Damadam.pk
MushtaqAhmed's posts | Damadam

MushtaqAhmed's posts:

MushtaqAhmed
 

لیکن چونکہ انٹیوکس کا نام نہیں لیا گیا تھا، بعد کے قارئین اس پیش گوئی کو کسی بھی ستانے والے پر لاگو کر سکتے تھے۔ ابتدائی مسیحیوں نے اسے رومن شہنشاہوں پر لاگو کیا، جنھوں نے چرچ کو ستایا، خاص طور پر نیرو جنھوں نے سنہ 54 سے 68 عیسوی تک حکومت کی۔
’ابتدائی مسیحی ایک بہت بڑے ضدِ مسیح کے آنے پر زور دیتے تھے۔ یوحنا کا مکاشفہ اس شخصیت کو ’پاتال سے حیوان‘ (11:7) اور ’سمندر سے حیوان‘ (13:1) سے تعبیر کرتا ہے۔‘ وہ ایک عام ارتداد کے وقت آئے گا، لوگوں کو نشانیوں اور عجائبات سے دھوکا دے گا، خدا کے گھر میں بیٹھ کر خود خدا ہونے کا دعویٰ کرے گا۔ آخر میں، وہ یسوع کے ہاتھوں شکست کھا جائے گا، جو اسے ’پھونک‘ اور ’اپنے آنے کی چمک‘ سے

MushtaqAhmed
 

طور پر عبرانی بائبل میں دانیال کی کتاب سے۔‘
’سنہ 167 قبل مسیح کے آس پاس لکھی گئی اس کتاب میں اس آخری اذیت دینے والے کے آنے کی پیش گوئی کی تھی جو ’اعلیٰ ترین کے خلاف بڑے بول کہے گا اور اعلیٰ ترین کے ماننے والوں کوکمزور کردے گا، اور وقت اور قوانین کو بدلنے کا سوچے گا۔‘
لرنر کہتے ہیں کہ سکالرز اس بات پر متفق ہیں کہ دانیال کے صحیفے میں فلسطین کے تب کے ہیلینسٹک حکمران، انٹیوکس چہارم ایپی فینس کی طرف اشارہ تھا، جس نے یہودیت کو ختم کرنے کی کوشش کی۔

MushtaqAhmed
 

قائل نہیں۔‘
یہودیت، مسیحیت اور اسلام کے ماننے والوں کے حضرت مسیح کی دوبارہ آمد کے تصورات دیکھنے کے بعد ہم چلتے ہیں ہے اینٹی کرائسٹ یا ضدِ مسیح یا دجال کے تصور کی جانب۔
اینٹی کرائسٹ، ضدِ مسیح اور مسیح کا حتمی دشمن، مسیحی روایات کے مطابق، آخری فیصلے (قیامت) سے پہلے کی مدت میں خوفناک طور پر حکومت کرے گا۔
رابرٹ ای لرنر کی تحقیق ہے کہ ضدِ مسیح کی اصطلاح پہلی بار یوحنا کے خطوط میں ظاہر ہوئی، اور ضدِ مسیح کی زندگی اور دور حکومت کی مکمل کہانی قرون وسطیٰ کے متن میں پائی جاتی ہے۔
’دجال کا مسیحی تصور یہودی روایات سے اخذ کیا گیا تھا، خاص طور پر عبرانی بائب

MushtaqAhmed
 

عہد نامہ جدید کی سب سے آخر میں لکھی جانے والی اس کتاب میں ایک اور جگہ لکھا ہے: ’دنیا کی بادشاہی ہمارے خداوند اور اس کے مسیح کی ہوگی اور وہ ابدالآباد بادشاہی کرے گا۔‘
یوں ان دونوں مذاہب کے ماننے والے قیامت سے پہلے کے عہد کو مسیحائی عہد کا نام دے کر اس کے منتظر ہیں۔
اسلام کے پیرو کاروں میں بھی حضرت عیسیٰ کے دوبارہ دنیا میں آنے کا تصور پایا جاتا ہے۔
غامدی سنٹر آف اسلامک لرننگ، ڈیلَس، امریکا سے منسلک محقق نعیم احمد بلوچ کے مطابق مسلم اہل علم کی ایک بہت بڑی اکثریت حضرت عیسیٰ کے بارے میں احادیث کی وجہ سے یہ عقیدہ رکھتی ہے کہ وہ ایک امتی کی حیثیت سے قیامت کے قریب دوبارہ آئیں گے۔
’البتہ ابن خلدون سمیت بہت کم علما حضرت مسیح کی آمد ثانی کے قائل نہیں۔

