Damadam.pk
MushtaqAhmed's posts | Damadam

MushtaqAhmed's posts:

MushtaqAhmed
 

*چوتھا کلمہ توحید*
لآاِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوْتُ اَبَدًا اَبَدًاؕ ذُوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِؕ بِیَدِہِ الْخَیْرُؕ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیءٍ قَدِیْرٌ ۵ؕ
ترجمہ :اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اسی کیلئے ہے بادشاہی اوراسی کے لئے حمد ہے وہی زندہ کرتا اورمارتاہے اوروہ زندہ ہے اس کو ہرگز کبھی موت نہیں آئے گی ۔ بڑے جلال اوربزرگی والا ہے ۔ اس کے ہاتھ میں بھلائی ہے اوروہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

MushtaqAhmed
 

*تیسرا کلمہ تمجيد*
سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ اِلٰہَ الَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُؕ وَلَا حَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ ؕ
ترجمہ :اللہ پاک ہے اورسب خوبیاں اللہ کے لیے ہیں اوراللہ کے سواکوئی معبود نہیں اوراللہ سب سے بڑا ہے گناہوں سے بچنے کی طاقت اورنیکی کرنے کی توفیق نہیں مگراللہ کی طرف سے جو سب سے بلندعظمت والا ہے ۔

MushtaqAhmed
 

*اوّل کلمہ طیب*
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ ؕ
ترجمہ :اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں محمدصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔
*دوسرا کلمہ شہادت*
اَشْھَدُ اَنْ لَّآاِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ ؕ
ترجمہ : میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اورمیں گواہی دیتاہوں کہ بیشک محمدصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اللہ کے بندے اوررسول ہیں۔

MushtaqAhmed
 

*﷽*...
*قُلْ أَعُــوذُ بِرَبّ الْفَلَقِ ۝ مِن شَرّ مَا خَلَقَ ۝ وَمِن شَرّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ۝ وَمِن شَرّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ ۝ وَمِن شَرّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ* ۝
🍃 🍃 🍃 🌺 🌺 🌺*﷽.*..
*قُلْ أَعُوذُ بِرَبّ النَّاسِ ۝ مَلِكِ النَّاسِ ۝ إِلَٰـــهِ النَّاسِ*
۝ *مِن شَرّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ* ۝ *الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ,*۝ *مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ* ۝
🍃 🍃 🍃 🌺 🌺 🌺

MushtaqAhmed
 

Surat No 33 : سورة الأحزاب - Ayat No 59
یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ قُلۡ لِّاَزۡوَاجِکَ وَ بَنٰتِکَ وَ نِسَآءِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ یُدۡنِیۡنَ عَلَیۡہِنَّ مِنۡ جَلَابِیۡبِہِنَّ ؕ ذٰلِکَ اَدۡنٰۤی اَنۡ یُّعۡرَفۡنَ فَلَا یُؤۡذَیۡنَ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿۵۹﴾
اے نبی ! تم اپنی بیویوں ، اپنی بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی چادریں اپنے ( منہ کے ) اوپر جھکا لیا کریں ۔ ( ٤٧ ) اس طریقے میں اس بات کی زیادہ توقع ہے کہ وہ پہچان لی جائیں گی ، تو ان کو ستایا نہیں جائے گا ۔ ( ٤٨ ) اور اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

MushtaqAhmed
 

💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
        ⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
             🇵🇰   *آج کا کیلینڈر*  🌤
🔖 *21 جمادی الثانی 1442ھ* 💎
🔖 *04 فروری   2021ء* 💎
🔖 *22 ماگھ  2077ب* 💎
🌄 *بروز جمعرات Thursday* 🌅
🍂 *سجدہ سہو کیسے کریں !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی (چار رکعت) نماز کی دو رکعت پڑھانے کے بعد (قعدہ تشہد کے بغیر ) کھڑے ہو گئے، پہلا قعدہ نہیں کیا۔ اس لیے لوگ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پوری کر چکے تو ہم سلام پھیرنے کا انتظار کرنے لگے۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام سے پہلے بیٹھے بیٹھے «الله اكبر» کہا اور سلام ہی سے پہلے دو سجدے بیٹھے بیٹھے کیے پھر سلام پھیرا۔*🔹
📗«صحیح بخاری-1224»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

