"میں لوگوں کو بتاؤں گی کہ وہ غلط سمجھتے ہیں کہ جب وہ بوڑھے ہو جاتے ہیں تو محبت نہیں کر سکتے، انہیں معلوم نہیں کہ جب وہ محبت کرنا چھوڑ دیتے ہیں، تب وہ بوڑھے ہو جاتے ہیں."❤️
وہ مجھ کو دستیاب بڑی دیر تک رہا میں اُس کا انتخاب بڑی دیر تک رہا پہلے پہل تو عشق کے آداب یہ بھی تھے میں " آپ " وہ " جناب " بڑی دیر تک رہا اک عمر تک میں اس کو بڑا قیمتی لگا وہ بھی مجھے نایاب بڑی دیر تک رہا راحت اندوری ۔
اداس لمحوں کبھی بتاو ___ کہ میرے ہاتھوں کی غم میں ڈوبی ہوئی لکیروں میں کیا خوشی کی کوئی گھڑی ھے___ ریت آنکھوں میں حصار دل میں تھکن کلیجے سے آلگی ھے___ اداس لمحوں میں تھک گٸ ہوں خوشی کا تھوڑا سا دان دے دو مجھے محبت کا مان دے دو good night
یہ بارش کا موسم یہ ٹھنڈی ہوائیں اگست کی خوشبو سنہری یادیں ہوا کی سنسناہٹ وہ پتوں کا جھومنا کھڑکی پہ دستک دیتی ہوئی بارش کی بوندیں ادھوری شاعری بھاپ اڑتا ہوا چاے کا کپ ہماری ادھوری کہانی۔۔🖤🥀
آرزُوئیں فُضُول ہَوتی ہیں گَویا کاغَذ کے پھُول ہَوتی ہیں ہَر کِسی نام پَر نَہِیں رُکتِیں دھَڑکَنیں با اُصُول ہَوتی ہیں پَتھّروں کے خُداؤں کے آگے اِلتِجائیں فُضُول ہَوتی ہیں کَوئی مَیرے لَبوں کَو بھی لا دے جَو دُعائیں قُبُول ہَوتی ہیں خواب ٹُوٹیں یا بِکھَر جائیں قِیمَتیں کَب وُصُول ہَوتی ہیں۔۔ احمد فراز
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا وہ تری یاد تھی اب یاد آیا🍂 آج مشکل تھا سنبھلنا اے دوست تو مصیبت میں عجب یاد آیا🍂 دن گزارا تھا بڑی مشکل سے پھر ترا وعدۂ شب یاد آیا🍂 تیرا بھولا ہوا پیمانِ وفا مر رہیں گے اگر اب یاد آیا🍂 پھر کئی لوگ نظر سے گزرے پھر کوئی شہرِ طرب یاد آیا🍂 حالِ دل ہم بھی سُناتے لیکن جب وہ رُخصت ہوا تب یاد آیا🍂 بیٹھ کر سایۂ گل میں ناصرؔ ہم بہت روئے وہ جب یاد آیا🍂 ناصر کاظمی 🍂❤🍂