MushtaqAhmed
 

(خدائے یہواہ) کے پاس آیا تھا۔ اسے اس کے سامنے لے آیا گیا تھا۔ وہ شخص جو کہ انسان کی مانند دکھائی دے رہا تھا، اس کو سلطنت، حشمت اور سارا علاقہ سونپا گیا۔ سبھی قومیں اور ہر زبان کے گروہ اس کی خدمت کریں گے۔ اس کی حکومت ہمیشہ قائم رہے گی۔‘
حضرت عیسیٰ کے مصلوب ہونے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کا عقیدہ انجیلوں اور عہدنامہ جدید کی باقی کتابوں میں بھی ملتا ہے۔
سید محمد وقاص بائبل کی آخری کتاب، یوحنا کا ’مکاشفہ‘ کا حوالہ دیتے ہیں، جس میں لکھا ہے: یسوع مسیح کی طرف سے جو سچا گواہ اور مردوں میں سے جی اٹھنے والوں میں پہلا ہے اور دنیا کے بادشاہوں پر حاکم ہے۔

MushtaqAhmed
 

یہودی عقیدے کے مطابق حضرت داؤد کی اولاد میں ایک عظیم بادشاہ نمودارہوگا جو بنی اسرائیل کے ان طاقت ور بادشاہ اور نبی کی طرح کہ جن پر زبور نازل ہوئی تھی، یہودیوں کی حکومت پھر سے دنیا پر قائم کرے گا۔
سید محمد وقاص کی تحقیق ہے کہ یہ عقیدہ جلا وطنی کے دوران آنے والے نبی حضرت دانیال سے منسوب ایک صحیفے پر مبنی ہے۔
موجودہ بائبل کے عہد نامہ قدیم کے حصہ ’انبیا‘ (عبرانی میں نیویم) میں شامل صحیفہ دانیال میں لکھا ہے: ’رات کو میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے سامنے کوئی کھڑا ہے جو انسان جیسا دکھائی دیتا ہے۔ وہ آسمان کے بادلوں پر آرہا تھا۔ وہ قدیم بادشاہ

MushtaqAhmed
 

لگے کہ خدائے بنی اسرائیل ’یہواہ‘ نے ان سے منھ موڑ لیا ہے اور ان کا مقدس ترین عبادت خانہ تباہ ہونا اور ارضِ موعودہ (پرامِزڈ لینڈ) سے نکلنا سزا ہے۔
اس فکر کے جواب میں یہ سوچ پنپی کہ یہواہ بنی اسرائیل سے ہمیشہ کے لیے ناراض نہیں ہوئے بلکہ وہ وقتی سزا کے بعد ایک طاقت ور بادشاہ ’مسیح‘ کے ذریعے انھیں دوبارہ عروج عطا کریں گے۔

MushtaqAhmed
 

سوشل میڈیا پریہودی اور مسیحی روایات کے مطابق اینٹی کرائسٹ یا ضدِ مسیح اور اسلامی روایات کی رو سے مسیح الدجال مختصراً دجال کے آنے پر بحث کی جا رہی ہے۔ اب ہر کوئی دجال کے بارے میں روایات اور اقوال شیئر کر ہا ہے۔ ہم نے سوچا کہ کیوں نہ اس بحث کا پس منظر جان لیا جائے۔
دجال پر تاریخی حوالہ جات، علما اور ماہرین کی رائے جاننے سے قبل ایک نظر اس پر دوڑاتے ہیں کہ آخر دجال کا قصہ شروع کہاں سے ہوتا ہے؟
چھٹی صدی قبلِ مسیح کے اواخر میں بنی اسرائیل (یہودی مذہب کے ماننے والے) بابل کے حکم ران بخت نصر سے شکست، ہیکلِ سلیمانی کی تباہی اور جلا وطنی سے ایسے مایوس ہوئے کہ ماننے لگے کہ خدائے بنی اسرائیل

