*زیادہ نہیں تھوڑا رحم دکھائیں، اور پھر دیکھیں کہ کتنے لوگوں کی دوا ہو گئی، انہیں شفاء ہو گئی۔ ان کی نیندیں لوٹ آئیں گی، ان کے درد جاتے رہیں گے۔ ان کا ڈپریشن چلا جائے گا، ان کی صحت بہتر ہو گی، ان کی مسکراہٹ لوٹ آئے گی۔*
❣️❣️ *اولاد میں برابری کریں* ❣️❣️ *انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ* ❤️❤️ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھا تھا اس کا بیٹا آیا تو اس نے اسے پکڑ کر اس کا بوسہ لیا اور اسے اپنی گود میں بٹھا لیا، پھر اس کی بیٹی آئی اور اسے پکڑ کر اپنےپہلو میں بٹھا لیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے ان کے درمیان انصاف کیوں نہیں کیا۔ (یعنی بیٹے اور بیٹی کے درمیان بوسہ لینے میں۔) 📖📖 *سلسلہ الصحیح1913*
❣️❣️ *نیک عورت کون ھے؟* ❣️❣️ *ابو ہریرہرضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ* ❤️❤️رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کون سی عورت بہتر ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ عورت کہ جب اس کا شوہر اس کی طرف دکھے تو اس خوش کردے۔ جب اسے کوئی حکم دے تو فرمانبرداری کرے، خاوند کو جو با ت نا پسند ہے اپنے نفس اور اپنے مال کے بارے میں اس کی مخالفت نہ کرے۔ 📖📖 *سلسلہ الصحیح1916*