Damadam.pk
Nadeer_Sha's posts | Damadam

Nadeer_Sha's posts:

Nadeer_Sha
 

ا س شور مچاتی دنیا میں.!
اک تم ہی سکون کا لمحہ ہو
💖💕💓

Nadeer_Sha
 

گر دعا بھی کوئی چیز ہے تو دعا کے حوالے کیا
جا تجھے آج سے ہم نے اپنے خدا کے حوالے کیا
ایک مدت ہوئی ہم نے دنیا کی ہر ایک ضد چھوڑ دی
ایک مدت ہوئی ہم نے دل کو وفا کے حوالے کیا
اس طرح ہم نے تیری محبت زمانے کے ہاتھوں میں دی
جس طرح گل نے خوشبو کو باد صبا کے حوالے کیا
بے بسی سی عجب زندگی میں اک ایسی بھی آئی کہ جب
ہم نے چپ چاپ ہاتھوں کو رسم حنا کے حوالے کیا
خون نے تیری یادیں سلگتی ہوئی رات کو سونپ دیں
آنسوؤں نے ترا درد روکھی ہوا کے حوالے کیا

Nadeer_Sha
 

بڑے شوق سے سن رہا تھا زمانہ — ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے
مٹھیوں میں خاک لے کے دوست آئے وقت دفن — زندگی بھر کی محبت کا صلہ دینے لگے
🍃🍂🍁🌺

Nadeer_Sha
 

لفظ کریں گے اشارہ جانے کا
تم آنکھیں پڑھنا اور رک جانا
.e1💖💕

Nadeer_Sha
 

ہمیں جلدی بچھڑنا پڑ گیا تھا
ہمارے پاس باتوں کی کمی تھی
sachi😍💖💕🍃🍂🌺

Nadeer_Sha
 

ہم اگر تمہارے ہوئے بالفرض
ہمیں کس نام سے پکارو گے
😍🍃🍂🍁

Nadeer_Sha
 

hyyy😋

Nadeer_Sha
 

اللہ کی رحمت بہانہ ڈھونڈتی ہے!
💖💕💜🌷🌺🍃🍂

Nadeer_Sha
 

بادل کِن مِن تَکّ دِھنا دِھن تا نا نا
جینا تجھ بِن تَکّ دِھنا دِھن تا نا نا
دو دن دنیا تَکّ دِھنا دِھن دِھن لَک لَک
باقی دو دِن تَکّ دِھنا دِھن تا نا نا
اس نگری میں کون ہمارا اپنا ہے
اک تیرے بِن، تَکّ دِھنا دِھن تا نا نا
بنجاروں کی رات یونہی کٹ جاتی ہے
تارے گِن گِن تَکّ دِھنا دِھن تا نا نا
جب دیکھا اک دُکھ کہیں نہ سُکھ پایا
عمر بھی کم سِن تَکّ دِھنا دِھن تا نا نا
انگاروں پر پیر دھرا دیوانوں نے
انگارے دِھن تَکّ دِھنا دِھن تا نا نا
طبلہ دِھن دِھن تَکّ غزل میں، مِی رقصم
دِھن لَک لَک دِھن تَکّ دِھنا دِھن تا نا نا
😃💖💕

Nadeer_Sha
 

اکثر دل کا حال سنا کر روئے ہیں
اکثر کوئی بات چھپا کر روئے ہیں
ایسے رونا کون گنے گا بولو ناں
ہنسنے جیسی شکل بنا کر روئے ہیں
ہنستے چہرے دیکھ کے ہم نے جانا ہے
ہم ہی تیرے شہر میں آکر روئے ہیں
اب جو نا منظور ہے کم رونا سو ہم
دریا اپنی آنکھ میں لا کر روئے ہیں
ہر اک دکھ پر آج ہی ماتم کرنا تھا
ساری خوشیاں پاس بلا کر روئے ہیں
پہلے رو رو اشک بہائے پھر روئے
دیکھو ہم ترتیب لگا کر روئے ہیں
ایسے کیسے زین بھلا ہم رو دیتے
سب کو اب کی بار ہنسا کر روئے ہیں
💖💕🍃🍂🍁🌺

