بابا
آپ کے بعد کچھ سہارے تھے
کوئی کب آپ سا ملا بابا
کاٹتا ہوں جو کٹ نہیں سکتا
زندگی کا یہ مرحلہ بابا
سچ کہوں آپ یاد آتے ہیں
کہہ رہا ہوں یہ برملا بابا
یہ سنا تھا کہ بھر ہی جاتے ہیں
پر کوئی زخم نا سِلا بابا
جھوٹ ہیں نیتیں زمانے کی
جھوٹ ہے سارا سلسلہ بابا

Murtaz.Jafri
 

آئینوں سے ڈر جائیں گے لوگ یہاں
کبھی کردار نظر آیا جو چہرے کی جگہ

Murtaz.Jafri
 

خامشی کو ٹٹولتا ہوا تُو
بات میں زہر گھولتا ہوا تُو
آج بس غور سے سنا میں نے
میرے لہجے میں بولتا ہوا تُو
میں پروتا ہوا تجھے ان میں
میرے الفاظ تولتا ہوا تُو
آج پھر سے مجھے نظر آیا
رنگ اُداسی میں گھولتا ہوا تُو
پھر وہی تھامتا ہوا اِک میں
پھر مسلسل ہے ڈولتا ہوا تُو
دے کے دستک میں کاش پھر دیکھوں
در کو چپ چاپ کھولتا ہوا تُو

Happy birthday
M  : Happy Birthday Devi g - 
دیوی جی جنم دن مبارک ہو۔
M  : دیوی جی جنم دن مبارک ہو۔ - 
Murtaz.Jafri
 

ملبوس خوش نما ہیں مگر جسم کھوکھلے
چھلکے سجے ہوں جیسے پھلوں کی دکان پر

Murtaz.Jafri
 

یوں میرے ساتھ دفن دل بے قرار ہو
چھوٹا سا اک مزار کے اندر مزار ہو

Murtaz.Jafri
 

خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیا
جھوٹی قسم سے آپ کا ایمان تو گیا

Murtaz.Jafri
 

ﺗﺠﮫ ﮐﻮ ﺁﻭﺍﺯ ﺳﮯ ﺳﻤﺠﮭﻮﮞ ﮐﮧ ﺑﯿﺎﮞ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﻮﮞ
ﻣﻌﺘﺒﺮ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﺑﺘﺎ ﺗﺠﮫ ﮐﻮ ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﻮﮞ

Murtaz.Jafri
 

تم سے عشق ہو رہا ہے، کیا کِیا جاۓ
خود کو روک لیا جاۓ، یا ہونے دیا جاۓ

Murtaz.Jafri
 

ہجر دونوں کو مار ڈالے گا
دوست! فرصت نکال ملتے ہیں

Murtaz.Jafri
 

تہمت اُتار پھینکی لبادہ بدل لیا
خُود کو ضرورتوں سے زیادہ بدل لیا
جی چاہتا تھا روؤں اُسے جاں سے مار کے
آنکھیں چھلک پڑیں تو ارادہ بدل لیا

Murtaz.Jafri
 

یہ دعا ہے ایسی غزل کہوں، کبھی پیش جس سے میں کر سکوں
کوئی حرف تیرے حضور میں، کوئی شعر تیری جناب میں

Murtaz.Jafri
 

وہ شہسوار بڑا رحم دل تھا میرے لئے
بڑھا کے نیزہ زمین سے اٹھا لیا مجھ کو

Ghazal.....
M  : Ghazal..... -