خواھش جو شاخِ حَرف پہ چَٹکی ، بِکھر گئی آنسُو جو دِل میں بند رھا ، وہ گُہر ھُوا عُمرِِ رَواں کے رَخت میں ، ایسا نہیں کوئی جو پَل تُمہاری یاد سے ، باھر بَسر ھُوا ♡
تمہیں بخشی ہے دل پر حکمرانی اور کیا دیتے بس یہی تھی ہماری راج دانی اور کیا دیتے ستاروں سے کسی کی مانگ بھرنا اک فسانہ ہے تمہارے نام لکھ دی زندگانی اور کیا دیتے بچھڑتے وقت تم کو اک نہ اک تحفہ تو دینا تھا ہمارے پاس تھا آنکھوں میں پانی اور کیا دیتے
ہم کِھلکھِلا کے ہنستے ہیں ، ہر تازہ گھاؤ پر کُچھ لوگ مُعترِض ہیں، اِسی رکھ رکھاؤ پر مُمکن نہیں ہے ، عشق کی بازی کو ہار جائیں دِل جیسی چیز ہم نے_____ لگائی ہے داؤ پر
اگر تمہیں کبھی کوئی شخص ۔۔!! کسی ویران جگہ پر اکیلے بیٹھے ۔۔!! چاند کو تکتا نظر آئے۔۔!! تو اُس کا دھیان اپنی طرف کر کے۔۔!! بس اتنا پوچھنا کہ چاند پورا ہے کیا۔۔!! ممکن ہے کہ وہ جواب دینے سے قاصر ہوگا۔۔!! درحقیقت چاند کو ٹکٹکی باندھے دیکھنے والے۔۔!! چاند کو دیکھ نہیں پاتے ہیں۔۔!!! وہ بس اپنے آج میں بیٹھے۔۔!!! ماضی کو سوچتے ہیں۔۔!!🍁🙂
میری تشنگی کا خیال کر میں اداس ہوں مجھے دیکھ جا۔۔ میری بےبسی پہ ملال کر میں اداس ہوں مجھے دیکھ جا۔۔ یہ جو ہجر ہجر ہے شام غم میری آنکھ بھی تو ہے دیکھ نم۔۔ میری حسرتوں کو وصول کر میں اداس ہوں مجھے دیکھ جا میں تیرے خیال کے دشت میں سبھی راستوں سے گزر گئی ۔ میرا زرد چہرہ ہے کس لیے یہ مکاں اجڑا ہے کس لیے ۔۔ میرا حال پوچھ سوال کر میں اداس ہوں مجھے دیکھ جا۔۔ اے نئے دنوں کی اداس رت تو میرے وجود میں آ کے رک۔ میری شدتوں کو بحال کر میں اداس ہوں مجھے دیکھ جا۔۔۔ 👥
مُحبّت ہی نَہی لازم۔۔ نِبھانہ بھی ضروری ہے۔۔ اگر ایسا نہی مُمکن۔۔ مُحبّت چھوڑ دو کرنا۔۔ مُحبّت تَب ہی تُم کرنا۔۔ کہ جب اِحساس شامِل ہو۔۔ اگر باتوں میں کرنی ہے۔۔ مُحبّت چھوڑ دو کرنا۔۔ مُحبّت رنگ ہے ایسا۔۔ جو نا موسم کی سُنتا ہے۔۔ اگر دھوپوں سے ڈر جاؤ۔۔ مُحبّت چھوڑ دو کرنا۔۔ مُحبّت ناؤ کاغذ کی۔۔ جِسے بَس پار جانا ہے۔۔ اگر طُوفاں سے گھبراؤ۔۔ مُحبّت چھوڑ دو کرنا۔۔ مُحبّت ایسا رِہبَر ہے۔۔ جو رُوح کو منزلیں دیتا۔۔ اگر یہ جِسم بھٹکے تو۔۔ مُحبّت چھوڑ دو کرنا۔۔🍁🍁