MushtaqAhmed
 

*🌱مُخْـــتَصَـر پُــر اَثَـــر🌱*
دو بندوں کو مہنگائـــــی
محســــــوس نہیں ہوتی
ایک وہ جو بــــاپ کا کھاتا ہے
دوسرا وہ جو حــرام کا کھاتا ہے
*🍂اِرشَــــاد نُـــورِی🍂*

MushtaqAhmed
 

*🌱مُخْـــتَصَـر پُــر اَثَـــر🌱*
جو والـــد کی قدر کرتا ہے
وہ کبھی غـــریب نہیں ہوتا
اور جو ماں کی قــدر کرتا ہے
وہ کبھی بدنصیـــب نہیں ہوتا
*🍂اِرشَــــاد نُـــورِی🍂*

MushtaqAhmed
 

*🌱مُخْـــتَصَـر پُــر اَثَـــر🌱*
صبـــر اور اخــلاق ایک
ایسا ہتھیـــار ہے جس
سے آپ بڑے سے بڑے
دشمـــن کو باآســــانی
زیـــر کرسکتـــے ہـــے
*🍂اِرشَــــاد نُـــورِی🍂*

MushtaqAhmed
 

*🌱مُخْـــتَصَـر پُــر اَثَـــر🌱*
آپ لاکھ موٹیــــویشنل تقــاریر
سن لیں لیکـــن جو کام کسی
رشتہ دار کا دیا ہوا طعــــنہ
کرتا ہــــے وہ کوئی اور چــــیز
نہیں کر سکــــــتی
*🍂اِرشَــــاد نُـــورِی🍂*

MushtaqAhmed
 

*•••💝 بھولی بسری سنتیں : (17) 💝•••*
*🔅 گھر کے کاموں میں معاونت کرنا*
🍁 جناب اسود ؒ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیّدہ عاٸشہ ؓ سے سوال کیا رسول اللہ ﷺ اپنے گھر میں کیا کیا کرتے تھے آپ نے بتلایا کہ
*🏡 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر کے کام کاج یعنی اپنے گھر والیوں کی خدمت کیا کرتے تھے اور جب نماز کا وقت ہوتا تو فوراً ( کام کاج چھوڑ کر ) نماز کے لیے چلے جاتے تھے۔*
📓【صحیح بخاری : 676】
*🌹 آئیے ان سنتوں کو زندہ کریں🌹*

MushtaqAhmed
 

*•••💝 بھولی بسری سنتیں : (15) 💝•••*
*🔅گھر میں داخل ہوکر مسواک کرنا*
🍁 مسعر نے مقدام بن شریح سے اور انہوں نے اپنے والد سے روایت کی ، انہوں نے کہا : میں نے سیّدہ عــــائشہ ؓ سے پوچھا ،
*میں نے کہا : نبی ﷺ جب گھر تشریف لاتے تو کس بات ( کام ) سے آغـاز فرماتے تھے ؟ انہوں نے فــرمایا : مسواک سے۔*
📓【 صحیح مسلم : 590】
*🌹 آئیے ان سنتوں کو زندہ کریں🌹*

MushtaqAhmed
 

*•••💝 بھولی بسری سنتیں : (12) 💝•••*
*🔅آنکھوں میں سرمہ ڈالنے کی اہمیت*
🍁 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فــرمایا : تمہارے سرمـــوں میں بہترین سرمـــہ اثمـــد ہے ، کیونکـــہ یہ نظر کو تیز کرتا ہے اور پلکوں کے بالـــوں کو بڑھاتا ہے.
📓【سنن نسائی : 5116】
*🌹 آئیے ان سنتوں کو زندہ کریں🌹*

MushtaqAhmed
 

ہو گئے۔
دونوں نے وزیر، وکیل اور قاضی کو پکڑا۔ ان سے کہا کہ بول کیسی سزا چاہیے۔ چار چڑی چابک یا چار بٹور (یہ براہوی زبان میں دو سخت سزاؤں کے نام ہیں)۔ انہوں نے کہا کہ چار بٹور۔ بادشاہ نے بارہ گھوڑے منگوائے۔ ہر ایک کے ہاتھ پیر چار گھوڑوں سے چار اطراف میں باندھ کر انہیں چار مخالف سمت میں دوڑا دیا۔ جن سے ان کے جسم ٹکڑوں میں بٹ گئے۔ اسی طرح ان بد ذاتوں کو ان کے کیے کی سزا مل گئی اور شہزادی کا باپ اپنی بیٹی اور اس کا شوہر اپنی بیوی کو پا کر بہت خوش تھے۔ اور ہنسی خوشی سے رہنے لگے

