کب تمھیں عشق پہ مجبور کیا ہے ہم نے.!! ہم تو بس یاد دلاتے ہیں چلے جاتے ہیں..!! آپ کو کون تماشائی سمجھتا ہے یہاں..!! آپ تو آگ لگاتے ہیں چلے جاتے ہیں.!!❤️
غزل🌹💞کلام: ناصرّ کاظمی نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں اور بال بناؤں کس کے لیے وہ شخص تو شہر ہی چھوڑ گیا میں باہر جاؤں کس کے لیے جس دھوپ کی دل میں ٹھنڈک تھی وہ دھوپ اسی کے ساتھ گئی ان جلتی بلتی گلیوں میں اب خاک اڑاؤں کس کے لیے وہ شہر میں تھا تو اس کے لیے اوروں سے بھی ملنا پڑتا تھا اب ایسے ویسے لوگوں کے میں ناز اٹھاؤں کس کے لیے اب شہر میں اس کا بدل ہی نہیں کوئی ویسا جان غزل ہی نہیں ایوان غزل میں لفظوں کے گلدان سجاؤں کس کے لیے مدت سے کوئی آیا نہ گیا سنسان پڑی ہے گھر کی فضا ان خالی کمروں میں ناصرؔ اب شمع جلاؤں کس کے لیے 💞🌹
اگر کوئی تم سے اتنی محبت کرے کہ دل کے سارے ہی موسم تمہارے نام کردے تو تم اس سے بدلے میں محبت کرو یا نا کرو مگر اتنا احساس کر لو وہ ہنستا ہنستا روئے نہیں..🍁
کیسے عجیب لوگ تھے ، جن کے یہ مشغلے رہے میرے بھی ساتھ ساتھ تھے، غیر سے بھی ملے رہے تو بھی نا مل سکا ہمیں، عمر بھی رائیگاں گئی تجھ سے تو خیر عشق تھا، خود سے بڑے گلے رہے دیکھ لے ! دل نامراد تیرا گواہ بن گیا ورنہ میرے خلاف تو، میرے ہی فیصلے رہے تجھ سے ملے بچھڑ گئے، تجھ سے بچھڑ کے مل گئے ایسی بھی قربتیں رہیں، ایسے بھی فاصلے رہے