Nadeer_Sha
 

تجھ سے بچھڑا رہوں گا، کیا کروں گا
خود سے روٹھا رہوں گا، کیا کروں گا
تُوتو رو کر بھی سرخرو رہے گی
میں جو روتا رہوں گا، کیا کروں گا
سانس تجھ کو پکارتی رہے گی
اتنا تنہا رہوں گا، کیا کروں گا
💖💕💜
****************

Nadeer_Sha
 

*****************
نہ مجھ سے اور کوئی بات مانی جائے گی
خدا کی ذات بڑی ذات مانی جائے گی
سو تُو نے دکھتی ہوئی رگ پہ پیر رکھا ناں
تجھے پتہ تھا تری بات مانی جائے گی
میں کیا کروں یہ مرےعشق کی حمیّت ہے
تمہاری بے رخی سوغات مانی جائے گی
رہیں گے سارے ہی لمحات محترم تیرے
نہ میرے دن نہ مری رات مانی جائے گی
N Shah💖💓💜✌

Nadeer_Sha
 

*****************
دید محبت، طور محبت
حسن، تجلّی، نور محبت
ہار یہی سنگھار یہی ہے
مانگ کا ہے سندور، محبت
ہم نے تو ہر سو دیکھی ہے
پاس محبت، دور محبت
ناز اسے ہر ایک ادا پر
کتنی ہے مغرور محبت
کس نے رکھا پاس وفا کا
صرف ہوئی مشہور محبت
بیت چلی ہیں کتنی صدیاں
اب تک ہے مہجور محبت
ورد، وظیفہ، شام، سویرے
دفع محبت، دور محبت
زین بچھڑنا کب ممکن تھا
آن ہوئی مجبور محبت

روۓ گا ،احساس ہو گا ۔۔چھوڑنے دو بس -
N Shah💖💕💜✌
N  : روۓ گا ،احساس ہو گا ۔۔چھوڑنے دو بس - N Shah💖💕💜✌ - 
Nadeer_Sha
 

ایک اونچی اڑان دے مولاتو مجھے اسمان دے مولاباتیں کرنی ھیں ساری دنیا سے
بے زباں ھوں زبان دے مولا
گھر سے نکلوں تو چھاوں سر پہ ھودھوپ میں سايبان دے مولا
من کی انکھوں سے دیکھنا ھے تجھےمجھ کو دونوں جہان دے مولا
میں گناھوں میں غرق رھت ھوں زیست حسب قران دے مولا
دل کہے لا الہ الا اللہ
ایسا مجھ کو دھیان دے مولا
ھو شفاعت رسول عربی ﷺ کی ایسا قلبی ایمان دے مولا
تیری رحمت سے رابطہ رکھوں
وہ زمان و مکان دے مولا
دنیا وحشتوں کی بستی ھے یہاں امن و امان دے مولا
عشق ڈھل جايے جب نمازوں میں روح سے میری اذان دے مولا
مشکلوں میں سحر نہ گھبرايے
مجھ کو ایسا گمان دے مولا
۩ஜ▬▬●

Social media post
N  : تخت کے بعد تیرے پاؤں میں دیکھا گیا ہوں۔ ♥️💕🍃🍂 - 
Nadeer_Sha
 

جو مزہ سین کر کے اگنورکرنے میں ہے
وہ بلاک کرنے میں نہیں
💓✌😍

Nadeer_Sha
 

نفرت ہی تو کر سکتے ہو
اور تم میرا کر بھی کیا سکتے ہو
💖💓✌

Nadeer_Sha
 

ضد پہ آؤں تو سانسیں بھی ٹھکرا دوں
تو میری جان کس گمان میں ہے
💖💓✌

ابھی بھی دنیا میں ایک مضبوط رشتہ بچا ہے 
اور وہ ہے میرا اور میرے فون کا 
💖✌🍃🌺
N  : ابھی بھی دنیا میں ایک مضبوط رشتہ بچا ہے اور وہ ہے میرا اور میرے فون کا  -