MushtaqAhmed
 

ے۔ وہ بھی چپ سادھ کر بیٹھ گئے۔
"فقیر اس لڑکی کو اپنے باپ کے پاس لے گئے۔ اس کے عقلمند باپ نے اس لڑکی کو ان چھ بھائیوں کی بہن بنا دیا۔"
اس کے باپ بادشاہ کے آنکھوں سے جھل جھل آنسو بہہ رہے تھے۔ دونوں بادشاہوں نے ہیرے جواہرات کے ڈھیر ان کے سامنے لگا دئیے کہ خدارا داستان کو جاری رکھو۔
" لڑکی کو کسی طرح پتا چلا کہ یہ اس کے باپ بادشاہ کا ملک ہے۔ اسے پتا تھا کہ اس کے باپ کو داستان سننے کا بہت شوق ہے۔ اس نے اپنے بھائیوں کے ذریعے بادشاہ کو کہلوا بھیجا کہ اگر اسے منظور ہو تو آ کے اسے داستان سنائے۔"
یہاں پہنچ کر اس کے باپ بادشاہ کا دل چُور چُور ہو گیا۔ وہ ایک فریاد مار کر اٹھ کھڑا ہو گیا۔ شہزادی نے بھی اپنے چہرے سے نقاب اٹھا دی تو اس کے شوہر بادشاہ نے بھی شہزادی کو پہچان لیا۔ باپ، بیٹی کو اور شوہر، بیوی کو پا کر بے طرح خوش ہو گئے۔

MushtaqAhmed
 

وں گیا اور یوں آیا۔"
بادشاہ نے وکیل پر آنکھیں نکالا۔" بس کر بد ذات، اور خاموشی سے بیٹھ۔ جب حقیقت ظاہر ہو رہی ہے تو تم لوگوں کو حاجت پیش آ رہی ہے۔" وکیل بھی خاموشی سے بیٹھ گیا۔
"تیسرے منزل پر قاضی بھی اللہ رسول کو بھول کر بدی کے لیے لڑکی کو تنگ کرنے لگا اور اس ظالم نے اس کے تیسرے بیٹے کا سر قلم کیا۔ لڑکی نے پھر اپنی عزت بچائی۔ اور بھاگ کر ایک بڑے دریا میں کود گئی۔"
قاضی نے بھی کوئی بہانہ بنانے کی کوشش کی لیکن بادشاہ نے اسے بھی ڈانٹ کر چپ کرا دیا۔
"دریا نے لڑکی کو کہیں دور لے جا کر دوسری طرف پھینک دیا جہاں اسے چھ فقیروں نے دیکھا اور اسے دریا سے نکالا۔" اب فقیر بھائیوں کی گھگھی بند ہو گئی کہ ہو نہ ہو یہ ہماری بہن کا قصہ ہے۔ وہ بھی چپ سادھ کر بیٹھ گئے۔
"فقیر اس لڑکی کو اپنے باپ کے

MushtaqAhmed
 

جا رہی تھیں۔
"پہلی منزل پر بادشاہ کا وزیر ناپاک ارادے سے اس کی طرف بڑھا اور اسے بدی کے لیے تنگ کیا۔ اس کے بڑے بیٹے کا سر تن سے جدا کیا۔ لیکن لڑکی کسی طرح اپنی عزت بچا کے بھاگ نکلی۔"
وزیر منمنایا۔" مجھے بہت زور کا پیشاب لگا ہے۔ میں تھوڑی دیر میں آتا ہوں۔"
بادشاہ نے اسے ڈانٹ دیا۔" خاموشی سے بیٹھ بد ذات کہیں کے۔ اسی وقت تمہیں کیوں پیشاب آ رہا ہے؟" وزیر چپ کر کے بیٹھ گیا۔
"دوسرے منزل پر اسی طرح وکیل بھی اپنے ناپاک ارادوں کے ساتھ لڑکی کو بدی کے لیے تنگ کیا اور اپنے ناپاک عزائم پورا کرنے کے لیے اس کے دوسرے بیٹے کا سر تن سے جدا کرنے سے بھی باز نہ آیا۔ پر پاک دامن لڑکی نے یہاں بھی اپنی عزت بچائی اور بھاگ کر کہیں چھپ گئی۔"
اب وکیل ہکلایا۔" بادشاہ سلامت ! مجھے زور کی حاجت پیش آئی ہے۔ بس میں یوں گیا اور یوں آیا۔"