MushtaqAhmed
 

سودا سلف لینے والے گاہک بیزارہوتے ہے دوسری جانب مسجدوں کے سامنے لائنوں میں کھڑے یا بیٹھ کر بھیک مانگی جارہی ہے۔ سینکڑوں بھکاریوں کے ہاتھوں شہریوں کاجینا حرام ہے اندرون سندھ اور پنجاب سے آئے ہوئے پیشہ وارانہ بھکاریوں میں خواتین اور زیادہ تر بچے اوربچیاں شامل ہیں جوکہ اپنے آپ کو معذور ثابت کرکے بھیک مانگتے ہیں عوامی حلقوں نے گورنر سندھ ،وزیراعلیٰ سندھ ،ڈی آئی جی سمیت اعلیٰ حکام ، اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پیشہ وارانہ بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے انہیں واپس ان کے اپنے علاقوں میں بھیجا جائے اور کراچی کے عوام کو ان کے شر سے نجات دلائی جائے تاکہ شہری سکھ کاسانس لے سکیں۔
🤣

MushtaqAhmed
 

شہر قائدمیں بھکاریوں ، گداگروں ، کی بھرمار، شہری سخت پریشان حکام نوٹس لیں۔ شہر میں ماہ رمضان کے موقع پر پیشہ ورانہ بھکاریوں، گداگروں کی یلغار نے شہریوں کا جینا حرام کردیا ہے سارادن بازار میں گداگروں بھکاریوں نے مختلف روپ اپناکرخیرات کے بہانے ،اگر دکانوں میں بچے ہو تو چکما دیں کر ان سے اپنے ضرورت کے مطابق چیزیں اٹھا لیتے ہیں۔اندرون سندھ اور پنجاب سے آئے ہوئے اور کچھ مقامی منشیات کے عادی افراد بھکاریوں نے ماہ رمضان کے پہلے دن ہی بازارکو ٹھیکے پرلے رکھے ہیں جنکی پیشہ ہمیشہ بھیک مانگنا ہے ان سے لوگوں کا جینا محال ہوگیا ہے بھکاریوں میں بیشتر خواتین اوربچے شامل ہیں۔ شہرقائد میں سالوں سال سے پیشہ وارانہ بھکاریوں اورگداگروں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے انکی وجہ سے سودا

MushtaqAhmed
 

اس قتل کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ملزم فیصل کو تکیے سے ماریہ کا سانس روکتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ عبدالستار ان کے پاس ہی بیٹھا ہے اور قتل کے بعد فیصل کو پانی پیش کرتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ قبر کشائی کے ذریعے ماریہ کی لاش سے نمونے حاصل کیے گئے۔
گزشتہ روز عدالت نے ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
گزشتہ روز ہی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ آج نیوز کو موصول ہوئی تھی

MushtaqAhmed
 

اطلاعات کے مطابق پولیس نے شہباز اور اس کی اہلیہ سمیرا کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ شہباز اور سمیرا کے ڈی این اے نمونے بھی حاصل کرلئے گئے ہیں۔
تاہم پولیس نے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی جب کہ ماریہ کے والدین نے تھانہ کے سامنے احتجاج کیا۔ ماریہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ پچھلی شب ایک بجے وہ دونوں کو تھانے میں مل کے گئی تھیں۔
شہباز کے وکیل ایڈووکیٹ ظفر چوہدری کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ دونوں ملزمان ماریہ کے قتل میں برابر کے شریک ہیں۔
شہباز کے وکیل نے کیس کی پیروی نہ کرنے کا اعلان بھی کردیا اور کہا کہ ایسے درندوں کی وکالت نہیں کرسکتا۔
یاد رہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب مبینہ طور پر بھائی اور والد نے ماریہ کو قتل کرکے خاموشی سے رات کے وقت تدفین کردی تھی

MushtaqAhmed
 

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل ہونے والی ماریہ کے بھائی فیصل نے اعتراف جرم کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم نے ناصرف قتل بلکہ زیادتی کا بھی اعتراف کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ماریہ کے والد عبدالستار اور بھائی فیصل کو علاقہ مجسٹریٹ طلعت جاوید کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے دونوں ملزمان کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم فیصل سے ماریہ سے زیادتی اور اس کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم کا ایک ویڈیو بیان آج نیوز نے حاصل کیا ہے۔
اس سے قبل ماریہ کے دوسرے بھائی شہباز نے انکشاف کیا تھا کہ فیصل اور عبدالستار ماریہ سے زیادتی کرتے تھے۔ ۔
ہفتہ کو اطلاعات کے مطابق

MushtaqAhmed
 

پڑے گی اور اِن دہشتگردوں کے سامنے برہنہ کھڑا ہونا پڑے گا ورنہ آپ کی ساری طاقت اور ہمارے شہداء کی ساری قربایناں رائیگاں ہو جائیں گی۔ پاکستان کی سیاسی اور معاشی حالت ایک دوسرے میں پیوست ہے اور دنیا کی کوئی معیشت امن کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی بہتر معیشت کیلئے امن کی ضرورت ہے اور امن کیلئے بہترین سیاسی فیصلوں کی طرف جانا ہوگا جس کی طرف ہم گامزن بھی ہو چکے ہیں لیکن ابھی بہت کچھ کرنے کو باقی ہے ورنہ شہیدوں کی تعداد اوریزیدوں کا اختیار بڑھتا رہے گا۔
end

MushtaqAhmed
 

کو لمبے عرصے تک بند کیے رکھا اور کیوں؟ کس نے پاکستان کو مطلوب طالبان، پاکستان میں لاکر بسائے؟ کیا اس مکالمے کو پاکستانی معاشرے میں رواج دینے کی ضرورت نہیں کہ جب چین افغانستان میں ترقیاتی کاموں میں پیش پیش ہے اور ریل گاڑی جو افغانیوں کا خواب تھی اُسے بچھانے میں دن رات ایک کر رہا ہے تو وہی افغان حکومت اُن طالبان کو کیوں پناہ دے رہی ہے جو پاکستان میں چینی انجنیئروں پر حملہ آور ہو رہے ہیں؟ چین کیلئے طالبان کا افغانستان اور پاکستان میں دوستی اور دشمنی کا دوہرا معیار کیوں ہے؟ چینی انجینئروں پر ہونے والے حملے سے دل بھی دکھا ہے اور مستقبل کے حوالے سے پھر منظر دھندلا ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ہم نے ایک ہاتھ سے شلوار اور دوسرے سے تلوار پکڑ رکھی ہے جو ہماری ریاستی جنگی حکمت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ہمیں تلوار اور شلوار میں سے ایک تو چھوڑنی پڑے گی او

MushtaqAhmed
 

و بھتہ دے کر اپنی وزارتیں چلاتے رہے۔ جس نے 9 مئی کو وہی کیا جو اُس سے پہلے طالبان کر تے رہے ہیں۔اب وہ جیل میں ہے تو اُس کے طالبانی ساتھیوں نے اودھم مچانا شروع کردیا ہے۔
بشام میں چینی انجینئروں کی گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے نے یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ وہ کون ہے جو چاہتا ہے کہ چینی پاکستان میں کام نہ کریں۔ وہ کون ہے جو بھاشا اور داسو ڈیم کا مخالف ہے۔ وہ کون ہے جو چینیوں کے قتل عام اور بلوچستان میں بدامنی کا ذمہ دار ہے؟ یہ انتہائی خوش آئند ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی انجینئروں کے جاں بحق ہونے کے بعد فوری طور پر چینی سفارت کار سے رابطہ کرکے انہیں تمام حقائق سے نہ صرف آگاہ کیا بلکہ ہمارے قومی سلامتی کے اداروں نے مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا عزم بھی دہرایا لیکن کیا اِس پر بات نہیں ہونی چاہیے کہ کس نے سی پیک کو لم

MushtaqAhmed
 

جس دن ضربِ عضب کا آغاز ہوا اللہ نے مجھے بیٹی سے نوازا تو میں نے اُس کا نام عضب جمشید رکھ دیا۔ عضب کے حوالے سے میں جانتا تھا کہ یہ رسول اللہ کی تلوار کا نام ہے جبکہ بیٹی کانام رکھنے کی دوسری وجہ یہ تھی کہ جب ہم دنیا میں نہیں ہوں گے تو میری بیٹی دنیا کو بتائے گی کہ جس دن وہ پیدا ہوئی تھی ہماری بہادر افواج نے اُن دہشتگردوں کو ختم کرنے کا آغاز کیا تھا جو ہمارے قومی سلامتی کے اداروں اور عام شہریو ں پر تاتاریوں کی طرح حملہ آور تھے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے طالبان کا سب سے بڑا پاکستانی حمایتی، پاکستان کا وزیر اعظم بنا دیا گیا۔ ایک ایسا شخص جو ریاست کو دہشتگردوں سے برابری کی بنیاد پر مذاکرات کرنے کی ترویج کرتا رہا۔ جس کے خیبر پختون خوا کے 10 سالہ دورِ اقتدار میں افغانستان میں چھپے ہوئے بھگوڑے پاکستان واپس آگئے۔ جس کے وزیر مشیر طالبان کو بھتہ دے کر

MushtaqAhmed
 

عقلی فیصلے کرنے کی قسم کھا رکھی ہے اور آج بھی اپنے بچوں کے ہاتھ سے فلسطین کا جھنڈا چھین رہے ہوتے ہیں۔ لوگوں کی آستینوں میں سانپ پلتے ہیں ہم نے سانپوں کے محل بنا رکھے ہیں جبکہ ان کا جان لیوا زہر ہمارے اداروں اور نوجوانوں کی رگوں میں بھی اتر چکا ہے اور ہم اُسے دیسی مرغوں اور بہترین گائیوں کا دودھ پلا رہے ہیں۔ممکن ہے کہ عنقریب خواتین سے ملنے کی اجازت بھی دے دی جائے حالانکہ اُس کا مردوں سے ملنا بھی مشکوک ہے۔یہ غیر ریاستی رویہ ہے اور ہم اِس کی قیمت ادا بھی کر چکے ہیں اور ہمیں اس کی مزید قیمت بھی ادا کرنی ہو گی جس کے اشارے ہمیں ملنا شروع ہو چکے ہیں۔

MushtaqAhmed
 

غزہ کی عورتوں، بچوں، جوانوں اور بزرگوں کے قتلِ عام اور خواتین کی بے حرمتی سمیت ہر جرم میں معاون و مدد گار ہے۔ امریکی دہشتگردوں کی کارروائیوں سے کوئی بھی براعظم محفوظ نہیں ہے لیکن اِس کے باوجود وہ امن کا بڑا داعی ہے۔پاکستان ایک چو مکھی لڑائی میں پھنس چکا ہے جہاں ایک طرف امریکہ کا بظاہر دوستانہ خون آلود ہاتھ ہے تو دوسری طرف بھارت ہے جس نے افغانستان میں بیٹھ کر ہمارے خلاف پراکسی وار شروع کر رکھی ہے۔ ریاستوں پر بُرے وقت آ جاتے ہیں لیکن ان ریاستوں پر آتے ہیں جو اچھے وقت گزار رہی ہوں ہم دنیا کی شاید پہلی ریاست ہیں جنہوں نے بُرے حالات سے بدترین حالات کی طرف سفر کیا ہے۔ ریاستیں عقیدوں کے نام پر بن سکتی ہیں لیکن چلتی عقل کی بنیاد پر ہی ہیں جس کی زندہ مثال اسرائیل آپ کے سامنے سانپ کی طرح کھڑا ہے اور جس کی بری مثال ہم خود ہیں جنہوں نے غیر عقلی فیصلے

MushtaqAhmed
 

ریاستوں کے ساتھ ملکر ان گنت ظاہری و باطنی دشمن پیدا کیے ہیں جن کے ساتھ ہمارے اپنوں نے مل کر بھی پاکستان کو بارود کے ڈھیر پر رکھ چھوڑا ہے۔ ہماری افواج نے ایک دونہیں ہزاروں چھوٹے بڑے معلوم اور نہ معلوم آپریشن کیے جن میں ہزاروں دہشتگرد جہنم رسید ہوئے لیکن جب دہشتگرد قتل ہو تا ہے تو صرف اُس کی جان جاتی ہے جب کہ ہمارے جوان شہید ہوتے ہیں تو اُس کے ساتھ ہی ہماری ریاست پر بھی امن کے حوالے سے سوالیہ نشان لگ جاتا ہے اور وہی قوتیں جو اِس دہشتگردی کی یا تو وجہ ہوتی ہیں یا سبب، ہمارے خلاف بیان داغنا شروع ہو جاتی ہیں۔اب کوئی امریکہ سے پوچھے کہ کیا اُسے زیب دیتا ہے کہ وہ دنیا میں امن کی بات کرے جب کہ دنیا میں ہونے والی ہر دہشتگردی کا ”کُھرا“ اُس کی جاسوس ایجنسیوں سے جا ملتا ہے۔ جو کل ہیرو شما اور ناگا ساکی پر ایٹمی حملوں کا ملزم تھا تو آج غزہ کی عورتوں،