ago
اُسے میں کیوں بتاؤں
میں نے اس کو کتنا چاہا ہے
بتایا جھوٹ جاتا ہے
کہ سچی بات کی خوشبو
تو خود محسود ہوتی ہے
میری باتیں میری سوچیں
اُسے خود جان جانے دو
ابھی کچھ دن مجھے
میری محبت آزمانے دو💕
وہ زرد پتوں کی پہلی بارش
اور موسموں کا مچلتے رہنا
وہ گنگناتی لہروں کی سرگم
اور یوں تیری یادوں کا سلگتے رہنا
وہ ننگے پاؤں دھوپ میں چلنا
اور دکھوں کو گنتے رہنا
یوں رات جگنوؤں کی بنا كے مالا
خود فریبی میں ہنستے رہنا
تھا غموں کا اک گہرا جنگل
اور خوف کی دشوار رہیں
گرا كے بجلی یوں آشیاں پہ
پِھر اپنے دِل کو مسلتے رہنا
خزاں میں گرتے وہ پیلے موتی
اور انکا درختوں سے پھسلتے رہنا
پِھر وہ یاد آئے كے جاں سے گزرے
اور یوں دکھ سمندر میں ڈھلتے رہنا
🍂🍁🍁




چلو کچھ دیر ہنستے ہیں!"
محبت پر!عنایت پر.!کہ بے بنیاد باتیں ہیں!سبھی رشتے.سبھی ناطے..!
ضرورت کی ایجادیں ہیں!!
کہیں کوئی نہیں مرتاکسی کے واسطے جاناں!کہ سب ہے پھیر لفظوں کا!
ہے سارا کھیل حرفوں کا!نہ ہے محبوب کوئی بھی!
سبھی جملے سے کستے ہیں"چلو کچھ دیر ہنستے ہیں"
جسے ہم زندگی کہتے!جسے ہم شاعری کہتے!
غزل کا قافیہ تھا جو!تھا جو عنوان نظموں کا,
وہ لہجہ جب بدلتا تھا!قیامت خیز لگتا تھا!
وقت سے آگے چلتا تھا!بلا کا تیز لگتا تھا!
جو سایہ بن کے رہتا تھاجدا اب اُس کے رستے ہیں!!!
چلو کچھ دیر روتے ہیں!چلو کچھ دیر ہنستے ہیں
نگاہیں جب ترستی ہیں مجھےتم یاد آتے ہو
محبت جب تڑپتی ہے مجھے تم یاد آتے ہو
سما جاتا ہے آنکھوں میں تیرے سپنوں کا بھیگا پن
کہیں بارش برستی ہے مجھے تم یاد آتے ہو
زمانے کے سوالوں کو میں ہنس کے ٹال دو لیکن
نمی آنکھوں کی کہتی ہو مجھے تم یاد آتے ہو
سرد شاموں میں دریچہ ادھ کُھلا رہ جائے گا
کوئی ہم کو سر بسر اب ڈھونڈتا رہ جائے گا
آندھیاں سارے ورق میرے اُڑا لے جائیں گی
طاق پر رکھا دیا بس اُونگھتا رہ جائے گا
ہم چلے جائیں گے خاموشی سے بستی چھوڑ کر
دُور سے تُو دیکھتا بس دیکھتا رہ جائے گا
بھول جائیں گی نئی نسلیں ہماری شاعری
بس کتابوں میں ہمارا تذکرہ رہ جائے گا
ہجرتوں کا فیصلہ یک دم سُنا دے گا کوئی
سب کا سب سامان یونہی گھر پڑا رہ جائے گا
فرق کوئی بھی نہیں پڑنا ہمارے کوچ سے
کوئی تکیہ رات بھر بس بھیگتا رہ جائے گا
ہم ہلا کر ہاتھ کشتی سے کہیں گے الوداع
اور کنارے پر کوئی پہچانتا رہ جائے گا

💕یہ مگر دیر کی کہانی ہے
یہ مگر دور کا فسانہ ہے 💕
💕اس کے میرے ملاپ میں حائل
اب تو صدیوں بھرا زمانہ ہے💕
محسن نقوی💕
ago
ہم جیسوں کو
سنگت راس نہیں آتی
ہم جیسوں سے
لوگ جدا ہی رہتے ہیں
ہم چاہے مر جائیں رشتوں میں
لیکن.....
ہم جیسوں سے لوگ خفا ہی رہتے ہیں🤫🔥
🖤🖤🖤
میں جانتی ہوں میری کمی اُسے اداس نہیں کرے گی
مجھے پتا ہے وہ اوروں کے ساتھ واقعی خوش رہتا ہے
Khas te ham
جِس سے محبت کرنی ہو نا پہلے اُس سے اجازت لو اپنی اوقات بتاؤ اور پھر پوچھو،
کر لوں اب تم سے محبت۔
🖤
ﺑﺠﺰ ﮨﻮﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﺎﻧﮯ ﻧﮧ ﺳﻠﺴﻠﮯ ﺗﯿﺮﮮ !
ﻣﯿﮟ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﮨﻮﮞ، ﮐﺮﻭﮞ ﮐﺲ ﺳﮯ ﺗﺬﮐﺮﮮ ﺗﯿﺮﮮ؟
ﯾﮧ ﮐﯿﺴﺎ ﻗﺮﺏ ﮐﺎ ﻣﻮﺳﻢ ﮨﮯ ﺍﮮ ﻧﮕﺎﺭِ ﭼﻤﻦ !