MushtaqAhmed
 

سے داستان سن رہا تھا، چونک پڑا کہ یہ تو میرا اور میری بیوی کا قصہ لگ رہا ہے۔ اس نے بھی بہت سے ہیرے جواہرات نکال کر شہزادی کی طرف پھینک دئیے اور کہا کہ دیکھنا داستان آخیر تک سنانا۔ مجھے اس داستان کو پورا سننا ہے۔ فقیر بھائیوں کے تو پیر خوشی سے زمین پر نہیں پڑ رہے تھے۔
شہزادی نے داستان جاری رکھی۔" بادشاہ نے اس لڑکی سے شادی کی۔ اس سے اسے تین بیٹے ہوئے۔ ایک دن بادشاہ نے اسے ان کے بیٹوں کے ساتھ اپنے وزیر، وکیل اور قاضی کے ہمراہ اس کے سسرال روانہ کیا۔"
اب وزیر، وکیل اور قاضی کے اوسان خطا ہو گئے اور ایک دوسرے کی طرف سراسیمگی سے دیکھنے لگے کہ یہ تو ہمارا قصہ ہے۔ بادشاہ نے کچھ اور ہیرے جواہرات شہزادی کی طرف پھینک دئیے۔فقیر بھائیوں کی باچھیں خوشی سے کھلی جا رہی تھیں۔
"

MushtaqAhmed
 

و گیا تھا۔ اسے پہلے ہی سے اپنے بیٹی کے ساتھ کیے گئے ظلم و ستم سے بہت پشیمانی اور پچھتاوا تھا۔ جب اسے داستان کے ذریعے اپنی بیٹی کے متعلق پتا چلا اس کی آنکھوں میں آنسو امڈ آئے۔شہزادے کو بھی احساس ہوا کہ یہ تو میری بہن کا قصہ ہے۔ اس نے بے چین ہو کر کچھ اور ہیرے جواہرات شہزادی کے طرف پھینک دئیے اور کہا کہ داستان جاری رکھنا، روکنا مت۔ فقیر بھائیوں کے تو اتنے انعامات دیکھ کر باچھیں کِھل اٹھیں۔
شہزادی نے کہا۔" ایک دن ایک بادشاہ کا گزر اسی جنگل سے ہوا۔ لڑکی کو دیکھا اور اسے اپنے ساتھ اپنے ملک لے جا کر اس سے بیاہ رچایا۔" شہزادی کا شوہر بادشاہ جو پہلے بڑی دلچسپی اور انہماک سے داستان سن رہا تھا، چونک پڑا کہ یہ تو میرا اور میری بیوی کا قصہ لگ رہا ہے۔ ا

MushtaqAhmed
 

ہ وہ لڑکی اسی بادشاہ کی بیٹی ہے۔"
بادشاہ حیران ہوا کہ یہ تو میرا قصہ ہے جو یہ خاتون سنا رہی ہے۔ بادشاہ نے بہت سے ہیرے جواہرات شہزادی کی طرف پھینک کر کہا کہ دیکھنا داستان کو بند مت کرنا۔ شہزادی نے ہیرے جواہرات فقیروں کی طرف پھینک دئیے جواسے پا کر بہت خوش ہوئے۔
شہزادی نے داستان جاری رکھتے ہوئے کہا۔" بادشاہ نے بیٹی کو اپنے بیٹے کے حوالے کر کے کہا کہ اسے جنگل میں لے جا کر قتل کر دے اور اس کی آنکھیں اور خون نکال کر اسے دکھا دے۔ لیکن بھائی کو اپنے ہاتھوں سے بہن کو قتل کرنا گوارہ نہ ہوا اور اپنی بہن کو جنگل میں چھوڑ کر واپس آیا۔ جنگل میں وہ لڑکی بہت عرصہ رلتی رہی یہاں تک کہ اس کے جسم پر اس کا لباس تار تار ہو کر گر گیا اور وہ جنگل بیابان میں بے لباس وقت گزارنے لگی۔"
بادشاہ عمر رفتہ کے باعث اب بوڑھا ہو گیا ت