ﮨﻮﺍﻣﯿﮟ ﺭﻧﮓ ﻧﮧ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﻣﯿﮟ ﺫﺍﺋﻘﮯ ﺗﯿﺮﮮ
ﻣﯿﮟ ﭨﮭﯿﮏ ﺳﮯ ﺗﯿﺮﯼ ﭼﺎﮨﺖ ﺗﺠﮭﮯ ﺟﺘﺎ ﻧﮧ ﺳﮑﺎ
ﮐﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﺭﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﺣﺎﺋﻞ ﺗﮭﮯ ﻣﺴﺌﻠﮯ ﺗﯿﺮﮮ
ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﻻﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﺮﺍ ﻋﮑﺲ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﯾﮧ ﻟﻮﮒ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺁﺋﯿﻨﮯ ﺗﯿﺮﮮ
ﮔﻠﻮﮞ ﮐﻮ ﺯﺧﻢ، ﺳﺘﺎﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺷﮏ ﮐﮩﻮﮞ
ﺳﻨﺎﺅﮞ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﺗﺮﮮ ﺑﻌﺪ ﺗﺒﺼﺮﮮ ﺗﯿﺮﮮ
ﯾﮧ ﺩﺭﺩ ﮐﻢ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯﮐﮧ ﺗﻮ ﮨﻤﯿﮟ ﻧﮧ ﻣﻼ
ﯾﮧ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺕ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺳﮑﮯ ﺗﯿﺮﮮ
ﺟﺪﺍﺋﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﺗﺼﻮﺭ ﺭﻻ ﮔﯿﺎ ﺗﺠﮫ ﮐﻮ !
ﭼﺮﺍﻍ ﺷﺎﻡ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﺑﺠﮫ ﮔﺌﮯﮮ ﺗﯿﺮﮮ
ﮨﺰﺍﺭ ﻧﯿﻨﺪ ﺟﻼﺅﮞ ﺗﺮﮮ ﺑﻐﯿﺮ ﻣﮕﺮ ﻣﯿﮟ
ﺧﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﺩﯾﮑﮭﻮﮞ ﻭﮦ ﺭﺗﺠﮕﮯ ﺗﯿﺮﮮ ﮨﻮﺍﺋﮯ ﻣﻮﺳﻢِ ﮔﻞ ﮐﯽ ﮨﯿﮟ ﻟﻮﺭﯾﺎﮞ ،
ﺟﯿﺴﮯ ﺑﮑﮭﺮ ﮔﺌﮯ ﮨﻮﮞ ﻓﻀﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﻗﮩﻘﮩﮯ ﺗﯿﺮﮮ
ﮐﺴﮯ ﺧﺒﺮ ﮐﮧ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﯾﺎﺩ ﮨﯿﮟ ﻣﺤﺴﻦ
ﻭﮦ ﮐﺮﻭﭨﯿﮟ ﺷﺐِ ﻏﻢ ﮐﯽ ﻭﮦ ﺣﻮﺻﻠﮯ ﺗﯿﺮﮮ
محسن نقوی
ہم جیسے لوگ سہولت سے جی نہیں پاتے!
ہمارے دل کے مسائل دماغی ہوتے ہیں ❤
اب زندگی کی شیلف میں ڈھونڈا کریں گے لوگ
ارزاں ھوئے ھم اتنے کہ نایاب ھو گئے۔۔۔!
عجب سی درپیش یہ مسافتیں ہیں
ساتھ تیرے قدموں کی آہٹیں ہیں
کہاں سے چلے تھے ہم_ کہاں ہے جانا
سفر میں نہ جانے کتنی رکاوٹیں ہیں
وہ پل جو بیتاۓ ہیں ساتھ تیرے
زیست کی وہ حسیں ساعتیں ہیں
کبھی تھے ہم بھی کسی کے پیار ے
رہ گئی اب تو بس کچھ مروتیں ہیں
وہ موڑ جوپیچھے میں چھوڑ آئی
دفن وہیں پر میری سب چاہتیں ہیں
🖤🖤
آنکھ بھر آئی کسی سے جو مُلاقات ہوئی
خشک موسم تھا مگر ٹوٹ کے برسات ہوئی
دن بھی ڈوبا کہ نہیں یہ مجھے معلوم نہیں
جس جگہ بُجھ گئے آنکھوں کے دئیے رات ہوئی
کوئی حسرت کوئی ارماں کوئی خوائش ہی نہ تھی
ایسے عالم میں مری خود سے ملاقات ہوئی
🖤🖤
میرا دل 💓👉چاہتا ہے لوگ میری پوسٹ پہ ایسے آئیں۔۔۔۔🙊🙉🙈
۔۔۔۔۔جیسے آندھی میں شاپرز۔۔۔۔😜😜
۔۔۔۔شہد پہ مکھیاں۔۔۔۔۔۔۔😜😜
۔۔۔سیاسی جلسے میں کھانے پہ ورکرز۔۔۔۔۔😜😜
۔۔۔۔مرغی کے پیچھے اس کے بچے😜😜
۔۔۔۔چاند کے پیچھے ستارے😜😜Mushk khan
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain